Tag: Sindh colleges

  • کالجوں میں طلبہ کی حاضری سے متعلق نیا حکم جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے سرکاری کالجوں میں 70 فی صد حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ کی حاضری سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا گیا ہے، سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے لیے کالج میں 70 فی صد حاضری لازم ہوگی۔

    محکمہ کالجز کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کم حاضری والے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سیکریٹری کالجز کا کہنا ہے کہ کالجوں کے پرنسپل اس حکم پر عمل درآمد کراٸیں گے، نیز 70 فی صد حاضری کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر ہوگا۔

  • شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو گرفتار کرنے کا حکم

    شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو گرفتار کرنے کا حکم

    سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے لا کالجز کے امتحانات نہ ہونے سے متعلق کیس میں بڑا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے کےلا کالجز کےطلبا کےامتحانات نہ ہونےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    دوران سماعت جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے عدالت طلبی کی خلاف ورزی کرنے پر شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تین بار عدالت کیجانب سےطلب کرنےکے باوجود رجسٹرار پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    اس موقع پر لا کالجز کے طلبا کے وکیل علی رضابلوچ نے موقف اپنایا کہ شاہ لطیف یونیورسٹی سے منسلک لا کالجز میں تین سال سے امتحانات نہیں ہوئے، طلبہ سے فیس کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیےگئےہیں، سیکڑوں طلبا کا مستقبل داؤ پرلگادیاگیا ہے۔

    وکیل علی رضا بلوچ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت سے رجوع کرنےپر طلبا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔