Tag: SIMS

  • دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار

    دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ پاکستان میں ساٹھ تنظیمیں کالعدم ہیں جنہیں قانون کے دھارے میں لائیں گے۔بھارت کے کہنے پر کسی کو دہشت گرد قرار نہیں دے سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس کروڑ موبائل فون سمیں غیر تصدیق شدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تیرہ سال سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ سویلین حکومت نے قیام امن کیلئے مذاکرات کئے،مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری سمجھا گیا۔ ایک طرف جنگ بندی تو دوسری جانب خود کش دھماکے کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کیا، انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے مکمل طور پر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی خبروں کو بڑھا چڑھا پیش نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق اب تک بائیس دہشت گردوں کو تختہ دار پر چڑھایا گیا، اور پھانسی پانے والے تمام مجرمان دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوّث تھے۔

    ملٹری کورٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک فوجی عدالتوں میں  بیس مقدمات بھیجے جاچکے ہیں،جن میں سے بارہ مقدمات پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

  • غیر قانونی سمز کے خلاف ملک گیرکریک ڈاؤن کاآغاز

    غیر قانونی سمز کے خلاف ملک گیرکریک ڈاؤن کاآغاز

    اسلام آباد: وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نےملک بھرمیں غیرقانونی سمز اور گیٹ ویز کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کردیا۔

    ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق پہلے مرحلے میں ملک بھر سے چونتیس افراد کو گرفتارکیاگیاہے، ملزمان کےقبضے سے چھ ہزار چار سو سات سمز اور ایک سو آٹھ گیٹ ویز برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کاکہناہے ملزمان گرے ٹریفکنگ کے دھندے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان پہنچا رہے تھے۔

  • تین ماہ سے استعمال نہ ہونی والی سمز کو بند کرنے کا فیصلہ

    تین ماہ سے استعمال نہ ہونی والی سمز کو بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: پی ٹی اے نے تین ماہ سے غیر استعمال شدہ سمز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ٹیلی کام ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں سموں کے استعمال کے باعث تمام تر سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایسی سمیں جنھیں گزشتہ تین ماہ سے کسی بھی صارف نے استعمال نہیں کیا انھیں بند کر دیا جائے گا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ سمز جاری کی جائیں گی،اس کے علاوہ ایسی سمز جو صارفین کے زیر استعمال ہیں انھیں بھی بائیو میٹرک تصدیق کے مرحلے سے گزارنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔