Tag: sindh assembly speaker

  • ایم کیو ایم پاکستان کابڑا بھی نیاصوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے،آغاسراج درانی

    ایم کیو ایم پاکستان کابڑا بھی نیاصوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے،آغاسراج درانی

    کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ نوازشریف بوکھلاہٹ کاشکارہیں انہیں ہماری گفتگوسمجھ نہیں آتی، ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا بھی نیا صوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ حکومت فیض آباددھرناختم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے، نوازشریف بوکھلاہٹ کاشکار ہیں انہیں ہماری گفتگو سمجھ نہیں آتی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے نئے صوبے کے مطالبے کے حوالے سے آغاسراج درانی نے کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا عوام یقین رکھیں، ایم کیو ایم پاکستان کابڑابھی نیاصوبہ نہ بناسکا تو یہ کیا بنائیں گے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بنی گالہ اورنتھیاگلی کی سیاست ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد سے متعلق انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےخلاف کئی اتحاد بنے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


    مزید پڑھیں : جمہوریت کے لیےہم نےنوازشریف کاساتھ دیا، لیکن اب نہیں دیں گے‘ آغاسراج درانی


    یاد رہے کہ چند روز قبل اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کواب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی ہے، جمہوریت کے لیے سب کریں گے، کسی ایک شخص کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

    آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اب نواز لیگ بھی کرے، نوازشریف مشکل میں ہیں، ایک ہی راستہ ہےعدالتوں کا سامنا کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے استعفوں کےمعاملے پرآئندہ ہفتے غورکریں گے، آغاسراج درانی

    ایم کیو ایم کے استعفوں کےمعاملے پرآئندہ ہفتے غورکریں گے، آغاسراج درانی

    کراچی : اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر آئندہ ہفتے غور کریں گے، ایم کیوایم کے استعفوں کی علیحدہ علیحدہ تصدیق کی جائیگی۔

    ایم کیوایم کے استعفوں سے نیا بحران پیدا ہوگیا ہے، ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کرلیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کےاستعفوں کی اسکروٹنی ابھی شروع نہیں کی، استعفوں کے معاملے پر آئندہ ہفتے غور کریں گے۔

    گزشتہ روز استعفوں کے معاملے پر قائم علی شاہ نے آصف زرداری سے رابطہ کیا تھا، جس پر آصف زرداری نے پارٹی کو ہدایت جاری کی تھی کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔

    دوسری جانب سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردراری نے پی پی سندھ کے رہنماؤں کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اگلے ہفتے لندن یا دبئی میں متوقع ہے، اجلاس سے پہلے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں پر فی الحال کسی ردِعمل سے گریز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔