Tag: significant decline

  • ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

    گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں جاری تیز رفتاری رک گئی، جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں نمایاں کمی کے بعد ڈالر 185 روپے20 پیسے پرآگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری تھی۔

    گزشتہ روز ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور انٹربینک میں ایک روز میں ریکارڈ 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

    گزشتہ روز ڈالر کی انٹربینک میں ٹریڈنگ 189 روپے پر ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 190 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    پاکستان میں پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہونے کے بعد فی تولہ قیمت 130400 روپے ہوگئی۔

    صدر آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کمی کے بعد 130400روپے ہوگئی ہے۔

    اسی تناسب سے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 461 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 111796 روپے کا ہوگیا ہے۔

    عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 28 ڈالر کمی کے بعد 1957 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے وسط میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    15 فروری کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کمی ہوئی تھی۔