Tag: Silicon Valley

  • مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں

    مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں

    پالتو جانوروں سے محبت اور ان کی خدمت کے حوالے سے بے شمار مثالیں موجود ہیں مگر ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں کاروبار کرنے کے لیے لوگ گھروں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔

    ان میں سے ایک سیلیکون ویلی ہے، جسے امریکا میں ٹیکنالوجی کے گڑھ اور مہنگا ترین کاروباری علاقہ تصور کیا جاتا ہے، یہاں مکانات اتنے مہنگے ہیں کہ لوگ رات سڑکوں پر بسر کرتے ہیں مگر اسی شہر میں دو خوش قمست بلیاں بھی ہیں جو ماہانہ دو لاکھ روپے سے زائد کرائے کے فلیٹ میں رہائش پزیر ہیں۔

    سان فرانسسکو کے قریب واقع پوش علاقے میں رہائش پذیر بلیوں کے مالک نے بتایا کہ وہ ان پالتو بلیوں کے لئے ماہانہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کرایہ ادا کرتا ہے، جس کے باعث یہ بلیاں سیلیکون ویلی میں مہنگے ترین کرایہ دار جانور سے پہچانی جاتی ہیں۔

    ان خصوصی مکینوں کا آشیانہ بھی خصوصی ہے جہاں انہیں کئی سہولیات میسر ہیں، یہاں ٹی وی بھی موجود ہے اور دیگر فرنیچر بھی، بلیوں کے نگراں روزانہ ان کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اس گڑھ میں رہنے والی بلیوں کے سوشل اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں، ان اکاؤنٹس پر بلیوں کی سرگرمیاں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جنہیں اچھے خاصے لائیکس بھی ملتے ہیں۔

     

  • پاکستان میں سلیکون ویلی کا منتظر ہوں، جرمن سفیرمارٹن کوبلر

    پاکستان میں سلیکون ویلی کا منتظر ہوں، جرمن سفیرمارٹن کوبلر

    اسلام آباد : جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او اور گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں، یہاں سلیکون ویلی بننے کا منتظر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کرنا، ملک کے لیے اچھی خبر ہے۔

     

    جرمن سفیر مارٹن کوبلرکا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’پاکستان کو سلیکون ویلی کی جانب بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں‘۔

    مارٹن کوبلر نے پاکستان کی قومی زبان اردو میں بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او، بل گیٹس فاؤنڈیشن اورپاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ جرمنی بھی پولیو کو جڑ سے ختم کرنے کےلیے کردار ادا کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ابل گیٹس کا وزیر اعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    خیال رہے کہ گذشتہ روز دنیا کے امیر ترین شخص تصور کیے جانے والے مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 5 دسمبر 2018 کو بل گیٹس نے وزیر اعظم خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ، اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں: بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین

    تجزیہ کاروں کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دل چسپی ظاہر کرنا ایک اہم اقدام ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، بلکہ روزگار کے نئے موقع بھی پیدا ہوں گے۔