Tag: sindh assembly ijlas

  • لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے متحدہ اراکین کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

    لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے متحدہ اراکین کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

    کراچی : لاپتہ ارکان کی بازیابی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں ہنگامہ مچادیا۔ خواجہ اظہار الحسن نے آفتاب احمد کے انتقال پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا,اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے رواں سال کے اجلاس کے سو دن مکمل کرلئے، اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر شور شرابے کا شکار ہوگیا۔

    لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے بھرپور احتجاج کیا، لاپتہ کارکنان اور منتخب نمائندوں کو ہراساں کرنے پر ایم کیو ایم ارکان نے ا سپیکر کے ڈائس کے سامنے نعرے لگائے اور شدید احتجا ج کیا۔

    ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ہمارے سیکڑوں کارکنان کو لاپتہ کیا گیا ہے ۔ اسپیکر نے کہا کہ آپ لوگوں کا رویه درست نہیں ، کل بھی آپ نے یہی رویہ اختیار کیا تھا۔ بعد ازاں اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہارالحسن نے ڈاکٹرفاروق ستارکے کو آرڈینیٹرآفتاب احمد کے انتقال پرتحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔

    خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے سو دنوں پر خوش ہونے والوں کو سو پاکستانیوں کی گمشدگی کا علم تک نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنی ذمہ داری اٹھا نہیں سکتے تو کراچی کی کپتانی چھوڑدیں۔

     

  • سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، ایوان مچھلی بازاربن گیا

    سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، ایوان مچھلی بازاربن گیا

    کراچی: سندھ اسمبلی میں نثار کھوڑو کی تقریر پر مسلم لیگ فنکشنل اور ن لیگ کے اراکین نے شدید احتجاج کیا، اراکین کی ہنگامہ آرائی سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

    سندھ اسمبلی آج پھربنی مچھلی منڈی شاٹس نثار کھوڑو فرنٹ فٹ پر نظر آئے اور مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین کو آڑے ہاتھوں لیا، نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں قرارداد پیش کرنے والے قومی اسمبلی میں کیوں خاموش ہیں ؟ ساٹ نثار کھوڑو نے مسلم لیگ نون کو بھی نہیں بخشا۔

    نثار کھوڑو کی گھن گرج پر فنکشنل لیگ کے ارکان نے برسنے کی کوشش کی تو انہیں نثار کھوڑو نے باؤنسر دے مارا  جبکہ اسپیکر بھی حکومتی وزیر کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ جب بھی سندھ کی تقسیم کی بات کی گئی پیپلزپارٹی نے اسکا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسمبلی اجلاس معمول کے مطابق چلنے لگا تھا پانی کا مسئلہ کھول گیا۔

    پی ایم ایل فکشنل کے رہنما شہریار مہر کا کہنا تھا کہ آج بھی سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان پر قرارداد لانی نہیں دی گئی ۔ سندھ میں جو کچھ بھی غلط ہورہا ہے، اس کی زمہ دار پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے۔

  • سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلارضا کی زیرِصدارت ہوا، نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن اراکین سندھ اسمبلی میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم نے کارکنوں کی گرفتاری پر سندھ اسمبلی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں ہوا، نئی عمارت میں اپوزیشن کی سیٹوں پر تنازع شدت اختیار کرگیا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنےلگا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئی عمارت میں سیٹیں الاٹ نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

    ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے بارہا اصرار کے باوجود اپوزیشن اراکین خالی نشستوں پر بیٹھنے کے لئے تیار نہ ہوئےاور شدید ہنگامہ آرائی کی، حکومتی اراکین نے مرسوں مرسوں نشست نہ دیسوں کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن اراکین احتجاجا ڈپٹی اسپیکر کے سامنے ہی زمین پر بیٹھ گے، سیٹوں اور قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

    ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی اراکین نے سندھ کی تقسیم کےخلاف قرارداد ایوان میں پیش کی، جسے ایم کیو ایم اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی غیر موجودگی میں منظورکرلیا گیا ہے۔