Tag: sindh-announces

  • نویں اور گیارہویں کے امتحانات کب ہوں گے ؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    نویں اور گیارہویں کے امتحانات کب ہوں گے ؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں 9 ویں 11ویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کلاس 9ویں اور 11ویں کےامتحانات کی تاریخ پر غور کیا گیا۔

    جولائی میں 10ویں جماعت کے بعد 9 ویں کے امتحانات اور 11ویں کےامتحانات 12ویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیئے جائیں گے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ امتحانات کے45 روزکےبعدپہلےمرحلےمیں 10ویں،12ویں کےنتائج کااعلان کیاجائےگا جبکہ 9ویں،11ویں کےنتائج ان دونوں کلاسزکے نتائج کے بعد اعلان کیے جائیں گے۔

    میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریکٹیکل امتحانات اپنےاپنے اسکولزاور کالجز میں ہی ہوں گے اور اختیاری مضامین میں فیل طالبعلم کو پاسنگ مارکس دیےجائیں گے جبکہ لازمی مضامین کےمارکس اختیاری مضامین کےمارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

  • محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد: محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی، دہشت گردوں کے سر کی قیمت سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر کی گئی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ، دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ اور دہشت گرد منظوراحمد عرف بلال کےسر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد رفیق عرف عبید اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے، دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور دہشت گرد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انعام دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ میں دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50 ہزار 180 ملزمان مفرور ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سب سے زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی میں ہے، کراچی میں دہشت گردوں سمیت 22 ہزار 127 ملزمان مفرور ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پر ہے۔

  • سندھ بھر میں کل سے پلاسٹک بیگز کے استعمال  پر پابندی ہوگی

    سندھ بھر میں کل سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی

    کراچی : سندھ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کا آج آخری دن ہے ، کل سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی، مرتضیٰ وہاب نے کہا شہری کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، پابندی کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کل سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد ہوگی ، محکمہ ماحولیات سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگ کی تیاری فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا ، قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی۔

    محکمہ ماحولیات پلاسٹک بیگ کے استعمال کےخلاف قوانین پر عمل کرانے کا پابند ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ   پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں۔

    محکمہ ماحولیات سندھ نے رواں برس اگست میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پر عملدرآمد 2 ماہ بعد شروع کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

    مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ  پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، ماحولیاتی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کریں گی، شہری کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔

    انھوں  نے مزید کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانوں نے بھی مہم کی حمایت کررکھی ہے، عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔