Tag: SIGNAL

  • کینیڈا میں مقیم سعودی طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

    کینیڈا میں مقیم سعودی طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

    اوٹاوا : کینیڈا میں مقیم 1 ہزار سے زائد سعودی طالب علموں کو ریاض حکومت نے تعلیم جاری رکھتے ہوئے میڈیکل ٹریننگ مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری تنازعہ کے باعث ایک ہزار سے زائد سعودی طالب علموں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچانے کے لیے سعودی حکومت میڈیکل ٹرینگ مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کینیڈین حکومت سے سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد کینیڈا میں زیر تعلیم سعودی شہریوں کی اسکالر شپ منسوخ کرتے ہوئے انہیں دیگر ممالک میں منتقل ہونے کے نوٹس جاری کیے تھے۔

    کینیڈا ہیلتھ کیئرکین کے صدر پال کولیسٹر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف ست طالم علموں کو کینیڈا میں میڈیکل ٹرینگ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ہیلتھ کیئرکین کے صدر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سےتعلیم جاری رکھنے کی اجازت کے بعد طالب علم اپنا میڈیکل پروگرام دیگر ممالک میں بھی منتقل کرسکتے ہیں لیکن تعلیم کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کے لیے تقریباً 18 ماہ وقت لگتا ہے۔

    پال کولیسٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سعودی طالب علم کینیڈا میں ہی اپنی میڈیکل ٹریننگ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور بیشتر طالب علموں کا آخری تعلیمی سال ہے۔


    کینیڈا سعودیہ تنازعہ، جسٹن ٹروڈو نے معاملہ حل کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی


    یاد رہے کہ کینیڈا کی وزارت خارجہ اور ریاض میں سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب میں گرفتار سماجی کارکنان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مطابق معاملے پرکینیڈا کا موقف ملکی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

    داخلی معاملات میں مداخلت کے بعد سعودی عرب نے کینیڈا سے درآمد کیے جانے والے اجناس پر پابندی عائد کر دی تھی، یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم چار ارب ڈالر کے مساوی ہے۔

    خیال رہے کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ جاری سفارتی تعلقات میں تنازعے کے حل کے لیے متحدہ عرب امارت اور برطانوی حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ وہ سعودی عرب کے ساتھ جاری سفارتی تنازعہ کو دوستی میں بدلنے کے لیے کردار ادا کرے۔

  • خلا سے موصول پراسرار سگنلز کا معمہ حل

    خلا سے موصول پراسرار سگنلز کا معمہ حل

    میامی: خلا بازوں نے بالآخر ان نامانوس سگنلز کا کھوج لگا لیا ہے جو کسی قریبی ستارے سے موصول ہو رہے تھے اور انہیں خلائی مخلوق کی جانب سے بھیجے ہوئے سگنلز سمجھا جارہا تھا۔

    یہ سگنل دراصل ایک سیٹلائٹ کی جانب سے مداخلت کے باعث پیدا ہورہے تھے۔

    ماہرین کے مطابق یہ سنگلز اس ستارے سے موصول ہو رہے تھے جو زندگی کا امکان رکھنے والے سیاروں کی فہرست میں سب سے نیچے ہے۔

    مزید پڑھیں: خلا کے بارے میں حیران کن اور دلچسپ حقائق

    روز 128 نامی یہ بونا ستارہ ستاروں کے جھرمٹ میں گھرا ہوا ہے اور زمین سے 11 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

    کیلیفورنیا میں سیٹی برکلے ریسرچ سینٹر کے ایک پروفیسر کے مطابق ان سگنلز کو ابتدا میں خلائی مخلوق کی جانب سے بھیجے گئے سگنلز سمجھے گئے۔ ’تاہم تحقیق کے بعد اب ہمیں 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ یہ سگنلز ایک سیٹلائٹ سے نشر ہو رہے ہیں‘۔

    ان کے مطابق یہ سگنلز صرف روز 128 کے ارد گرد سے پیدا ہو رہے ہیں کیونکہ اس ستارے کے آس پاس بے شمار سیٹلائٹس موجود ہیں۔

    کائنات کے بارے میں مزید حقائق جانیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وائی فائی کے سگنلز انسانی صحت کیلئےمضر ہوسکتے ہیں

    وائی فائی کے سگنلز انسانی صحت کیلئےمضر ہوسکتے ہیں

    نئی تحقیق کے مطابق وائی فائی کے سگنلز انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتے ہیں۔

     امریکن سوسائٹی فار ری پروڈیکٹو میڈیسن کی تحقیق کے مطابق وائی فائی سگنلز یاداشت متاثر کرتے ہیں،وائی فائی سگنلز سرد درد،سستی،متلی،جیسےعلامات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وائی فائی راؤٹر سے کم ازکم ایک میٹر دور بیٹھیں اورلیپ ٹاپ گود میں رکھ کراستعمال کرنے سے گریز کریں۔