Tag: sin

  • سندھ یونی ورسٹی کی زمین الاٹمنٹ کیس، عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

    سندھ یونی ورسٹی کی زمین الاٹمنٹ کیس، عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

    حیدر آباد: سندھ یونی ورسٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کیس میں احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے سندھ یونی ورسٹی کی زمین جعل سازی سے الاٹ کرنے پر فیصلہ سنا دیا، اس سلسلے میں نیب کی جانب سے ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    کیس میں جعل سازی ثابت ہونے پر 16 ملزمان کو سزا اور جرمانے کیے گئے ہیں، احتساب عدالت نے ملزم برکت جونیجو کو 7 سال قید اور 48 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

    عدالت نے سابق ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا، سرکاری اراضی جعل سازی ریفرنس میں مستفیدہونے والے دیگر 13 ملزمان کو بھی سزا و جرمانے کیے گئے ہیں۔

    عدم شواہد پر ملزم شعیب شیخ کو احتساب عدالت نے الزام سے بری کر دیا، سندھ یونی ورسٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں 31 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے 13 ملزمان پلی بارگین کے تحت پہلے ہی سرکاری اراضی سرینڈر کر چکے ہیں۔

    نیب نے 2015 میں جعل سازی کے ذریعے سندھ یونی ورسٹی زمین الاٹمنٹ پر ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق سندھ یونی ورسٹی کی 213 ملین کی اراضی کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیاگیا تھا۔

  • موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    کراچی : مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخرید کر قیمت بڑھنے پربیچنا شرعاًگناہ ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالرکےمصنوعی بحران اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا موجودہ حالات میں ڈالر خریدکر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ، شرعاًگناہ ہے، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

    دوسری جانب علما کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا ہے، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔

    خیال رہے تاجررہنماؤں اورمعیشت دانوں نے عوام سے ڈالرنہ خریدنےکی اپیل کی ہے ، تاجر رہنما زبیرطفیل نے کہا عوام غیر ملکی اشیا کا استعمال کم کریں اور غیرضروری طورپرڈالرنہ خریدیں،ترک عوام کی طرح ڈالر بیچیں۔

    مزمل اسلم نےعوام سےاپیل کی کہ ڈالرخرید کرملک کو نقصان نہ پہنچائیں، فرض بنتا ہےملک کے تحفظ اورسلامتی کےلیے کچھ دے نہیں سکتے توملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

    واضح رہے آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔