Tag: sidney

  • محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

    محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

    سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اوردھچکا ، محمد حفیظ انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے ، انکی جگہہ ناصر جمشید کو بلانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے قاصرہیں۔

    محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

    سعیداجمل اورعمرگل کی عدم موجدگی کے باعث جہاں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی باؤلنگ کے شعبے میں مشکلات کی شکار ہے وہیں اب اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کی انجری کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

    ایک جانب قومی ٹیم تاریخ کے کمزورترین دور سے گزررہی ہے تو دوسری جانب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے اگلے ہی دن پاک بھارت ٹاکرے میں قوم نے کرکٹ ٹیم سے بے تحاشہ امیدیں بھی وابستہ کررکھی ہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 14 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سڈنی میں نیٹ پریکٹس میں مصرو ف ہے۔ قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

    قومی ٹیم ان دنوں سڈنی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔ محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ پے در پے شکست کے بعد کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

    کھلاڑیوں کو بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کرائی جارہی ہے۔ فیلڈنگ کوچ قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کی پرانی عادت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

    کھلاڑیوں کی خامیوں کے دور کرنے کے ساتھ ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے لیکچرز بھی دیئے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم دو دن اور پریکٹس کرے گی جس کے بعد نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم میچ کھیلے گی ۔

    بارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ کھیلا جائے گا۔ پندرہ فروری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

  • ورلڈ کپ کا باضابطہ سفر، قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی

    ورلڈ کپ کا باضابطہ سفر، قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی

    سڈنی : دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے آج سڈنی پہنچے گی۔دورہ نیوزی لینڈ میں شکست پر شکست کی وجہ سے  پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔

    ٹیم کی مشکلات گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ کیویز کے خلاف جنید خان کے متبادل بلاول بھٹی بھی ٹیم کے لئے موثر ہتھیار ثابت نہ ہوسکے۔

    ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی۔ جہاں پاکستانی ٹیم کا مختصر کیمپ لگے گا۔

    نو فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔ ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کریں گے۔

  • آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

    آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

    سڈنی : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ چار میچز کی سیریز دو صفر سے کینگروز کے نام رہی۔

    سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا۔ میزبان ٹیم نے دو سو اکیاون رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلئیر کی اور بھارت کو جیت کے لئے تین سو انچاس رنز کا ہدف دیا۔

    بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو اڑتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ دو سو سترہ رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد بھارت دباؤ میں آگیا۔

    آسٹریلیا نے بھی آخری تین وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ چار میچز کی سیریز دو صفر سے آسٹریلیا نے نام رہی۔

  • سڈنی ٹیسٹ: بھارتی ٹیم خطرے سے دوچار،آسٹریلیا مستحکم

    سڈنی ٹیسٹ: بھارتی ٹیم خطرے سے دوچار،آسٹریلیا مستحکم

    سڈنی : آسڑیلیا اور انڈیا کے مابین کھیلے جا رہے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہے۔ میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین سو اڑتالیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

    سڈنی میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز تین سوبیالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور چار سو پجھتر رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    ویرات کوہلی نے ایک سو سینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ستانوے رنز کی برتری کے ساتھ آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور چوتھے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر دو سو اکیاون رنز بنالئے ہیں۔

    میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین سو اڑتالیس رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔۔ آسٹریلیا چار میچز کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔

  • سڈنی: یرغمال بنائے گئے افراد 16 گھنٹے بعد رہا

    سڈنی: یرغمال بنائے گئے افراد 16 گھنٹے بعد رہا

    سڈنی : آسٹریلیا کی سیکیورٹی فورسزنے سڈنی کیفے میں 16 گھنٹے سے اسلحے کے زورپریرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کرالیا۔

    ذرائع کے مطابق 6 افراد کیفے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کافی دیر انتظار کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے فوراً بعد طبی عملہ کیفے کے اندرگیا اورمتعدد زخمی افراد کواسٹریچر کے ذریعے باہر لایا گیا۔

    لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت ’ہارون مونس‘ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک ایرانی مہاجر ہے اور پہلے بھی متعدد بار جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    سن 2012 میں اس پرافغانستان میں ہلاک ہونے والے آٹھ آسٹریلوی فوجیوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مرتکب بھی پایا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے ملوث شخص کا نام ظاہر کرنے میں کوئی قانونی قباحت نہیں تھی، اس لئے اس کی شناخت آشکار کردی گئی ہے۔

  • آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

    آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

    سڈنی : آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ان کے آبائی قصبے میسکویل میں ادا کی جائیں گی۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اداکی جائیں گی۔

    اسی گراؤنڈ پر شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کی باؤنسر ان کے سرپر جالگی تھی، جس کے بعد کوما میں جانے والے ہیوز دوبارہ ہوش میں نہ آسکے۔

    ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔جس میں آسٹریلیا کے علاوہ مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے میں دفن کیا جائے گا۔

    فلپ ہیوز کی شرٹ چونسٹھ کو ہمیشہ کیلئے ان کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔ ہیوزکے مداح اپنے اپنے اندازمیں انہیں خرا ج عقیدت پیش کررہے ہیں,۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہیوز کی آخری رسومات کے سبب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔