Tag: Sihala rest house

  • اڈیالہ جیل کی قیدی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا پروگرام موخر

    اڈیالہ جیل کی قیدی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا پروگرام موخر

    راولپنڈی : اڈیالہ جیل کی قیدی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا پروگرام موخر کردیا گیا،  منتقلی کے آئندہ پلان سے پمز انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ میں سزا یافتہ مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس کی منتقلی کا پروگرام عارضی طور پر موخرکردیا ہے،جس سے پمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد سہالہ ریسٹ ہاؤس میں تعینات خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی منتقلی کے آئندہ پلان سے پمز انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

    مریم نواز کی منتقلی کے پیش نظر خصوصی میڈیکل ٹیم ریسٹ ہاؤس میں تعینات تھی

    گذشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی سے مریم نواز کی سب جیل سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان تھا، جس کے پیش نظر پمزاسپتال کی میڈیکل ٹیم سہالہ ریسٹ ہاؤس پہنچ گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان


    خصوصی میڈیکل ٹیم خاتون ڈاکٹر اورایک نرس پر مشتمل تھی جبکہ پمز اسپتال کی ایمبولینس چوبیس گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس پر موجود رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سب جیل کے لئے دس لیڈی ڈاکٹر، تین نرسیں اور دو ایمبولینس مختص کی گئی جبکہ سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ڈاکٹر اور نرسیں تین شفٹوں میں ڈیوٹی کریں گی۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق کہ مریم نواز 6 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائی ہیں انہوں نے جیل حکام سے صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کیں۔

    خیال رہے کہ سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دیا گیا تھا اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

    واضح  رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان

    مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان

    راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان ہے، ریسٹ ہاؤس کے لیے تین لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کی ممکنہ منتقلی کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے لیے تین لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات درکار ہیں، لیڈی ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کریں گی، وزارت کیڈ سے لیڈی ڈاکٹرز فراہمی کی تحریری درخواست کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دیا گیا تھا اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پانچ روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائی ہیں انہوں نے جیل حکام سے صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔