Tag: Sikh yatri

  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، سکھ یاتریوں کی آمد

    بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، سکھ یاتریوں کی آمد

    لاہور: بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے، ملک اور بیرون ملک سے یاتریوں کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔

    سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورو نانک کے پانچ سو چھیالیسویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کےلئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ رہے ہیں، گزشتہ روز بھارت سے سکھ یاتری دو ٹرینوں کے ذریعے واہگہ پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سکھ یاتری پاکستان آنے پر نہ صرف خوش اور پر جوش دکھائی دے رہے ہیں،بلکہ سیکیورٹی کی صورتحال سے بھی مطمئن ہیں۔

    واہگہ بارڈر پر حالیہ سانحے کے باوجود سکھ یاتریوں کوکسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقداما ت کئے گئے تھے، سکھ یاتری ننکانہ صاحب، حسن ابدال،ایمن آباد اور لاہور میں واقع اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت بھی کریں گے، جس کے بعد تیرہ نومبر سے واپس روانہ ہوں گے۔

  • ننکانہ صاحب : باباگرونانک کا 546 ویں جنم دن، یاتریوں کی آمد جاری

    ننکانہ صاحب : باباگرونانک کا 546 ویں جنم دن، یاتریوں کی آمد جاری

    لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے پانچ سو چھیالیس ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    باباگرونانک کی جنم دن کی تقریبات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ رہے ہیں، برطانیہ سے سکھ یاتریوں کا ایک سو ستائیس رکنی وفد سردار اوتار سنگھ کی قیادت میں گودوارا جنم استھان پہنچ گیا جہاں جنم دن کی تقریبات منعقد ہوں گی، سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال بھی جائیں گے، سکھ یاتریوں کی آمد اور لاہور میں ان کے قیام اور سیکیورٹی کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔