Tag: sidney

  • ویڈیو: الیکٹرک بائیک کی بیٹری چارجنگ کے دوران خوفناک دھماکے سے پھٹ گئی

    ویڈیو: الیکٹرک بائیک کی بیٹری چارجنگ کے دوران خوفناک دھماکے سے پھٹ گئی

    سڈنی: آسٹریلیا میں ایک الیکٹرک بائیک کی بیٹری چارجنگ کے دوران خوفناک دھماکے سے پھٹ گئی، واقعے کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں الیکٹرک بائیک کی بیٹری چارجنگ کے دوران پھٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک ہاسٹل کے کمرے میں ہوا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 افراد اپنے کمرے بیٹری چارج کرتے ہوئے حادثے سے بال بال بچے۔

    حکام کا کہنا ہے چارج میں لگی بیٹری خراب تھی جو حادثے کا باعث بنی، فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے واقعے میں ایک نوجوان معمولی زخمی ہوا ہے، جب کہ حادثے کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

    ویڈیو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ دونوں لڑکوں اندازہ ہو گیا تھا کہ کوئی حادثہ ہونے والا ہے اس لیے وہ احتیاطاً کمرے سے باہر نکلے، اور وہ ابھی دیکھ ہی رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔

  • فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی دو لڑکیاں کون تھیں؟ اہم انکشاف

    فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی دو لڑکیاں کون تھیں؟ اہم انکشاف

    سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گھر کے اندر مردہ حالت میں ملنے والی دو سعودی لڑکیوں کی شناخت ہوگئی، پولیس نے اہل خانہ کو اطلاع دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں پولیس نے ایک ماہ قبل سڈنی کے مضافاتی علاقے میں قائم ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی دو سعودی لڑکیوں کی شناخت کرلی ہے۔

    سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دونوں لڑکیاں مغربی سڈنی کے مضافاتی علاقے بیرووڈ کے اپنے فلیٹ میں ایک ماہ قبل پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔

    Saudi sisters Asra Abdullah Alsehli, 24, and Amaal Abdullah Alsehli, 23, were found dead in their Sydney home on June 7, 2022. (NSW Police)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے کہا ہے کہ 24 سالہ اسرا عبداللہ السھلی اور 23 سالہ اس کی چھوٹی بہن امال کی میتیں ایک ماہ قبل ان کے فلیٹ سے ملی تھیں۔

    پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ حادثے کے حوالے سے جو معلومات ان کے پاس ہوں فراہم کریں۔

    سڈنی میں واقع سعودی قونصل خانے نے حادثے کے موقع پر جاری میں کہا تھا کہ اسے سڈنی میں دو سعودی لڑکیوں کی موت کی رپورٹ ملی ہے۔

    اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات اور اسباب دریافت کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ متوفی لڑکیوں کے اہل خانہ کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

  • خاتون نے ایک ماہ بعد کار کا دروازہ کھولا توکیا دیکھا؟ خوفناک انکشاف

    خاتون نے ایک ماہ بعد کار کا دروازہ کھولا توکیا دیکھا؟ خوفناک انکشاف

    سڈنی : آسٹریلیا میں ایک خاتون کو اس وقت حیرت اور خوف کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے تقریباً ایک ماہ بعد اپنی کار کا دروازہ کھولا۔

    اپنی نئی کار کی یہ حالت دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ ہکا بکا رہ گئی کہ بند گاڑی کے اندر ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی31 سالہ جیس ڈیوس نے ٹِک ٹاک پر ایک خوفناک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر صآرفین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ گھر کے باہر تقریباً ایک ماہ سے کھڑی بند گاڑی میں پھپھوندی لگ گئی گاڑی کی سیٹیں، اسٹیئرنگ اور ہینڈ بریک تک اس بدبودار پھپھوندی سے بھرا ہوا تھا۔

    Woman finds disgusting mould growing in her car after not driving for 3 weeks

    خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی کار میں ایک انتہائی بدبودار اور گھناؤنا منظر دیکھ رہی ہوں اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے کیا کرنا ہے۔”

    جیس ڈیوس کے مطابق اس کے پارٹنر ٹائسن ہوفمین نے کار کو اس حالت میں دیکھا تو مجھے اطلاع دی۔ میں توقع کر رہی تھی کہ شاید وہاں سانپ یا کسی قسم کا جانور ہے یا کچھ اور۔

    آخر کار جب میں نے نیچے آکر دیکھا کہ وہاں کیا ہے میں حیران رہ گئی، میں نے اس سے پہلے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا نہ سنا۔

    اس کے بعد ٹائسن نے چہرے پر ماسک لگایا اور پھپھوندی کو اتنا صاف کیا جتنا وہ کرسکتا تھا لیکن پھر بھی اس کی بدبو ختم نہ ہوئی جو کافی دیر تک آتی رہی۔

    واضح رہے کہ پھپھوندی وہ سفید بالیدگی ہے جو کپڑوں اور دیگر اشیاء پر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب درجہ حرارت بلند اور فضا میں نمی زیادہ ہو۔

    پھپھوندی کے سبب کپڑوں اور دیگر اشیاء کا رنگ اڑجاتا ہے، ان میں سے ایک عجیب سی ناگوار بو آنے لگتی ہے اور اس بات کا امکان بھی رہتا ہے کہ کپڑا گل جائے گا۔

  • سڈنی : ایک سگریٹ لائٹر نے درجنوں افراد کورونا کا مریض بنا دیا

    سڈنی : ایک سگریٹ لائٹر نے درجنوں افراد کورونا کا مریض بنا دیا

    سڈنی : آسٹریلیا میں ایک لائٹر نے درجنوں لوگوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کردیا، ایک ہوٹل کا عملہ اس کورونا زدہ لائٹر کو بار بار استعمال کرتا رہا۔

    کوروناوائرس کا پھیلاو جہاں کئی خوفناک خبریں لایا ہے وہیں اس کے پھیلاؤ کی وجہ بننے والی کئی حیران کن خبریں بھی سامنے آئی ہیں، ایسی ہی ایک خبرآسٹریلیا سے سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاط کرنے کے باوجود ایک سگریٹ لائٹر کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن گیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا نے اگرچہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے مگر اس کی ریاست وکٹوریا میں نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ریاست وکٹوریا کے حکمران ڈینئیل اینڈریوس کا کہنا ہے کہ یہ وبا سگریٹ کے ایک لائٹر سے پھیلی، لائٹر کاہوٹل میں موجود عملے نے ایک دوسرے سے تبادلہ کیا۔

    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈینئیل اینڈریوس کا کہنا تھا کہ وہ افراد سماجی فاصلہ تو رکھ رہے تھے مگر ایک دوسرے سے لائٹر شیئر کر رہے تھے۔

    ان کے مطابق عملہ بھی ایک دوسرے کی گاڑیوں میں سفر کرتا تھا، جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے معیار کے برعکس ایک دوسرے سے قریبی رابطہ بھی رکھے ہوئے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ باہر ممالک سے آنے والوں کے لیے وکٹوریا اب ٹیسٹنگ ضروری قرار دے رہا ہے۔ ریاست میں اتوار کو 49 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ یہ دو ماہ میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد بنتی ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

    پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 4118 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔

    دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

    برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

  • پہلا ون ڈے: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 34 رنز سے شکست، شرما کی سنچری بھی کام نہ آئی

    پہلا ون ڈے: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 34 رنز سے شکست، شرما کی سنچری بھی کام نہ آئی

    سڈنی : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے سورماؤں کو34رنز سے شکست دے دی، روہت شرما کی سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میں روہت شرما کی شاندار سنچری کے باوجود بھارت کی طاقتور بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی، بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں پہلا ون ڈے چونتیس رنز سے ہار گئی۔

    میزبان ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ سیریز میں ناکام ہونے والی آسٹریلوی ٹیم نے پلٹ کر وار کیا، سڈنی میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔

    عثمان خواجہ، شان مارش اور پیٹر ہینڈز کومب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ چار رنز پر تین وکٹیں گریں اس بار بھارتی کپتان کوہلی بھی نہ چلے۔

    روہت شرما نے بھارت کو کچھ امید دلائی۔ چھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ آسٹریلیا نے بھارت کو289رنزکاہدف دیا تھا بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 254رنز بنا سکی۔

    آسٹریلیا کے رچرڈسن سب سے کامیاب باﺅلر قرار پائے جنہوں نے دس اوورز میں محض 26 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان  دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا۔

  • ہماری فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی، اظہرعلی کا اعتراف

    ہماری فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی، اظہرعلی کا اعتراف

    سڈنی : قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ فیلڈرز کیچز پکڑ لیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا، تین سو ترپن رنزکا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہماری فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی، آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ خراب فیلڈنگ میچ میں شکست کا باعث بنی۔ میچ میں آسٹریلیا ٹیم نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

    میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ون ڈے کپتان کا کہنا تھا کہ ہدف مشکل ضرور تھا لیکن ناممکن نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    نئی گیند سے زیادہ رنز بنے لیکن جیسے ہی گیند پرانا ہو کر سوئنگ ہونا شروع ہوا تو بیٹنگ مشکل ہو گئی۔ ڈراپ ہونے والے کیچز لے ڈوبے کیونکہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی۔

    اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ایڈیلیڈ کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر جیت پر سیریز کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • آسٹریلیا کومسلسل چھٹی سیریز جیتنے کیلئے ایک فتح درکارہے

    آسٹریلیا کومسلسل چھٹی سیریز جیتنے کیلئے ایک فتح درکارہے

    سڈنی : آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف مسلسل چھٹی سیریز جیتنے کے لئے صرف ایک فتح درکار ہے۔ سڈنی میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان دو ہزار دو کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی سیریز نہیں جیتا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو پاکستان کے ساتھ سیریز میں جیت کی ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے کے لئے صرف ایک فتح درکار ہے۔ سڈنی کے میدان میں بھی اب تک آسٹریلیا کو ہی برتری حاصل ہے۔

    اب تک کھیلے گئے چودہ میچز میں کینگروز نے دس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 2002 میں آخری بارسیریز جیتی تھی، پاکستان انیس سو ستانوے سے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کوئی میچ نہیں جیتا۔

    مزید پڑھیں : سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سال دوہزار چار، دوہزار نو، دوہزار دس، دوہزار بارہ اور دوہزار چودہ میں بھی پاکستان کوئی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔ پندرہ سال سے شاہین جیت کے منتظر ہیں اور اس بار بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    تازہ ترین صورت حال میں آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو تاریخ بدلنے کے لئے آئندہ کے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

  • سڈنی: شارک حملے میں ایک اورشخص شدید زخمی، سیاحوں کے لئے خطرات بڑھ گئے

    سڈنی: شارک حملے میں ایک اورشخص شدید زخمی، سیاحوں کے لئے خطرات بڑھ گئے

    سڈنی: گزشتہ روز آسٹریلیا کے ساحلوں میں ہونے والے ایک اورشارک حملے کے سبب بیشترساحل آج بند رہیں گے، آسٹریلیا کے پانیوں میں سرفنگ کے دلدادہ افراد کے لئے خطرات آئے دن بڑھتے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر میں سرفنگ میں مصروف ایک 38 سالہ شخص کو سڈنی سے 400 کلومیٹر واقع ایک ساحل پر شارک نے اپںے خونخوار جبڑوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے انتہائی کاری زخم آئے ہیں۔

    پورٹ میک کیوری نامی اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی کی پشت اور پیٹ میں زخم ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

    حملے کے بعد پورٹ میک کیوری اور ہیسٹنگ کے تمام ساحلوں کو سیاحوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ حملہ رواں ماہ میں ہونے والا دوسرا حملہ ہے اس سے قبل آئیوان ہیڈ نامی ساحل پر ایک52 سالہ شخص کو بھی خون آشام شارک نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے تھے۔

    واضح رہے کہ اسی علاقے میں جولائی میں ایک 32 سالہ شخص کو شارک حملے میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا تھا جبکہ ایک 41 سالہ جاپانی سیاح بھی رواں سال فروری میں ہونے والے شارک حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔

  • آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارکس منڈلانے لگیں

    آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارکس منڈلانے لگیں

    سڈنی: آسٹریلیا میں ایک غوطہ خورپرہونے والے شارک حملے کے بعد چارساحل سیاحوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق بلینا کے ساحلوں پر شارک کی کثرت کے سبب ساحل کو آئندہ 24 گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک پیراک رواں ماہ کے اوائل میں شارک کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ فروری میں ایک جاپانی سیاح شارک حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سساحل پر آنے والی بیٹ مچھلیوں کی کثرت کے سبب شارک ساحل کی جانب متوجہ ہورہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اینجلز بیچ پر ایک جسیم شارک محض 50 میٹر کے فاصلے پر دیکھی گئی جبکہ شارک کی ساحل کے نزدیک بکثرت موجودگی کے دیگرشواہد بھی ملے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی ایک چالیس سالہ غوطہ خور تسمانیہ کےماریہ نامی جزیرے کے قریب شارک حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد تسمانیہ کی پولیس نے سمندر میں پٹرولبگ شروع کرکے عوام کے ساحل سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں تھیں۔

  • ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، روہیت شرما

    ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، روہیت شرما

    سڈنی : بھارتی ٹیم کے بلے باز روہیت شرما نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا بھرپور انداز سے دفاع کرینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا کہ جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

    اس موقع پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ سڈنی کی وکٹ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہے،اسپنرز کا بھی جادو چل سکتا ہے۔

    مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو زیادہ رنز اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔اب ہمارا مقصد  ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو جوائن کرنا ہے۔