Tag: Sikhs

  • نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

    نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

    واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے کے جرم میں 2 افراد کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں سے ایک کی عمر 19 سال ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے شہر میں سکھوں پر دو الگ الگ حملوں کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 19 سالہ شخص ورنون ڈگلس کو جمعرات کو ایک 70 سالہ شخص پر 3 اپریل کو مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    حملے کی تفتیش نیویارک پولیس کی کرائم ٹاسک فورس نے کی تھی اور ڈگلس پر مبینہ طور سے ہیٹ کرائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے منگل کو اسی رچمنڈ ہل کے علاقے میں دو سکھ افراد پر حملے کے فوراً بعد 20 سالہ ہجکیاہ کولمین کو گرفتار کیا تھا، کولمین اور ایک دیگر شخص نے دونوں افراد کی پگڑی اتاری، حملہ کیا اور انہیں لوٹ لیا۔

    دوسرا حملہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دو دن بعد ہوا۔ نیویارک کے کئی لیڈرز نے سکھوں پر مبینہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

  • دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپور میں سرمایہ کاری کے خواہشمند

    دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپور میں سرمایہ کاری کے خواہشمند

    اسلام آباد : وزیرمذہبی امورنورالحق کا کہنا ہے کہ دنیابھرمیں بسنےوالےسکھ کرتارپورمیں سرمایہ کاری کےخواہشمند ہیں، یورپ، امریکا میں بسنے والے سکھوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق نے کرتارپورراہداری کےافتتاح کے 2 سال مکمل ہونے پر دنیابھرمیں بسنےوالےسکھوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ کم مدت میں کرتارپور،گردوارہ کی تعمیر،آرائش وزیراعظم کاکارنامہ ہے، یہ دنیابھرمیں بسنےوالےسکھوں کیلئےایک عظیم تحفہ ہے۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اس کےبرعکس بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم کا بازارگرم ہے، گردوارہ دربار صاحب بین المذاہب رواداری کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا دنیابھرمیں بسنےوالےسکھ کرتارپورمیں سرمایہ کاری کےخواہشمندہیں، کرتارپورراہداری کےماسٹرپلان پر جلد از جلد عملدرآمد کا حکم دیا ہے اور یورپ، امریکا میں بسنے والے سکھوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم نے2سال قبل کرتارپورراہداری کاافتتاح کیاتھا ، فن تعمیرکاشاہکارکرتارپورکمپلیکس دنیابھرمیں آبادسکھ برادری کیلئےتحفہ تھا ، راہداری نےدنیابھرکی سکھ برادری کومقدس مقام تک رسائی کی تمنا پوری کی۔

    یہ اس امر کا مظہر ہے پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کوانتہائی اہمیت دیتاہے، اس راہداری نےبین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ کے نئے دریچے کھولے ہیں جبکہ یو این سیکریٹری جنرل نےراہداری کو’’امیدکی راہداری‘‘سے تعبیر کیا تھا۔

    خیال رہے بھارت نےسکھ برادری کی بارباردرخواستوں کےباوجوداب تک راہداری نہیں کھولی ، بھارت نےاب تک یاتریوں کوکرتارپورصاحب کےدورے کی اجازت نہیں دی، پاکستان توقع کرتاہےبھارت راہداری سےیاتریوں کوکرتارپور آنےکی اجازت دے گا۔