Tag: Sign

  • شکریہ ٹرمپ! نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان پر ’ٹرمپ ہائیٹس‘ کا افتتاح کردیا

    شکریہ ٹرمپ! نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان پر ’ٹرمپ ہائیٹس‘ کا افتتاح کردیا

    یروشلم : اسرائیل نے مقبوضہ گولان ہائیٹس پر صیہونی آباد کاری کے منصوبے کا افتتاح کردیا، یہودی آباد کاروں نے نئے منصوبے ’ٹرمپ ہائیٹس‘ رکھا ہے تاکہ امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پست پناہی میں ظالم اسرائیل بالکل بے لگام ہو گیا، ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کی مقبوضہ گولان ہائیٹس پر صیہونیوں کو بسانے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب ایک نئی بستی کی تعمیر کا افتتاح کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساںا دارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ شام کے اس علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر یہ ’سیٹلمنٹ‘ تعمیر کی جارہی ہے اس کا نام ’ٹرمپ ہائٹس‘(ٹرمپ رامات) رکھا گیا ہے۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے خود ” ٹرمپ ہائٹس“ منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مارچ کے آخر میں مقبوضہ گولان ہائیٹس پر ناجائز ریاست اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط بھی کیے تھے۔

    اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بنیامین نیتن یاہو اور دوسرے اعلیٰ امریکی اور اسرائیلی عہدے دار بھی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کہا تھا کہ” مقبوضہ گولان ہائیٹس پر اسرائیلی خود مختاری کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کا اب وقت آگیا ہے“۔ نیتن یاہو گذشتہ کئی ماہ سے امریکی صدر پر گولان ہائیٹس پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے زور دے رہے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہہ چکے تھے کہ گولان کی پہاڑیاں باون سال سے اسرائیل کے زیر انتظام ہیں، اب امریکا کو کوئی اقدام کرنا چاہیے اور اس کی مذکورہ علاقے پر خود مختاری تسلیم کرلینی چاہیے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا اور 1980ء کے اوائل میں اس کو غاصبانہ طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ امریکا کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک گولان ہائیٹس کو شام کا مقبوضہ علاقہ ہی سمجھتے ہیں۔

  • لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    لندن : یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن پر 7 لاکھ برطانوی شہریوں سے دستخط کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق تین برس قبل ہونے والے ریفرنڈم کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکلنا تھا تاہم بریگزٹ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ معاہدہ مسترد کیے جانے کے باعث تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ واپس لے اور یورپی یونین کا رکنیت باقی رکھے جس پر اب تک 7 لاکھ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیشن منگل کے روز وزیر اعظم تھریسامے کی تقریر کے بعد کچھ گھنٹوں بعد دائر کی گئی تھی، پٹیشن پر ہر منٹ میں ہزاروں افراد کی جانب سے دستخط کیے جارہے ہیں۔

    تھریسامے نے برطانیہ کے قانون سازوں کی جانب سے مسلسل یورپی یونین سے انخلاء کے معاہدے کو مسلسل تین مرتبہ مسترد کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ حتمی فیصلہ کرلے۔

    وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہی بہت اہم گھڑی ہے جب ہم فیصلہ کرسکتے ہیں، جبکہ برطانوی عوام سے کہا کہ ’میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں‘۔

    یورپی یونین کے سربراہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ’ان کے پاس دو مہینے ہوں گے کہ وہ مرحلہ وار بریگزٹ کی تیاری کرسکیں لیکن اگر وہ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں تو برطانوی عوام کو یورپی یونین سے مایوس کن انخلاء کرنا پڑے گا‘۔

    واضح رہے کہ سنہ 2016 میں 1 کروڑ 70 لاکھ افراد نے (51 فیصد) نے یورپی یونین سے انخلاء کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ افراد نے بریگزٹ کے خلاف ووٹنگ کی تھی۔

    مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا خط، یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر کے لیے راضی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل میں تاخیر سے متعلق خط پر یورپی یونین نے رضامندی ظاہر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 22 مئی تک بریگزٹ میں تاخیر پر رضامند ہوگیا ہے، یو ای کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے ڈیل کی منظوری پر بریگزٹ 22 مئی تک ملتوی کریں گے۔

    یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل کی عدم منظوری پر 12 اپریل کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا۔

    برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے آرٹیکل پچاس کے تحت اس بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت میں تیس جون تک کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان  15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

    بیجنگ : پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔

    پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسدعمر شامل ہیں جبکہ وفاقی وزرا خسرو بختیار،شیخ رشید ،علی زیدی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤو بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔

    چین کےوزیرخارجہ وانگ ژی اور چینی کابینہ کے وزرا بھی مذاکرات میں موجود تھے۔

    تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے15 معاہدوں اوریادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

    جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

    پاکستان اورچین میں وزارت خارجہ کی سطح پر بھی تذویراتی مذاکرات کے لیے دستخط ہوئے اور جن مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ، ان میں پاکستان سے غربت خاتمے، جنگلات، ارضیاتی سائنس،الیکٹرانکس مواد کے تبادلے سے متعلق یادداشت شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گریٹ ہال پہنچے تو چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے ان کا استقبال کیا، جہاں ان کے اعزاز میں خیرمقدمی تقریب ہوئی اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    جس کے بعد وزیراعظم نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔


    وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سےمصافحہ کیا اور تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی،  جس میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرشی جن پنگ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا  صدر شی جن پنگ کا وژن اور قیادت چین کیلئے رول ماڈل ہے اورہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

    چینی صدرنے وزیراعظم عمران خان کی دورےکی دعوت قبول کرتے ہوئے  جلدپاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ چین ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم 3 نومبرکو بیجنگ میں پیپلزہیرومونومنٹ کا دورہ کریں گے اور چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے جبکہ 4 نومبرکو عمران خان چین میں اسکول کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں مختلف تقاریب سےخطاب کرنے کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم 5نومبرکو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

  • سعودی عرب اور ویٹی کن سٹی کے درمیان گرجاگھر بنانے کا معاہدہ

    سعودی عرب اور ویٹی کن سٹی کے درمیان گرجاگھر بنانے کا معاہدہ

    ویٹی کن سٹی : مصری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان اور ویٹی کن سٹی کے درمیان سعودی عرب میں مسیحی برادری کے لیے گرجا گھر بنانے کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویٹی کن سٹی میں واقع مسیحوں کے مرکزی کیتھولک چرچ کے بین المذاہب کمیٹی کے ایک وفد نے چند روز قبل سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

    مصری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویٹی کن سٹی کی بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں سعودی عرب آنے والے وفد اور سعودی شاہی خاندان کے درمیان سعودی عرب میں کیتھولک مسیحوں کے لیے گرجا گھر بنانے کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سٹی نے گذشتہ روز ایک اعلامیہ جاری کیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی اور سعودی حکام کے درمیان مخلتف موضوعات پر آسامنی مذاہب کے مابین مکالمے ضرور منعقد ہوئے۔ جس کو میڈیا نے سعودیہ میں گرجا گھر بنانے کا معاہدہ قرار دیا۔

    ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں دورہ سعودی عرب کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کچھ مکالمے اور معاہدوں پر دستخط ضرور ہوئے ہیں لیکن گرجا گھر بنانے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جبکہ مستقبل کے لیے راہیں ضرور ہمورا ہوگئی ہیں۔

    کیتھولک چرچ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بین المذاہب وفد کے دورہ کے دوران سعودی عرب اور ویٹی کن سٹی کے درمیان ثقافتی وفود باہمی امور کے تبادلے پر اظہار خیال کیا گیا تھا۔

    ویٹی کن سٹی کے وفد نے دورہ سعودی عرب کے دوران سلطنت کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سمیت اعلیٰ سطحی حکومتی ارکان سے بھی ملاقات کی۔

    کیتھولک چرچ کی بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں اپنی میٹنگ کے دوران اس نقطے پر بہت زور دیتا ہوں کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں غیر مسلموں اور عیسائیوں کے خلاف کوئی غلط بات نہں کی جاتی ہے اور نہ ہی انہیں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہیٹ اسٹروک کی وجوہات، علامات اور بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر

    ہیٹ اسٹروک کی وجوہات، علامات اور بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر

    کراچی : کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر سے خبردار کردیا، جو لوگ گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں اُن کو ہیٹ اسٹروک کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

    موسمِ گرما کے سخت دن نا صرف ماحول کو غیر آرام دہ بناتے ہیں بلکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھا دیتے ہیں، جو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔


    ہیٹ اسٹروک کی وجوہات


    گرم ا ور خشک موسم

    شدید گرمی میں پانی پیئے بغیر مخنت مشقت یا ورزش کرنا

    جسم میں پانی کی کمی

    ذیابیطس کا بڑھ جانا

    دھوپ میں براہ راست زیادہ دیر رہنا


    ہیٹ اسٹروک کی علامات


    سرخ اور گرم جلد

    جسم کا درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ ہوجانا

    غشی طاری ہونا

    دل کی دھڑکن بہت زیادہ بڑھ جانا

    جسم سے پسینے کا اخراج روک جانا

    پٹھوں کا درد

    سر میں شدید درد

    متلی ہونا


    کسی کو ہیٹ اسٹروک ہو جائے توکیا کیا جائے


    ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں مریض کو لٹا دیں اوراس کے پیر کسی اونچی چیز پر رکھ دیں۔ مریض کے جسم پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا ٹھنڈا پانی چھڑکیں، مریض کو پنکھے کے قریب کردیں، یا کسی چیز سے پنکھا جَھلیں۔ مریض کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کریں۔


    ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی اہم تدابیر


    گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک کے امکانات ہوتے ہیں چنانچہ اس سے بچنے کےلئے تدابیر بھی اپنانی چاہیے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

    پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال

    گرم موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی تو لازمی پینا چاہیے، خاص طور پر پانی کے ذریعے اپنے جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنا چاہیے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کھیرے کا جوس، ناریل کا پانی، لیموں کا جوس کا استعمال کرنا چاہیے، گرم اشیاء، چائے، کافی کا استمال کم کیجئے ۔

    ڈھیلے کپڑے پہنیں

    ڈھیلے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات کاٹن جیسے ہوا دار کپڑے پہنیں، تاکہ پسینہ سوکھ جائے، اگر آپ مچھروں کے کاٹنے کے وقت باہر ہوں، تو پوری پینٹیں اور بند جوتے پہنیں۔

    اگر آپ شام کے وقت پارک میں جائیں، تو جرابیں ٹخنوں سے اوپر چڑھائیں، اور شرٹ پینٹ کے اندر اڑس لیں۔

    گرم اشیاء اور الکوحلک مشروبات سے پرہیز کریں

    گرم اشیاء، چائے، کافی کا استمال کم کیجئے، جب الکوحل اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے، کولڈرنکس کے بجائے پانی، لسی، اور دیسی مشروبات کا استعمال کریں۔

    ایسی چیزیں جو آپ کو دھوپ سے محفوظ رکھیں

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں، زیادہ دیر تک دھوپ میں نہ رہیں، باہر نکلیں تو سر ڈھانپ کر رکھیں، اگر نکلنا بھی ہے تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر نکلیں اور اپنے ساتھ پانی کی ایک بوتل ضرور رکھیں اور ہر 20 سے 30 منٹ کے بعد پانی پیئے جبکہ ایک اسپرے بھی رکھنا چاہیے، جس میں عرقِ گلاب، یا پیپرمنٹ ایسنس پانی کے ساتھ ملایا جائے، جس سے چہرے کو ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے۔

    سن بلاک کا استعمال کریں

    اس میں کوئی شک نہیں کہ دھوپ وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے، لیکن الٹراوائیلٹ شعاعوں کا نقصان شدید اور طویل مدتی ہوسکتا ہے، جب بھی آپ باہر ہوں، تو اپنے جسم کے کھلے حصوں پر سن اسکرین لگائیں۔ اسے اپنے پورے جسم پر گھر سے باہر نکلنے سے کم از کم تیس منٹ پہلے لگائیں۔

    اینٹی ڈپریشن ادویات استعمال نہ کریں

    طبی ماہرین نے شدید گرمی میں اینٹی ڈپریشن ادویات استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس سے فالج کا خطرہ ہے۔

    باہر کا کھانا مت کھائیں

    طبی ماہرین کے مطابق کیفین اور تیل سے بھرپور چیزیں، اور تلے ہوئے یا پیک شدہ کھانے کم کر دینی چاہیئں۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، خاص طور پر کچا سلاد اور ایسے پھل کھانے چاہیئں جن میں پانی زیادہ ہو جیسے کھیرا، تربوز، آم، کینو، خربوزہ، گاجر، وغیرہ۔

    اس موسم میں خاص طور پر گھر میں پکے ہوئے تازہ اور صاف ستھرے کھانے کھانے چاہیئں۔ گھر میں کھانے کو درست درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے، اور جتنا ہوسکے، باہر کا کھانا کم سے کم کریں۔ تھوڑی سی بھی لاپرواہی مختلف اقسام کے انفیکشن ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے اور پینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

    گرم پانی میں نہانے سے پرہیز کریں

    نیگلیریا فولیری کو گرم پانی بہت پسند ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ سوئمنگ پول میں کلورین اچھی طرح شامل ہو، یا پھر کم گہرے اور گرم پانی والی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے اجتناب کریں۔

    اس لاعلاج اور ہلاکت خیز مرض سے صرف بچا ہی جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناک کے کلپ خریدیں، اور اپنا سر پانی سے اوپر رکھیں تاکہ پانی کو ناک میں جانے سے بچایا جا سکے۔

    اگر ہم یہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو گرمی سے ناصرف بچا جا سسکتا ہے بلکہ صحت کو بھی متوازن رکھا جا سکتا ہے۔