Tag: sidney oneday

  • آئی پی ایل کے شیر آسٹریلیا میں ڈھیر، بھارت کوعبرتناک شکست

    آئی پی ایل کے شیر آسٹریلیا میں ڈھیر، بھارت کوعبرتناک شکست

    سڈنی : آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 66رنز سے عبرتناک شکست دے دی، انڈیا ٹیم ہدف کے تعاقب میں 308رنز بناسکی۔

    سڈنی میں آسٹریلین بالرز نے بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، بھارتی سورما باوجود کوشش کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ڈھیر ہوگئے۔

    آسٹریلیا ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے375 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کی چوٹی کو عبور کرنا بھارتی کھلاڑیوں کیلئے عذاب بن گیا اور بھارتی کھلاڑی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بناسکے۔

    آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ کو صرف66 گیندوں پر4 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے105 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے سب سے زیادہ 90رنز اسکور کیے جبکہ شیکھر دھون 74رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑی آسٹریلین بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے۔

    اس کے علاوہ  بھارتی کپتان ویرات کوہلی 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ،ماینک اگروال 22رنز اور اجے جڈیجہ نے25رنز اسکور کیے جبکہ نودیپ سیانی 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جسپریت بومرا کوئی رن نہ بنا سکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں 54رنز دے کر چار وکٹیں اور جوش ہیزلووڈ نے 55رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران3 ون ڈے، 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سڈنی میں آج کھیلا گیا ، دوسرا ون ڈے میچ 29نومبر کو سڈنی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2دسمبر کو آسٹریلوی دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے بعد3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8دسمبر کوسڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے بھارت کو بڑا ہدف دے دیا

    پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے بھارت کو بڑا ہدف دے دیا

     سڈنی : بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان درمیان3ون ڈے بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سڈنی کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔

    ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ور مقررہ پچاس اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے، کپتان ایرون فنچ اور سٹیو سمتھ کی عمدہ سنچریوں کی بدولت بھارت کو 375رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

    کپتان ایرون فنچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے124 گیندوں پر 2 چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے114 رنز بنائے جبکہ اسٹیو سمتھ نے انتہائی دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف66 گیندوں پر4 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر69، گلین میکس ویل 45 اور ایلکس کیری17 رنز بنا سکے۔

    بھارت کی جانب سے فاسٹ باﺅلر محمد شامی سب سے کامیاب بالر  ثابت ہوئے جنہوں نے10 اوورز میں59 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جسپریت بمرا، نوودیپ سائنی اور یوزویندرا چھاہل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران3 ون ڈے، 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سڈنی، دوسرا ون ڈے میچ 29نومبر کو سڈنی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2دسمبر کو آسٹریلوی دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے بعد3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8دسمبر کوسڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سڈنی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج سڈنی میں ہوگا۔ میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آخری دو میچز میں ٹیم سے امیدیں لگالیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر دونوں ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پرتھ میں پاکستان نے برتری کا موقع ہاتھ سے گنوادیا تھا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ آخری دو میچ کے گراؤنڈز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتے ہیں۔ امید ہے نتائج توقعات کے مطابق ہوں گے۔

    ون ڈے میں اسد شفیق کی فارم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ سڈنی میں پاکستان ٹیم کے پاس ہار کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ ٹیم کو خسارے سے نکلنے کے لئے غیر مستقل مزاج بیٹنگ اور ناقص فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

    سیریز بچانے کے لئے جیت ضروری ہوگی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آخری کامیابی بیس سال قبل حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب دوہزار دس کے بعد اس گراؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گی۔