Tag: sindh and karachi

  • کراچی میں سی این جی بحران کا خدشہ، غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

    کراچی میں سی این جی بحران کا خدشہ، غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

    کراچی : سندھ میں میں سی این جی کی کلو گرام کے بجائے لیٹر میں فروخت کا معاملہ تنازعہ کی صورت اختیا رکر گیا، سی این جی ایسوسی ایشن ن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتا ل کا اعلان کر دیا۔

    سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کی جانب سے سی این جی کی فروخت لیٹر مین نہ کرنے کے خلاف جمعرات سے سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی اوگرا کی اجازت کے بغیر سی این جی کلو گرام کے بجائے لیٹر میں فروخت کرنے پر ہفتہ تیرہ اگست کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ اوگرا کی اجازت کے بغیرسی این جی کی فروخت لیٹر میں شروع کر دی ہے۔جو غیر قانونی ہے اور لیٹر میں سی این جی کی فروخت پہنگی ہو رہی ہے۔جو ٹرانسپورٹرز کا نقصان ہے۔جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن لیٹر میں فروخت کرنے پر مصر ہے۔ ،

  • پنجاب، سی این جی اسٹیشنز کو 8 جولائی سے گیس کی فراہمی بحال ہوگی

    پنجاب، سی این جی اسٹیشنز کو 8 جولائی سے گیس کی فراہمی بحال ہوگی

    لاہور: پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو آٹھ جولائی سے گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔

     پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بحالی کا فیصلہ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات میں ہوا۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق صوبہ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو آٹھ جولائی کو گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔

  • سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول ایک بار پھر تبدیل

    سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول ایک بار پھر تبدیل

    کراچی: سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول باربارتبدیل ہونے کی وجہ سے عوام تنگ آگئے، پیرکومعمول کا ناغہ، منگل کواچانک بند اوراب بدھ کوبھی سی این جی نہیں ملے گی۔

     سوئی سدرن گیس کمپنی نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا،پیرکومعمول کا ناغہ،،منگل کو اچانک بند اوراب بدھ کوبھی سی این جی نہیں ملے گی۔

    سندھ میں مسلسل 72 گھنٹے سی این جی کی بندش سےشہری زندگی متاثرہورہی ہے، سوئی سدرن کی جانب سےتین دن پورے سندھ میں سی این جی بندرکھنے کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، گیس پریشر میں کمی کا وہی پرانا روایتی عذرپیش کیا گیاہے۔

    کس گیس فیلڈ سے پریشر میں کمی آئی کمپنی اس بارے میں بھی کچھ نہ بتا سکی، شہریوں نےگرمیوں میں گیس پریشرمیں کمی پرحیرت کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی گیس کمپنی کاحکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے ایس ایس جی سی کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے احتجاج کرتے ہوئے سی این جی کی مسلسل بندش کا سلسلہ بند کیا جائے۔

  • سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

    سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

    کراچی: سندھ  میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن مزید چوبیس گھنٹے کے لیے بند کر دیئے گئے۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز میں مرمت کے کام کے باعث سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اب منگل کی صبح آٹھ بجے سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن مزید چوبیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔

    ترجمان کے مطابق اب بدھ اور جمعہ کے بجائے سی این جی اسٹیشن جمعرات اور ہفتے کو صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے بند رہیں گے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما احمد علی کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر پہلے ہی گیس پریشر کم ہے اور مسلسل اڑتالیس گھنٹوں کی بندش سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔