Tag: Sikh pilgrims

  • باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ

    باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ

    لاہور : بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد تین ہزار سکھ یاتری ریلوے اسٹیشن سے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے، سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنا بہت احسن اقدام ہے، ہم وزیر اعظم عمران خان کے بے حد شکر گزار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی دس روزہ تقریبات کے بعد تین ہزار سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہو گئے، سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیرنےیاتریوں کورخصت کیا۔

    [bs-quote quote=” ہم وزیر اعظم عمران خان کے بے حد شکر گزار ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سکھ یاتری "][/bs-quote]

    اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کو تحائف دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن دکھائی دیئے۔

    سکھ یاتریوں نے وزیراعظم کے بارڈر کھولنے کے فیصلہ کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا سکھ یاتریوں کے لئے یہ امید خوشی کا باعث تھی کہ آئندہ برس کرتار پور راہداری کے راستے زیادہ آسانی سے آ سکیں گے۔

    سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈر نے کہا جو کام 71 سالوں میں نہیں ہوا وہ 3 ماہ میں ہو گیا ، ہم وزیر اعظم عمران خان کے بے حد شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان میں بہت پیار ملا، کرتاپورمیں وزیراعظم عمران خان کی تقریر سن کر خوشی ہوئی۔

    یاد رہے روز وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

    تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،بھارتی وزیروں کا وفد، کئی ملکوں کے سفارتکار، عالمی مبصرین اور سکھ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی تقریب میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے، بارڈرکھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی، ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہے، ہم آگےبڑھنا چاہتےہیں، نیا چاند پرپہنچ گئی کیاہم کشمیرکامسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

  • لاہور:مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدسکھ یاتریوں کی بھارت روانگی

    لاہور:مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدسکھ یاتریوں کی بھارت روانگی

    لاہور : سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے پانچ سو انچاسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے پانچ سو انچاسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد دو ہزار سے زائد سکھ یاتری لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔

    دونومبر کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان آنے والے دو ہزار تین سو جبکہ دنیا بھر سے مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔

    اس دوران سکھ یاتریوں نے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گردوارہ کرتار پورنارووال میں مذہبی رسومات ادا کیں۔


    مزید پڑھیں :  بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات ، بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد


    سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت پیار ملا ،خواہش کرتے ہیں جلد دوبارہ آئیں گے۔

    مہمان یاتریوں کی اپنے وطن روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی انتظامات کئے گئے تھے،یاتریوں کو پولیس اور رینجرز کے کڑے پہرے میں ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا۔

    مہمان یاتریوں نے اپنے دس روزہ دورہ پاکستان کو انتہائی یادگار قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔