Tag: Sindh Assembly members

  • شادی کا دعویٰ، حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    شادی کا دعویٰ، حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    کراچی : سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردے دیا جبکہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سندھ کےصوبائی وزیرسے شادی دعوے کو ڈرامہ قراردےدیا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات کرائی گئی، تحقیقات میں سترہ وزیروں، تین مشیروں اورمعاونین خاص کو بھی شامل کیا گیا۔

    کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس نہ حریم شاہ کا فون نمبر تھا نہ کوئی میسج ریکارڈ میں تھا، ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ بھی کیا۔

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مبینہ شادی کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے، کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔

    شیم ممتاز کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ مٹھائی ہم بھی کھالیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے جبکہ شاہینہ شیر علی کا ماننا تھا کہ شادی کرنا اچھا عمل ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔

    ساجد جوکھیو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وزیر کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن شادی کا معاملہ جھوٹ ہے، حریم شاہ خود بتا دیں کس سے شادی کی ہے۔

  • امریکی شہری سنتھیارچی کے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات نے تہلکہ مچادیا

    امریکی شہری سنتھیارچی کے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات نے تہلکہ مچادیا

    کراچی : ارکان سندھ اسمبلی نے امریکی شہری سنتھیارچی کے پیپلزپارٹی کی قیادت پرالزامات کی اعلٰی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہری سنتھیارچی کے پیپلزپارٹی کی قیادت پرالزامات نے تہلکہ مچادیا، ارکان سندھ اسمبلی نے معاملے کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

    فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نوٹس نہ لیاتو انتہائی تشویشناک بات ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے بھی معاملہ کو سنگین قراردیا ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی انکوائری کرائی جائےکہ اتنا طویل عرصہ خاموشی کیوں رہی؟

    مزید پڑھیں : امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

    گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

    بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

  • آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق ، ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق ، ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    کراچی : آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوں گے،اس سلسلے میں ٹیمیں بنادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کیلئےکورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا ، اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےاراکین کولازمی کوروناٹیسٹ کرانا ہوگا ، سندھ اسمبلی کا اجلاس3 جون کو ہوگا۔

    اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نےاراکین اسمبلی کےکوروناٹیسٹ کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دے دیں ، اسمبلی سیکریٹریٹ کی درخواست پرٹیم متعلقہ شہروں میں ہی ٹیسٹ کیلئےنمونےحاصل کرے گی۔

    سندھ اسمبلی کےاسٹاف کے بھی کوروناٹیسٹ ہوں گے، حکومت واپوزیشن میں سندھ اسمبلی اجلاس میں کم تعداد میں ارکان کی شرکت پراتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 60سال سے زائد عمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ارکان کو نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

    خیال رہے شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 8 مہوگئی ، جس میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا تھا ، اس سے قبل ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ
    رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اور رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی۔