Tag: Sidra Murder Case

  • راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

    راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

    راولپنڈی(27 جولائی 2028): راولپنڈی میں سدرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےتھانہ صادق آباد کے علاقے میں تین بچوں کی ماں سدرہ اعظم کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں پیش آیا ہے، مقتولہ کی شناخت سدرہ اعظم کے نام سے ہوئی ہے مقتولہ تین بچوں کی ماں ہے۔

    واقعہ کا مقدمہ مقتولہ سدرہ اعظم کے خاوند عمر فاروق کی مدعیت میں درج کیا ہے، عزیزہ نے فون کال پر بیوی کے قتل ہونے کی اطلاع دی، مدعی مقدمہ کے مطابق بیوی نے واقعہ سے قبل بچوں کو ایک عزیزہ کے گھر چھوڑ دیا تھا۔

    شوہر نے بتایا کہ مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا گھر پہنچا تو دیکھا بیوی خون میں لت پت پڑی تھی، نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی کو قتل کیا۔

    پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔خاتون کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے بیانات لے لئے گئے ہیں، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-sidra-honour-killing-26-july-2025/

  • دوران ڈکیتی ننھی سدرہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    دوران ڈکیتی ننھی سدرہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی ننھی سدرہ کے قتل کا واقعہ پر اہم پیشرفت ہوئی ہے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، یہ گروہ مختلف علاقوں میں کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی ننھی سدرہ کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے نہ صرف ننھی سدرہ کے قتل میں ملوث ہیں بلکہ ملزمان کئی وارداتوں میں فائرنگ کرکے شہریوں کو قتل کرچکے ہیں۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ25تاریخ کو نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں اسی گروہ نے دکان پرفائرنگ کی تھی، فائرنگ سے محمد کامران جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔

    ملزمان نے70ہزارروپے کیلئے دکان پرفائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق یہ گروہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    گرفتار ملزمان میں علی نواز، علی اکبر شامل ہیں، ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو ہتھیار بھی ملے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔