Tag: Sindh Assembly

  • جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے، آغا سراج درانی

    جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے ، آئین اور قانو ن کی کتابیں پھاڑنے والوں کے خلاف کاروائی کرسکتا ہوں۔

    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہو ئے اسپیکر نے گذشتہ روز ایوان میں اپو زیشن کے ہنگامے اور ایجنڈے کی کاپی پھاڑنے کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق میرے پاس اختیا ر ہیں کے قانوں کی کتابیں اور ایجنڈا پھاڑنے پر ان کے خلاف کاروائی کر سکتا تھا لیکن میں نے ڈھائی سالوں میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا.

    اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں ایجنڈے کی کو ئی حیثیت نہیں، جبکہ ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے متفقہ طور پر قواعد وضوابط بنائے گئے جن کی اپو زیشن کی جانب سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے.

    ایک سوال کی جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے میں کو ئی قباحت نہیں ایوان کے ایجنڈے پر قرارداد ہو نے کے باوجود اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔

  • رینجرز اختیارات کا معاملہ، آج سندھ اسمبلی فیصلہ کرے گی

    رینجرز اختیارات کا معاملہ، آج سندھ اسمبلی فیصلہ کرے گی

    کراچی :رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرارداد آج پیش کی جائے گی، رات گئے وزیرِاعلی سندھ نے رینجرز اختیارات پر مشاورت جاری رکھی۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پر قرارداد پیش کی جائے گی، سندھ میں سیاسی گرما گرمی اور ہلچل کے پس منظر میں توقع ہے کہ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے معاملے پر ایوان میں گرما گرم بحث کی جائے گی۔

    آرٹیکل ایک سوسینتالیس کے تحت قرارداد کی منظوری اسمبلی کے ایجنڈے میں بارہویں نمبر پر ہے۔

    اس سے قبل رات گئے کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ کی زیرصدارت رینجرز اختیارات پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سندھ اسمبلی میں قرار داد کے متن کو آخری شکل دی گئی، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں نثارکھوڑو، مرادعلی شاہ ،سکندر میندھر وسمیت دیگر وزراء نے شرکت کی۔

    دوسری جانب گذشتہ روز وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں دوچاردن تاخیرسےآسمان نہیں گرپڑے گا، قائم علی شاہ کارینجرز اختیارات کے معاملے پر ہونے والے مباحثوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پرسیاست چمکانی مناسب نہیں۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے دوسرے اداروں سے مسئلہ ہے، نیب اورایف آئی اے سندھ میں من مانیاں کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی صوبے میں من مانیوں کامعاملہ بھی آج سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

  • رینجرزاختیارات کا معاملہ، قرارداد آج سندھ اسمبلی میں آنے کا امکان

    رینجرزاختیارات کا معاملہ، قرارداد آج سندھ اسمبلی میں آنے کا امکان

    رینجرزکو پھرسے بااختیار کرنے کی قرارداد آج سندھ اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان ہے، مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے، ایک دو روز میں سمری پر دستخط ہو جائیں گے.

    کراچی میں رینجرز اختیارات کی مدت ختم ہوئے پانچ روز گُزر چُکے اور اب یہ معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے، آج سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کی قرارداد پیش ہونے کا امکان ہے.

    ذرائع کے مطابق قرارداد پر گرما گرم بحث بھی ہوسکتی ہے اُس کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا.

    آج ہونے والا سندھ اسمبلی کے اجلاس کو غیر معمولی حیثیت دی جارہی ہے ۔ پی ٹی آئی پہلے ہی رینجرز کے حق میں قرارداد جمع کراچکی تھی اور آج فنکشنل لیگ نے بھی جمع کرادی.

    گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس سے قبل ایم کیو ایم نے بھی اپنا موقف دے دیا کہ انہیں کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات نہیں کارکنان کے لاپتہ ہونے پر ہیں، خواجہ اظہار الحسن نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ اختیارات کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک ہیں.

  • رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی، فنکشنل اور ن لیگ کا مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ

    رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی، فنکشنل اور ن لیگ کا مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ

    کراچی :رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کیلئے پی ٹی آئی، فنکشنل اور ن لیگ نے مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے.

    صوبائی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع سندھ اسمبلی کی منظوری سے مشروط کر رکھی ہے۔

    اسپیکرسندھ اسمبلی آغاز سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف رینجرزکی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں، کراچی آپریشن یا کسی ادارے کو اختیارات دینے پر تحفظات نہیں۔

    فنگشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے اختیارات کو محدود کرنا بڑی مچھلیوں کو چبانے کی کوشش قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ رینجرز کو کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال پر کنٹرول کیلئے وفاقی حکومت کی ہدایت پرسندھ حکومت نے کراچی آپریشن کیلیے خصوصی اختیارات دیئے تھے، رواں سال آٹھ جولائی میں چار ماہ کی توسیع کی گئی جو چھ دسمبر کو ختم ہوگئی۔

  • کراچی کے سو سے زائد مقامات پر رینجرز کی اسنیپ چیکنگ

    کراچی کے سو سے زائد مقامات پر رینجرز کی اسنیپ چیکنگ

    کراچی: شہر قائد کے سو سے زائد مقامات پر رینجرز کی اسنیپ چیکنگ، مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد، رینجرز حکام کاکہنا ہے لائسنس چیک کئے جارہے ہیں۔

    رینجرز حکام کے مطابق کراچی کے سو سے زائد مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے، اس دوران لوگوں سے برآمد ہونے والے اسلحے کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔۔ مائی کولاچی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کئی گاڑیوں سے کلاشنکوف ، ٹی ٹی پستول اور مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے۔

    رینجرز حکام کے مطابق لائسنس یافتہ ہتھیاروں کو واپس کردیا گیا ہے جبکہ جن اسلحے کے مکمل دستاویزات نہیں تھے انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ جہاں بھی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ہوگی رینجرز اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

  • رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ سندھ اسمبلی کریگی، نثار کھوڑو

    رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ سندھ اسمبلی کریگی، نثار کھوڑو

    کراچی : سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ سندھ  اسمبلی کرے گی۔جبکہ پی ٹی آئی نے اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

    تفصیلات کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین قیادت کی بیٹھک بھی کام نہ آئی ۔سندھ حکومت یقین دہانی کرانےکےبعد مکر گئی ۔سائیں سرکارنے رینجرزاختیارات کامعاملہ اسمبلی سےمشروط قرار دےدیا۔

    سندھ اسبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری بھجوادی ہے، فیصلہ اراکین سندھ اسمبلی کریں گے۔

    دفاعی ادارے اور رینجرز ایک ہی صفحے پر نظر آتے ہیں۔ وزیراعلی قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو یقین دیانی کے بعد رینجرز کا معاملہ سندھ اسمبلی میں لےجانے کا فیصلہ کیاہے۔

    لگتا ہے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ کیا اس صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت میں ٹکراؤ کا امکانات موجود ہیں؟سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سودے بازی کی بنیاد پر دباؤ سے نکلنے کی خواہش مند ہے۔

  • سندھ اسمبلی کا کرپشن بے نقاب، 1 ارب کے منصوبے پر 4 ارب روپے اڑا دئیے گئے

    سندھ اسمبلی کا کرپشن بے نقاب، 1 ارب کے منصوبے پر 4 ارب روپے اڑا دئیے گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں جہاں عوام پینے کے پانی،صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہاں حکمرانوں کی عیاشیاں اس حد تک پہنچ گئی ہیں کہ نئے سندھ اسمبلی ہال پر چار ارب 65 کروڑ روپے پھونک دیے گئے ۔

    ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 2008 میں ایک ارب 93 کروڑ کی لاگت سے شروع ہوا تھا جو 2014 تک چار ارب 14 کروڑ تک پہنچ چکا ہے ۔

    رواں مالی سال میں بھی اس منصوبے کیلئے 51 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ اس اسمبلی ہال کے تعمیر میں نقائص سامنے آئے ہیں جس پر وزارت خزانہ نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

    اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودحالت زار یہ ہے کہ حالیہ بارشوں میں نئے اسمبلی ہال کی چھت ٹپک پڑی تھی۔اس نئے اسمبلی ہال میں پرآسائش نشستیں اورسینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ ہال اس کے ساتھ ساتھ وزراء اور ارکان کیلئے شاندا ر دفاتر موجود ہیں۔

    ماہرین بھی اس بات پر حیران ہیں کہ ایک حال پر اتنی رقم خرچ کرنے کی کیا ضررت ہے ذرائع کے مطابق اربوں روپے اخراجات کا آڈٹ بھی نہیں کرایا گیا اور نہ ہی تعمیر معیار کی جانچ کرائی گئی۔

  • بلدیاتی انتخابات رینجرزکی نگرانی میں کرائے جائیں، پی ٹی آئی

    بلدیاتی انتخابات رینجرزکی نگرانی میں کرائے جائیں، پی ٹی آئی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانےکے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ قرارداد جمع کروانے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بےقاعدگیوں اور تصادم کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو نگرانی سونپی جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیماضیاء نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن  کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے قرارداد کی حمایت کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 246 کے ضنمی انتخاب کے موقع پر بھی پی ٹی آئی کے مطالبے پر ضمنی انتخاب رینجرز کی نگرانی میں کرایا گیا تھا۔

  • قصور واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرار داد منظور

    قصور واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرار داد منظور

    کراچی : قصور واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔

    سندھ کے ایوان نے بھی انسانیت سوز واقعے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی، مشترکہ قرارداد پیپلزپارٹی ، فنکشنل لیگ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی۔

    قرار داد میں بچوں سے زیادتی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، قرارداد میں متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ ، قومی اسمبلی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں میں بھی واقعے کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں۔

  • سندھ اسمبلی:کھلونا پستول کی تیاری اورخریدوفروخت پرپابندی کی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی:کھلونا پستول کی تیاری اورخریدوفروخت پرپابندی کی قرارداد منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی میں کھلونا پستول کی تیاری اورخریدوفروخت پرپابندی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روزہونے والے اجلاس میں یہ قرار داد ایم کیو ایم کے سیف الدین خالد نے ایوان میں پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ماہرین نفسیات نے کھلونا پستول کوبچوں کے لیے منفی اثرات کا حامل قراردیا ہے، کھلونا پستول سے کھیلنے والے بچوں کے ذہن پرتشدد اثرات لیتے ہیں۔

    ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی تیاری اور فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

    قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اس قرار داد پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے کھلونا پستول پرپابندی ضروری ہے، روزگار یا کسی اوربہانے سے کھلونا پستول پرپابندی نہ لگانا معاشرے کے لیے خطرناک ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سید حفیظ الدین نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلونا پستول تو اپنی جگہ اصلی پستول پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

    اجلاس کے اختتام سے قبل ہی ایم کیو ایم نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کیخلاف قرار داد لانا چاہئے تو ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس بدھ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا۔