Tag: Sikh pilgrims

  • ویڈیو: سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

    ویڈیو: سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

    کراچی: پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کو نارووال روانہ کرنے کے لیے پرانے طرز کے انجن والے سفاری ٹرین کا اہتمام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کو لاہور سے نارووال پہنچانے کے لیے اسٹیم سفاری ٹرین کا اہتمام کیا گیا، جو 3 سفاری، 2 انسپیکشن اور ایک پاور وین کوچز پر مشتمل تھی۔

    سفاری ٹرین کو اسٹیم لوکوموٹیو انجن کی مدد سے چلایا گیا جو کہ پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے، ریلویز نے سکھوں کی سہولت کے لیے خصوصی طور پر آج کے دن کے لیے یہ سفاری ٹرین چلائی، جسے روایتی انداز میں خوب صورتی سے سجایا گیا تھا۔

    لاہور اسٹیشن سے ریلوے افسران نے اپنی موجودگی میں ٹرین کو روانہ کیا، سفاری ٹرین چلانے پر سکھوں نے پاکستان ریلویز کا شکریہ ادا کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے افسران کو ہدایت کی کہ مہمان سکھوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے، اور ٹرین کی آمد و رفت کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے۔

    واضح رہے سفاری ٹرین آج ہی نارووال سے واپس لاہور پہنچ کر اپنا راؤنڈ ٹرپ مکمل کرے گی۔

  • بابا گورونانک کا جنم دن،  پاکستان نے کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی

    بابا گورونانک کا جنم دن، پاکستان نے کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی

    اسلام آباد : پاکستان نے کرتارپور راہداری پر بھارتی سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی اور سکھ یاتریوں کیلئے 30نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہے ، بھارت کے شارٹ نوٹس پر راہداری کھولنے کے فیصلے سے یاتریوں کو متوقع تکلیف اور مشکلات کے پیش نظر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کردیا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

    پاکستان نے ہمیشہ یاتریوں کےپرتپاک خیرمقدم کیلئے موثراقدامات کیے ہیں ، سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی آسان ادائیگی کیلئے بھرپورتعاون کیاجائے گا۔

    توقع ہے بھارتی حکومت یکم دسمبر کے بعد زائرین کے لیےطے شدہ طریقہ کار پرعملدرآمد کرے گی۔

    خیال رہے بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن پر بھارت نے انتہائی مختصرنوٹس پر کرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے باباگرونانک کےجنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے والی سکھ برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں قیام کےدوران سکھ برادری کوہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

  • بیساکھی کے تہوار کی تقریبات: سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کرتار پور پہنچ گئے

    بیساکھی کے تہوار کی تقریبات: سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کرتار پور پہنچ گئے

    نارووال:بھارت سے آئے سکھ یاتری بیساکھی کے تہوار کی تقریبات میں شرکت کیلئے گردوارہ دربار صاحب کرتار پور پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 818 سکھ یاتری واہگہ کے راستے گردوارہ دربار صاحب کرتار پور پہنچ گئے، اس موقع پر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھنک کمیٹی کےممبران نےسکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

    سکھ یاتری گردوارہ دربارصاحب کرتارپورمیں بیساکھی کے تہوار کی تقریبات میں شرکت کریں گے، سکھ یاتریوں میں خواتین بھی گردوارہ دربار صاحب کرتار پور آئی ہیں۔

    بھارت سے آئے سکھ یاتری آج رات گردوارہ دربارصاحب کرتار پور میں قیام کریں گے ، گردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں بہترین رہائش، لنگر، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کااہتمام کیا گیا ہے۔

    یاد رہے بیساکھی کے تہوار میں شرکت کے لئے آئے سکھ یاتریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اورعوام کی شاندارمہمان نوازی ہمیشہ یاد رہےگی۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرسکیں، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو لنگر، ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی۔

  • بیساکھی کا تہوار، سکھ یاتریوں کا بہترین سہولتوں کی فراہمی  پر حکومت پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

    بیساکھی کا تہوار، سکھ یاتریوں کا بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

    ننکانہ صاحب: بیساکھی کے تہوار میں شرکت کے لئے آئے سکھ یاتریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اورعوام کی شاندارمہمان نوازی ہمیشہ یاد رہےگی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سےآئےسکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ، سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے گوردوارہ جنم استھان پہنچے۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجا منصور اور دیگرحکام نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ، بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں 3 روزتک قیام کریں گے، سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا کی یاترا کے لئے فاروق آباد بھی جائیں گے۔

    سکھ یاتریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کی شاندار مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔

    خیال رہے بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے 818 بھارتی سکھ یاتری پاکستان میں موجود ہیں۔

    گذشتہ روز بیساکھی میلہ اختتام پذیر ہونے پر غیرملکی یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب واپس روانہ ہوگئے تھے ، غیرملکی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب بیساکھی میلے میں شرکت کی۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرسکیں، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو لنگر، ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی۔

  • بابا گورونانک کا 551 واں جنم دن : بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے

    بابا گورونانک کا 551 واں جنم دن : بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب : بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے، 30 نومبر کوبابا گورو نانک کے 551 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے602 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ،سکھ یاتری جتھہ لیڈرسردارامرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچے۔

    ڈپٹی کمشنرراجامنصوراحمد نےبھارتی سکھ یاتریوں کااستقبال کیا، بھارتی سکھ یاتری کا کہنا ہے کہ بہترین سفری سہولیات پرحکومت پاکستان کےمشکور ہیں، 3روزہ تقریبات کاآغازکل سے گوردوارہ جنم استھان میں ہوگا۔

    سکھ یاتری 5روز میں 6گوردواروں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے، 30 نومبر کوبابا گورو نانک کے 551 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ہو گی، سکھ یاتری یکم دسمبر کو واہگہ بارڈر سے واپس بھارت جائیں گے۔

    گوردوارہ جنم استھان کے داخلی دروازے پر محکمہ صحت کے کاؤنٹرقائم کردیئے گیے ہیں، تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے اور کورونا ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    یاتریوں کو ہینڈ سینی ٹائزر اور فیس ماسک مفت فراہم کیےجا رہے ہیں جبکہ ایک کاؤنٹر پر بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے کا بھی انتظام ہے۔

    سکھ یاتری کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی، سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا

    بھارت کی ہٹ دھرمی، سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا

    نئی دہلی : بھارت نے سکھوں کو باباگرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا جبکہ پاکستان نےراہداری کھولنے سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوتوا کے پرچار نام نہاد سیکولر ملک بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، سب سے بڑی جمہوریہ کے دعویدار بھارت کے سیکولرزم کا بھانڈا پھوٹ گیا، باباگورونانک کی برسی پر دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں۔

    بھارت نےسکھوں کوباباگرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سےروک دیا جبکہ پاکستان نے کورونا کے بعد انتظامات مکمل کیلئے راہداری کھولنے سے متعلق بھارت کوآگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق 2 خطوط بھی لکھے، دفترخارجہ نے بھارت کو پہلا خط 27 جون جبکہ دوسرا 27 اگست کو تحریر کیا، بھارتی حکام نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی جواب نہیں دیا۔

    مودی سرکار نےبھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی چھین لی ، بھارت نے تاج محل سیاحوں کے لئے کھولاپر سکھوں کو کرتارپور آنے کا موقع فراہم نہ کیا۔

    خیال رہے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گرونانک کا481 واں یوم وفات منایا جارہا ہے، گوردوارہ دربار صاحب میں 20 ستمبر سے جاری 3روزہ  تقریبات کا آج آخری دن ہے۔

  • کرتارپورراہداری کا افتتاح،   زیرو پوائنٹ پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    کرتارپورراہداری کا افتتاح، زیرو پوائنٹ پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    نارووال : کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر پاک بھارت سرحدی مقام زیرو پوائنٹ پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ، زیروپوائنٹ سے آج 575سکھ یاتری کرتارپور پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر پاک بھارت سرحدی مقام زیرو پوائنٹ پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، زیرو لائن پر سکھ یاتریوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور سکھ یاتریوں کے لئے 76 کاؤنٹر فعال کردیے گئے ہیں۔

    بھارت سے آنے والے سکھ یاتری علیحدہ گیٹ سے داخل ہوں گے ، یاتریوں کو زیروپوائنٹ سے گردوارہ لانے کے لئے بسیں ٹرمینل پر پہنچا دی گئیں ہیں جبکہ پاکستان اور بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کیلئے علیحدہ گیٹ بنایا گیا ہے۔

    سکھ یاتریوں کا پہلا گروپ بارڈر ٹرمینل پہنچا تو پُرامن ماحول میں امیگریشن کا عمل مکمل کرکے گوردوارہ دربار صاحب پہنچ گیا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی سکھ جتھے اور سنگتیں بھی کرتارپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، پاکستان کی جانب سے انتظامات پر سکھ یاتریوں نے اظہار اطمینان کیا ، بیرون ممالک، اندرون ملک اور بھارت سے 8 سے 10 ہزار یاتریوں کی آمد متوقع ہے جبکہ زیروپوائنٹ سے آج 575سکھ یاتری کرتارپور پہنچیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ اور 20 ڈالرفیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے ، تاریخ میں پہلی باربھارتی سکھ یاتری بغیرویزاپاکستان آرہےہیں۔

  • بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    لاہور: کرتارپورراہداری منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا  ہے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 1500یاتری پہنچ گئے ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے استقبال کیا ، واہگہ بارڈر سے سکھ یاتریوں کی آمد کل بھی جاری رہے گی۔

    گذشتہ روز باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے یاتریوں کی آمد کا شیڈول جاری کیاگیا تھا ، ترجمان متروکہ وقف املاک کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی آمد5 نومبر سے شروع ہوگی، بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرین سےپاکستان پہنچیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لے جایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد کا شیڈول جاری

    یاد رہے حکومت کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ہے، ملک بھرمیں یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  • بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد کا شیڈول جاری

    بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد کا شیڈول جاری

    لاہور : باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئےسکھ یاتریوں کی آمد5نومبرسےشروع ہوگی، سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لےجایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے یاتریوں کی آمد کا شیڈول جاری کردیا گیا ، ترجمان متروکہ وقف املاک کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کی آمد5 نومبر سے شروع ہوگی، بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرین سےپاکستان پہنچیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لے جایا جائے گا۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گردوارہ دربارصاحب کرتارپور کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا، گورنر پنجاب نے کہا کم وقت میں چیزیں مکمل کرنا بڑا چیلنج تھا، وزیراعظم9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم کی کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اندرون وبیرون ممالک سے آنیوالے یاتریوں کو ویلکم کہتے ہیں، روزانہ10ہزاریاتری آسکتے ہیں، انتظامات موجود ہیں۔

    یاد رہے حکومت کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ہے، ملک بھرمیں یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  • پاکستان کا  کرتارپورراہداری سے آنے والے سکھ یاتریوں  کے لئے بڑا فیصلہ

    پاکستان کا کرتارپورراہداری سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : کرتار پور راہداری سے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کے لیے ویزہ کا سسٹم آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سکھ زائرین کو ویزہ 7 اور زیادہ سے زیادہ 10 دن میں جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرتار پور راہداری سے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کے لیے ویزہ کا سسٹم آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت کرتاپورا راہداری سے سکھ زائرین کو ویزہ فراہمی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

    وزارت داخلہ نے کہا ویزہ کی آسانی سکھ کمیونٹی کے لیے خیر سگالی کا اقدام ہو گا، سکھ زائرین کو سہولت دینے کے لیے آن لائن ویزہ سسٹم میں مذہبی سیاحت کی کیٹگری شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مذہبی سیاحتی ویزہ کیٹگری میں دو قسم کے سکھ زائرین کو سہولت دی جائے گی، سکھ زائرین کو ویزہ کم سے کم سات اور زیادہ سے زیادہ دس دن کے اندر جاری کیا جائے گا-

    نادرا وزارت خارجہ جلد از جلد آن لائن سسٹم کے ذریعے سکھ زائرین کو سہولت کا طریقہ کار طے کریں گے جبکہ وزارت خارجہ کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کو نئی پالیسی اور طریقہ کار سے اگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کرتار پور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا تیسرا دور ہوا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری سے متعلق تکنیکی مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں، بھارتی حکام کو آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان مدعو کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے ڈوزیئر دیا گیا تھاجس کا جواب دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمداورویزہ فری انٹری کا بھارتی مطالبہ تسلیم کرلیا

    اس سے قبل کرتار پور راہداری سے متعلق بھارتی مطالبات کی مکمل فہرست سامنے آئی تھی، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد اور ویزہ فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کیا تھا ۔

    بھارت نے خصوصی مواقع پر 10 ہزار یاتریوں اور بھارت کے دیگر عقائد کے لوگوں کو بھی کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا، پاکستان نے یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان نے راہداری کھولنے کے لیے 95 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے، کرتار پور راہداری کا افتتاح 11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا، مذکورہ تقریب سکھ برادری کے بانی بابا گرو نانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی