Tag: sign agreement

  • سستی بجلی کی پیداوار : بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں اہم پیشرفت

    سستی بجلی کی پیداوار : بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں اہم پیشرفت

    پشاور : خیبرپختونخوا میں سستی بجلی کی پیداوار کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اہم اور انقلابی قدم اٹھا لیا گیا، ایشین ترقیاتی بینک سے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 300 میگاواٹ کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان منصوبے کے حوالے سے اکنامک آفیئرز ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے، معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر عمر ایوب تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ایگریمنٹ کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آسان شرائط پر 580 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، منصوبے کیلئے باقی ماندہ رقم صوبائی حکومت ادا کرے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک یہ قرضہ 27سال کی مدت کے لئے فراہم کرے گا۔

    بالا کوٹ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے300میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، یہ منصوبہ750 ملین ڈالر کی مجموعی لاگت سے چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

    محمود خان نے کہا کہ عنقریب اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، توقع ہے وزیر اعظم عمران خان خود اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    اس منصوبے کی تعمیر کے دوران روزگار کے بارہ سو سے زائد مواقع پیدا ہوں گے، موجودہ حکومت صوبے میں پن بجلی کے مواقع سے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سےحکومت کوسالانہ 14ارب روپے ملیں گے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ یہ منصوبہ ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر کل دستخط کا امکان

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر کل دستخط کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنےکےمعاہدےپرکل دستخط ہوں گے، کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپور آسکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر کل دستخط ہوں گے ، دستخط کی تقریب دوپہر12بجے کرتارپورزیرو پوائنٹ پرہوگی ، معاہدے پر پاکستان اوربھارت کےمقرر فوکل پرسنز دستخط کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہپاکستان کی طرف سےدفترخارجہ کےڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل فوکل پرسن ہیں جبکہ بھارت کی جانب سےفوکل پرسن وہاں کےجوائنٹ سیکرٹری داخلہ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپورآسکیں گے ، بھارتی یاتریوں کو پاسپورٹ، آدھار کارڈ یا پین کارڈ بطور شناخت دکھانا ہوگا۔

    پاکستان امیگریشن حکام ہر بھارتی یاتری کو ایک بار کوڈوالا کارڈ جاری کریں گے، بھارتی یاتریوں کی آمد صبح 8سے دن 12بجے تک ہوگی اور غروب آفتاب تک سب یاتریوں کو واپس جانا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بھیجے مسودے پر گھٹنے ٹیک دئیے

    گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری کی اصولی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے دو روز قبل بھارت نے کرتارپور راہداری منصوبے پر بھارت پاکستان کے مسودے پر رضامند ہوگیا تھا اور بھارت میں کرتارپور راہداری کھولنے کے مسودے پر اتفاق کرلیا گیا تھا اور فی یاتری 20 ڈالرز سروس فیس وصولی کے پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرلیا تھا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی ہے بھارت مان گیا ہے، سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، دنیا بھر کی سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے، آنے والے دنوں میں سکھ یاتریوں کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا تھا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے، بھارت سمیت دیگرملکوں سے سکھ سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے۔