Tag: Sidra Ameen

  • قومی بلے باز سدرہ امین کے لیے آئی سی سی کا اعزاز

    قومی بلے باز سدرہ امین کے لیے آئی سی سی کا اعزاز

    قومی بلے باز سدرہ امین کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی بہترین بیٹسمین سدرہ امین کو آئی سی سی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، کرکٹ کونسل نے سدرہ امین کو نومبر میں شان دار کارکردگی دکھانے پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نواز دیا۔

    پاکستانی اوپنر سدرہ نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 277 رنز اسکور کیے تھے، انھوں نے سیریز میں 176 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی کھیلی۔

    سدرہ امین نے اس سیریز میں 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا، سدرہ نے منیبہ کے ساتھ 221 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت بھی بنائی تھی۔


    سدرہ امین آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں، اور اس فہرست میں وہ سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔

    سدرہ امین نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ جیت کر بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کردی

    ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کردی

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے تاریخ بناڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جارہے پاکستان نیوزی لینڈ میچ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے سینچری داغ کر کئی ریکارڈ پاش پاش کردئیے۔

    پاکستانی بیٹر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سینچری اسکور کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

    سدرہ امین نے سینچری سے قبل آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں 5 سالہ پرانا انفرادی اسکور کا ریکارڈ پر توڑا جو پاکستان کی ہی ناہید خان نے سال 2017 میں بنایا تھا، ان کا انفرادی اسکور 79 رنز تھا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی سدرہ امین نے 136گیندیں کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے اور شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی۔

    پاکستانی بیٹر کی تاریخی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بیٹر کی عمدہ اننگز کی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے جسے بڑے پیمانے پر لائک کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی اور گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سدرہ امین او پنر آئیں اور آخری لمحات تک کریز پر موجود رہیں، تاہم ان کی تاریخی سینچری بھی گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔