Tag: sikhs-for-justice

  • صدرٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی، سکھ  فار جسٹس

    صدرٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی، سکھ فار جسٹس

    نیو یارک (01/08/ 2025) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا خط اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کی کیونکہ ٹرمپ کے خط پر میرا نام ضرور ہے مگر یہ خالصتان تحریک کے نام ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ مودی پوری دنیا میں ہندوتوا دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تلسی گیبرڈ کے دورہ بھارت کے موقع پر مودی نے میری حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

    سکھ فار جسٹس رہنما نے کہا کہ صدرٹرمپ کا خط اس بات کا ثبوت ہے امریکی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

    پاک بھارت جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو تاریخی شکست دی، صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں بھارتی طیارے گرائے جانے کا بھی ذکر کیا، بھارت نے پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کی تو سکھ قوم پاکستان کا ساتھ دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کے وزیر اعظم نہ رہنے پراسے عالمی عدالت میں لے جایا جائے گا، گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے تمام را ایجنٹس کو ملک بدرکردیا ہے، واشنگٹن اور دیگر ریاستوں سے بھارتی قونصل خانوں میں موجود را ایجنٹس نکال دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر خالصتان تحریک کو کچلنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے موقف کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ کا خط عالمی توجہ کا مرکز، امریکی صدر نے گرپتونت سنگھ کو کیا لکھا؟

    بھارت کی ناکام سفارتکاری کا بڑا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کا سکھ فار جسٹس کے رہنما گرو پتونت سنگھ کو خط لکھنا ہے، یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور خالصتان تحریک کی عالمی بازگشت کا بھی ثبوت بن چکا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر اب تک 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ کرکے مودی سرکاری کے سینے پر مونگ دل چکے ہیں۔

  • بھارتی فضائی اڈوں اور چھاؤنیوں کے محاصرے کا اعلان

    بھارتی فضائی اڈوں اور چھاؤنیوں کے محاصرے کا اعلان

    دربار صاحب امرتسر پر بھارتی فوج کے حملے کی 41 ویں برسی کے موقع پر سکھ فار جسٹس گروپ نے پنجاب میں بھارتی فضائی اڈوں، چھاؤنیوں کے محاصرے کا اعلان کیا ہے۔

    سکھ فار جسٹس نے پیغام دیا ہے کہ بھارتی پنجاب سے ایئر فورس کے اڈے اور چھاؤنیوں کو منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر ایس ایف جے کے جنرل کونسلر گروپتونت سنگھ پنوں کابھی ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔

    گروپتونت سنگھ پنوں کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ یکم سے6 جون 2025 تک بھارتی فضائیہ کے اڈوں، چھاؤنیوں کا محاصرہ کرینگے۔

    ایس جی پی سی نے تصدیق کی تھی کہ جون 1984میں دربار صاحب پر بھارت نے حملہ کیا تھا،
    بھارتی پنجاب سے ایئر فورس کے اڈے اور چھاؤنیوں کو منتقل کیا جائے۔

    گروپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ امبالہ، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں فوجی اڈوں کو نقل مکانی پر مجبور کریں گے اور بھارتی فوج کو نقل مکانی پرمجبور کرنے کے لیے بجلی، پانی کی سپلائی بند کردینگے۔

    مزید پڑھیں : سکھ فار جسٹس نے پہلگام حملہ ’را‘ کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

    یاد رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے کو سکھ فار جسٹس نے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا تھا۔

    سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلے ہی روز کہہ دیا تھا کہ اس حملے کی منظوری بھارتی مشیر قومی لامتی اجیت دودل نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی ایجنسیاں اور بی جے پی حکومت اس میں ملوث ہے۔

    گرپتونت سنگھ نے کہا کہ مارچ 2000 میں کلنٹن دورے کے دوران بھی اسی طرح بھارت نے چھٹی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل کیا تھا۔ سکھ فار جسٹس نے متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

     

  • پہلگام حملے کا فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟ گرپتونت سنگھ پنوں کے اہم انکشافات

    پہلگام حملے کا فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟ گرپتونت سنگھ پنوں کے اہم انکشافات

    اسلام آباد : سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ مودی کی جانب سے رچایا گیا، اس کا فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کو ایسکپورٹ کررہا ہے، بھارت نے مجھے امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی کی حکومت یا تو تاریخ سے کچھ نہیں سیکھی یا پھر اسے حقائق کا معلوم نہیں ہے، مودی کو یاد رکھنا چاہیے سکھ اپنے دفاع کے لیے سب کچھ کرسکتے ہیں۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنیوالے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، کشمیریوں کو دنیا بھرمیں بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاج کرنا چاہیے۔،

    انہوں نے کہا کہ اگر مودی نے بھارتی پنجاب میں کوئی ڈرامہ کیا تو دنیا بھر میں سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کریں گے اور بھارتی سفارتخانوں کو بند کرنے پر مجبورکرینگے۔

    سکھ رہنما نے کہا کہ پاکستان کو جارحانہ انداز میں دنیا بھر میں بھارت کو جواب دینا چاہیے، پہلے بھی بھارت نے اس طرح کے فالس فلیگ کیے، کلنٹن کے دورے کے وقت بھی سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کا حملہ کرنے کا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ پہلگام میں حملہ کرنے کا فائدہ مودی کی ہندوتوا کو ہوتا ہے،

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ نریندر مودی خود دنیا کا بہت بڑا دہشت گرد ہے وہ کسی پر کیا الزام لگائے گا اس نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، دیکھنا یہ چاہیے کہ پہلگام حملے کا فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے دیں گے، گرپتونت سنگھ

    یاد رہے کہ اس سے قبل گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو پیغام میں پہلگام حملے کو بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا تھا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ 1965 ہے اور نہ ہی 1971، یہ 2025 ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا اور نہ حملہ کریں گے، لیکن جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں چاہے اندرا گاندھی ہو، نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔

  • پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے، سکھ فار جسٹس

    پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے، سکھ فار جسٹس

    واشنگٹن: سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس کی جانب سے پاکستان کو سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان کے نام ایک خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کا انتخاب عالمی امن کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، یہ اہم کامیابی امن، انصاف، یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پاکستان کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

    گرپتونت سنگھ نے لکھا کہ استصواب رائے سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کا بیان قابل تعریف ہے، کشمیر کی طرح پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے، یقین ہے سلامتی کونسل میں پاکستان کی قیادت بامعنی قراردادوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سکھ فار جسٹس کی طرف سے عالمی ریفرنڈم منعقد کیا جا رہا ہے، جو ایک خود مختار وطن خالصتان کو حاصل کرنے کی کوشش ہے، خالصتان کے حصول کی تحریک کے لیے پاکستانی حمایت کشمیر کے مؤقف کو مزید تقویت دے گی۔

  • ’’ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے‘‘

    ’’ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے‘‘

    واشنگٹن: سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کا شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں مودی کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے، مودی نے امریکا، کینیڈا، اور پاکستان میں قاتلانہ حملوں کی ذمہ داری کو تسلیم کیا ہے، بھارت پاکستان میں کشمیری اور سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-human-rights-amnesty-international/

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے، اور بین الاقوامی قوانین کے تحت مودی کا احتساب کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو چند ماہ قبل امریکی انٹیلیجنس نے ناکام بنایا تھا۔

  • سکھوں کی تنظیم کا وائٹ ہاؤس سے اقوام متحدہ تک مودی کا پیچھا کرنے کا اعلان

    سکھوں کی تنظیم کا وائٹ ہاؤس سے اقوام متحدہ تک مودی کا پیچھا کرنے کا اعلان

    نیویارک: سکھوں کی تنظیم کاوائٹ ہاؤس سےاقوام متحدہ تک مودی کاپیچھاکرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا سکھوں اور کشمیریوں کےقاتل مودی کوچین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر بڑے احتجاج کی کال دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس سےاقوام متحدہ تک مودی کاپیچھاکرنےکا اعلان کردیا ہے۔

    جسٹس فارسکھ نے کہا کہ کسانوں کےپر امن مظاہروں کے دوران600 سےزائدافرادکوریاست نےقتل کیا ، مودی کےمظالم کیخلاف وائٹ ہاؤس سے رابطےمیں ہیں۔

    سکھوں کی تنظیم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بائیڈن اورنائب صدر کمالہ ہیریس کوخط لکھ دیےگئے ہیں جبکہ سینیٹرزاورکانگریس میں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں۔

    سکھوں نے قتل، پرتشددکارروائیوں پر مودی کے خلاف مقدمے درج کروانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا نیو یارک کی فیڈرل کورٹ میں کیس دائرکررکھا ہے۔

    25تاریخ کو کشمیری عوام کیساتھ ملکر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج فائنل ہیں ، سکھوں اور کشمیریوں کےقاتل مودی کوچین سےنہیں بیٹھنے دیں گے۔