Tag: silver

  • چاندی کے سیاہ پڑ جانے والے زیورات کو گھر میں صاف کرنا نہایت آسان

    چاندی کے سیاہ پڑ جانے والے زیورات کو گھر میں صاف کرنا نہایت آسان

    سونے اور چاندی کے زیورات کا استعمال اب تو خاصا کم ہوگیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اب ہر فیشن کے مطابق مصنوعی زیورات مارکیٹ میں دستیاب ہیں، لیکن اب بھی اکثر لوگ سونے چاندی کے زیورات پہننا پسند کرتے ہیں۔

    چاندی کے زیورات رکھے رکھے سیاہ پڑ جاتے ہیں اور ان کی چمک بھی مدہم ہو جاتی ہے تاہم انہیں گھر میں نہایت آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

    اس کے لیے نمک، بیکنگ سوڈا، ٹن ورق، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور سفید سرکہ لیں۔

    ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں 2 چمچ نمک اور بیکنگ سوڈا ملائیں، کچھ دیر بعد اس میں 5 منٹ کے لیے اپنی چاندی کی جیولری ڈال کر نکال لیں، آپ کی جیولری چمک دار ہوجائے گی۔

    دوسرے طریقے میں آدھے کپ پانی میں لیموں کا رس اور 1 چمچ زیتون کا تیل ملائیں، اب اس کو ایک برتن میں ڈال دیں، ایک کپڑے کو اس پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور اس کو چاندی کی جیولری کے اوپر پھیریں، اس طرح سے یہ بالکل نئی جیسی نظر آنے لگے گی۔

    ایک برتن میں آدھا کپ سفید سرکہ اور 2 چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر چاندی کی جیولری کو 2 سے 3 گھنٹے تک اس میں چھوڑ دیں، زیورات بالکل صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔

  • لاہور : چورجیولر شاپ سے کروڑ روپے مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی لے کر فرار

    لاہور : چورجیولر شاپ سے کروڑ روپے مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی لے کر فرار

    لاہور : رنگ محل صرافہ بازار میں جیولری شاپ میں نقب زنی کی واردات میں چور2کروڑ روپےسے زائد مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی لے اڑے، ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑدیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف کاروباری علاقے رنگ محل صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چوروں نے دکان میں گھس کر پہلے کنکشن کاٹ کر سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑا اور پھر واردات کی، جس میں چور دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

    دکان مالک محمد آصف کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے باعث جیولری شاپ بند تھی، ملزمان 70 تولہ سونا،7 کلو چاندی چوری کر کے لے گئے۔

    اس کے علاوہ دکان سے ایک کروڑ60لاکھ روپے اور بانڈز بھی چوری ہوئے ہیں، لاہور پولیس نے دکان مالک کی درخواست وصول کر لی جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا، پولیس کے مطابق چور دکان کی چھت کی جانب سے گرل کاٹ کر سیڑھی سے اندر داخل ہوئے۔

  • تھائی لینڈ:کراٹے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوانوں نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

    تھائی لینڈ:کراٹے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوانوں نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

    بینکاک : تھائی لینڈ میں منعقدہ کراٹے کے عامی مقابلوں میں حصّہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کے تمغے جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں 8 جون کو منعقد ہونے والے کراٹے کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی نوجوانوں نے سلور میڈل حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک منعقد ہونے والے کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد علی رشید اور دلاور خان نے ڈبل کلاسک پروگرام میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستانی ٹیم کراٹے کے کسی عالمی مقابلے میں شریک ہوئی ہے، لیکن قومی فیڈریشن میں فنڈز کی کمی کے باعث پاکستانی ٹیم مکمل قوت کے ساتھ مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکی ہے۔

    پی جے جے ایف کے صدر خلیل خان کی جانب سےتھائی لینڈ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے نوجوانوں پر فخر ہے۔

    خلیل خان کا کہنا تھا کہ پی جے جے ایف نے کامیاب ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جس مقابلے میں بھی سرکت کی کامیابی حاصل کی اور بہترین کارکردگی دیکھا کر وطن واپس پہنچے ہیں،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو جیٹسو کمیونیٹی نے پی جے جے ایف کے نوجوانوں کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پرانی گاڑیوں اورکاٹھ کباڑ نے پائی جانوروں کی اشکال

    پرانی گاڑیوں اورکاٹھ کباڑ نے پائی جانوروں کی اشکال

    ناکارہ اشیاءکودوبارہ قابل استعمال بنانابذات خودفن کی حیثیت رکھتاہے،مجسمہ سازوں نےپرانی گاڑیوں اوردیگرناکارہ اشیاءسے جانوروں کےدیدہ زیب مجسموںسمیت درجنوں اشیا بنا ڈالیں۔

    مجسمہ سازوں نے پرانی گاڑیوں اور دیگر ناکارہ اشیاء سے جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے بنانےمیں بے مثال مہارت حاصل کرلی ہے،اورآج کل لوہےکی اشیاءٹوٹے ہوئے ٹرک اورگاڑیاں،پرانے ٹِن کین اوردیگرناکارہ پرزوں کواس طرح ویلڈنگ کیا جاتا ہےکہ وہ فن پارے کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں،چھوٹے چھوٹے پرزوں کو یکجا کرکے بنائے گئے مختلف سائز ان منفرد مجسموں کی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے۔