Tag: sindh culture day

  • کلچر ڈے : جرمن قونصل جنرل کا سندھ کے باسیوں کے نام پیغام

    کلچر ڈے : جرمن قونصل جنرل کا سندھ کے باسیوں کے نام پیغام

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے, سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے۔

    جرمن قونصل جنرل نے سندھی میں سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد دی ہے، ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے مختلف رنگوں کی سندھی ٹوپی کے ساتھ جرمن پرچم کے رنگوں پر مشتمل سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا بھی پیغام دیا۔

    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوفیوں نے یہاں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بچے، بوڑھے، نوجوانوں اور خواتین کی جانب سے اپنی ثقافت سے محبت بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔

  • سندھ کلچرڈے صوبے بھر میں روایتی جوش وجذبے سے منایا گیا

    سندھ کلچرڈے صوبے بھر میں روایتی جوش وجذبے سے منایا گیا

    کراچی : سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر کراچی میں بھی ثقافتی رنگ بکھرگئے، رنگارنگ تقاریب میں حاضرین سندھی گیتوں کی دھنوں پرجھوم اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں آج سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منایا گیا، سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی سندھی کلچرل ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا، بچے، بوڑھے، جوان، بچے اور خواتین نے سندھی گیتوں کی دھنوں پر والہانہ رقص کرکے سندھ دھرتی کی ثقافت سے اپنی محبت کااظہارکیا۔

    سندھی کلچرل ڈے پر کراچی میں بھی ہر طرف ثقافتی رنگ بکھر گئے، کراچی پریس کلب کےباہر رنگارنگ روایتی لباس میں مرد و خواتین، بچے سب ہی سندھی گیتوں کی دھنوں پرجھوم اٹھے۔

    دن بھرمخلتف تقریبات اور ریلیوں میں بھی سندھی ثقافت کو بھرپور طریقےسے اجاگرکیا گیا۔ اجرک اورٹوپی کے ساتھ سندھی گیتوں کی دھنوں پر رقص نے ہر سو سندھی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے۔

    اس کو دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے، سندھ کی سرزمین ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔

    سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کراپنی محبت کااظہارکرتے ہیں۔

    سندھ کی تہذیب وثقافت کوزندہ رکھنے کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے ہرسال سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

    یہ دن منانے سے نہ صرف سندھ کی ثقافت دنیا بھرمیں مقبول ہورہی ہے وہیں سندھی ٹوپی اوراجرک بنانے والے مزدوروں اورکاریگروں کے گھروں کے چولہے بھی دوبارہ سے جل اٹھے ہیں۔

  • سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا خطرہ

    سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا خطرہ

    کراچی : حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے ، جس کے مطابق سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سندھ کلچر ڈے پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو دہشتگردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا گیا۔

    جس کے مطابق سندھ کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگرد کلچر ڈے کی مناسبت سے صوبے میں نکلنے والی ریلیوں، پبلک مقامات یا موسیقی کے پروگراموں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

    ان اطلاعات کے پیش نظرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کا تدارک کیاجا سکے۔

    خیال رہے کہ سندھی کلچر ڈے 4 دسمبر کو سندھ بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، مختلف شہروں میں سندھ کلچر ڈے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔