Tag: Silver Jubilee

  • ملکہ رانیا اور شہزادی رجوہ کا خوبصورت لباس، تصاویر نے دھوم مچادی

    ملکہ رانیا اور شہزادی رجوہ کا خوبصورت لباس، تصاویر نے دھوم مچادی

    اردن کی ہاشمی بادشاہت کی 25ویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں ملکہ رانیا، شہزادی رجوہ اور دیگر شہزادیوں کے ملبوسات نے دھوم مچادی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اردن کے شاہی خاندان نے اپنے آئینی اختیارات سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ دوم کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ قومی تقریب میں شرکت کی۔

    Queen Rania

     

    اس موقع پر ملکہ رانیا اپنی خوبصورتی اور مخصوص لباس کی وجہ سے منفرد دکھائی دے رہی تھیں، انہوں نے اپنے ورثے کے مطابق اس انداز کا جوڑا پہن رکھا تھا جو ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہا تھا۔

    king

    ملکہ رانیا کے سفید لباس کے اوپر سرمئی رنگ کے کپڑے سے سجا ہوا پیٹرن تھا، بٹن اردن کے سات نکاتی ستارے کی نمائندگی کر رہے تھے ۔

    rajwah

    مکئی کے پھولوں کی شکل میں کڑھائی تھی جو کثرت اور خوشحالی کی نمائندگی کر رہی تھی۔ اس لباس پر کام کرنے میں تقریباً 200 گھنٹے لگے اور ملکہ رانیا نے اسے تاج اور ہیرے کی بالیوں سے مکمل کیا۔

    queen

    اس کے علاوہ اردن کی شہزادی رجوۃ الحسین جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے، نے شاہ عبداللہ کی بادشاہت کی سلور جوبلی تقریبات میں اپنے شوہر ولی عہد حسین کے ہمراہ شرکت کی۔

                                                                        shahzadi

    اس پروقار تقریب میں شہزادی رجوۃ الحسین بھی اپنی مثال آپ تھیں ان کے سرح رنگ کے خوبصورت لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی،

    انہوں نے سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ ہاتھ کی کڑھائی والا سرخ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔

    ایک سال قبل شہزادی رجوۃ الحسین نے شادی سے قبل اپنی مہندی کی تقریب میں بھی سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ گاؤن پہنا تھا۔

    ھنیدہ برانڈ کی انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں شہزادی رجوۃ الحسین کے لیے شاندار انداز کا لباس تیار کرنے پر فخر ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HONAYDA (@honaydaofficial)

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہزادی رجوۃ کی پہلی سرکاری تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں وہ امید سے نظر آرہی تھیں۔

  • دبئی ورلڈ کپ کی سلور جوبلی : دنیا کیلئے امن و محبت کا پیغام

    دبئی ورلڈ کپ کی سلور جوبلی : دنیا کیلئے امن و محبت کا پیغام

    دبئی : دنیا کی نظریں کل تب میدان ریس کورس پر لگی ہونگی جب وہاں دبئی ورلڈ کپ 2021 کی سلور جوبلی تقریب کا انعقاد ہوگا ۔ دبئی ورلڈ کپ 2021 کی شب ایک بار پھر دنیا کا بہترین ایونٹ متحدہ عرب امارات میں دیکھے گی۔

    دبئی ورلڈ کپ کی تاریخی 25ویں سالگرہ تقریب27 مارچ کو ہوگی اور اس موقع پر گروپ 1 کی چھ ریس ، گروپ 2کی تین ریس ہونگی جو کہ دنیا کی بہترین دوڑیں ہوں گی اور دبئی ورلڈ کپ میں12 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    دبئی ورلڈ کپ تقریب کے ساتھ شائقین کو جو نمایاں ریسز دیکھنے کو ملیں گی ان میں گروپ 1 ایک ملین ڈالر، القوز سپرنٹ گروپ 1 کی ڈیڑھ ملین ڈالر دبئی گولڈن شاہین، گروپ 1 میں 4 ملین ڈالر کی دبئی ٹرف اور گروپ 1 میں 5 ملین ڈالر کی لونگین دبئی شیما کلاسک شامل ہوں گی۔

    دبئی ایکوسٹیرین کلب کے ڈی جی محمد عیسیٰ العذاب نے میڈیا کو بتایا کہ اس میں 11 ممالک سے 117 گھوڑے شریک ہونگے جبکہ کل پرائز پول 5ء26 ملین ڈالر کا ہے جس میں 2 ہزار میٹر کی گروپ 1 دبئی ورلڈ کپ بھی نمایاں ہے، اسے امارات ایئرلائنز نے اسپانسر کیا ہے جس کے انعامات کی کل رقم 12 ملین ڈالر ہے جوکہ دنیا میں سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا اس ایونٹ کو منعقد کرانے کا مقصد دنیا میں امن ، محبت اور رواداری کا پیغام بھیجنا ہے اور دنیا پر اپنی اس ترقی و جدت کا اظہار بھی چاہتا ہے جو وہ اب تک حاصل کرچکا ہے۔

    دبئی ورلڈ کپ کو نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پہلی بار 1996میں شروع کرایا تھا اور تب سے یہ ہرسال منعقد ہوتا چلا آرہا ہے ۔ پہلا کپ ندالشبا ریس کورس میں ہوا تھا اور وہاں یہ سلسلہ 2009 تک رہا جبکہ 2010 سے یہ ایونٹ میدان ریس کورس میں منعقد ہورہا ہے۔

    سال 2020 کا ایونٹ کووڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا، سال2019میں اس کی ایک اہم تاریخ تب رقم ہوئی تھی جب شیخ محمد کے گھوڑے ، تھنڈر سنو نے دوسری بار اس ریس کو جیتا، ایسی کامیابی ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں کسی کو نصیب نہیں ہوسکی۔