Tag: Sindh and punjab local bodies election

  • سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں ردوبدل

    سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں ردوبدل

    اسلام آباد:‌ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں ردوبدل کردیا.

    الیکشن کمیشن کے مطابق تیسرے مرحلے میں انتخابات تین کے بجائے پانچ دسمبر کو ہوں گے، تیسرے مرحلے میں پنجاب کے بارہ اور کراچی کے چھ اضلاع میں پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سمیت دیگر شیڈول برقرار رہے گا۔

    نئے شیڈول کے مطابق کراچی، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان میں پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی، لیہ، راجن پور،ڈی جی خان ،مظفرگڑھ میں بھی پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی جبکہ جھنگ ،خوشاب ،سیالکوٹ ،نارروال میں بھی پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی.

    شیڈول میں ردوبدل چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی کے باعث کیا گیا ہے۔

  • سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی کیلئے حکمت عملی طے

    سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی کیلئے حکمت عملی طے

    اسلام آباد: سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی اتخابات کی سیکیورٹی کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ دونوں صوبوں میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں اور تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں، صوبوں کی طرف سے الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے علاوہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی بات معاملات زیرِ غور لائے گئے اور صوبوں نے ہر طرح کی یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کمیشن کی مرضی کے بغیر تقرریاں اور تبادلے نہیں کرائے جائیں گے۔

    ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی طرف سے کسان پیکج کے اعلان کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی اور الیکشن کمیشن نے اس پر کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا تاہم آئندہ دو روز تک الیکشن کمیشن اس پر غور کر سکتا ہے۔