Tag: sign board

  • کراچی : ایم اے جناح روڈ پرسائن بورڈ کار پرگرگیا،2افراد زخمی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پرسائن بورڈ کار پرگرگیا،2افراد زخمی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر نجی بینک کا سائن بورڈ گاڑی پر گر گیا، دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے قریب نجی بینک کا سائن بورڈ اچانک گرگیا جس سے وہاں موجود دو افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سائن بورڈ گاڑی اور موٹرسائیکل کے اوپر گرا جس سے گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ریسکیو اداروں کی مدد سے سائن بورڈ ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام بل بورڈ 15 دن میں ہٹانے کا حکم دے دیا

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے عوامی مقامات ، فلائی اوورز ، گلیوں ، گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں سے تمام بل بورڈ 15 دن میں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ بل بورڈز کے لئے درخت کاٹے جا رہے ہیں، شہر میں راتوں رات سینکڑوں درخت کاٹ دئیے گئے۔

    جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی سے زیادہ کسی بات کی اہمیت نہیں، دوران سماعت ایڈووکیٹ جاوید میر نے عدالت کو بتایا کہ کلفٹن میں ایک وزیر کے فون پر غیر قانونی بل بورڈ اور سائن بورڈ لگائے جا رہے ہیں۔

     

  • ساڑھے 3ہزارسے زائد غیرقانونی اشتہاری ہورڈنگز اور بل بورڈ اتاردیئے گئے

    ساڑھے 3ہزارسے زائد غیرقانونی اشتہاری ہورڈنگز اور بل بورڈ اتاردیئے گئے

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں 3700 سے زیادہ نادہندہ یا قواعد کے برخلاف لگائے گئے اشتہاری ہورڈنگز اور بل بورڈ اتارلئے ہیں جبکہ بل بورڈ اور ہورڈنگزکیخلاف آپریشن جاری ہے۔

    قائدآباد ملیر سے شارع فیصل پر بل بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کی مہم شروع کی گئی جو شارع فیصل سے تمام غیرقانونی ہورڈنگز ہٹانے تک جاری رہے گی۔

    شہر کے تمام ادارے خطرناک اور خلاف قانون بل بورڈ کو ہٹالیں ،انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہورڈنگز کے حوالے سے کے ایم سی کونسل کے منظور شدہ بائی لاز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

    اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر لگے ہوئے 149 ہورڈنگز 2095بینرز /اسٹیمرز،181 ڈائریکشن بورڈز، 156پائیلون سائن،50پول سائن اور شہر میں بنائے گئے بس اسٹاپس پر نصب 150 اشتہاری بینرزسمیت بڑی تعداد میں غیرقانونی اور قواعد کے خلاف لگائی گئیں اشتہاری ڈیوائسز اتار لیں۔

    نادہندہ اور غیرقانونی اشتہاری ڈیوائسز کے خلاف اس کارروائی کا مقصد شہر میں لگائے جانے والے اشتہاری ہورڈنگز ،بینرز اور بل بورڈز کو ایڈورٹائزمنٹ بائی لاز کے تحت لانا ہے جبکہ ایسے ہورڈنگز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے جن کے لئے متعلقہ اشتہاری ادارے نے ادائیگی نہیں کی۔

  • گوجرانوالہ:پی ٹی آئی کے سائن بورڈ نذرِ آتش،ایک ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ:پی ٹی آئی کے سائن بورڈ نذرِ آتش،ایک ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے جلسے سے قبل عمران خان کے سائن بورڈزکوجلادیا گیا اوران پرسیاہی پھینکی گئی۔ کارکنوں نے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کےحوالے کردیا۔،

    تفصیلات کے مطابق ایک کے بعد ایک بڑاجلسہ کرنے اورتحریک انصاف کے لگاتارکامیاب جلسوں سے مخالفین پریشان ہوگئے،گوجرانولہ میں تحریک انصاف کامیدان سجنے سے پہلے ہی ماحول کشیدہ ہوگیا۔

    شہرمیں لگی عمران خان کی تصاویر اور تشہیری ہورڈنگز نامعلوم افراد نے رنگ پھینک کرخراب کردیں،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اے ایس حمید نے مخالفین کے اس فعل کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

    ایس پی سول لائنز ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ متاثرہ پارٹی کی درخواست موصول ہوتے ہی ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔سپریڈینٹ آف پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہرمیں امن وامان کی صورتحال کو بگڑنے نہیں دیا جائے گا اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔