Tag: sindh education department

  • محکمہ تعلیم میں تقرریاں کیسے کی جائیں گی؟ نیا طریقہ کار تیار

    محکمہ تعلیم میں تقرریاں کیسے کی جائیں گی؟ نیا طریقہ کار تیار

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں اہم عہدوں کی میرٹ پر تعیناتیوں کے لیے طریقہ کار تیار کر لیا ہے۔

    وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر، ڈی اوز اور ٹی اوز کے تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی قائم کی گئی ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین وزیر تعلیم ہوں گے۔

    سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اور چیف پروگرام مینجر آر ایس یو سرچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے، ٹی اوز کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہوں گے۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق اہل افسران عہدوں کے لیے اپلائی کریں گے جنھیں اہلیت اور میرٹ کے مطابق تعینات کیا جائے گا، اہل افسران کو ویٹنگ پول میں رکھا جائے گا اور ضرورت کے تحت عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی، جب کہ سرچ کمیٹی کے قیام سے اب براہ راست افسران کو عہدوں پر تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

    سردار شاہ نے کہا کہ سرچ کمیٹی سے اہل قرار دیے جانے والے افسران کو انتظامی امور چلانے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

  • آج اسکولوں کی چھٹی ہوگی یا نہیں، فیصلہ ہوگیا

    آج اسکولوں کی چھٹی ہوگی یا نہیں، فیصلہ ہوگیا

    کراچی : پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے آج پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں کی چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے آج پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ دارارقم اسکولز کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے عہدیدار کاشف مرزا اور اخترآرائیں نے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کی ہے کہ آج بروز پیر اسکولوں میں پڑھائی کا عمل جاری رہے گا۔

    اس حوالے سے جاری حکم کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ آج اسکولوں کی چھٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

     مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار جاں بحق

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دارارقم اسکولز کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد رضا کو قتل کردیا۔ خالد رضا پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار ہیں جبکہ مقتول فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین بھی رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج بروز پیر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے بھی پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : تحریک لبیک پاکستان نے کل ہڑتال کی کال دے دی

    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعدرضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے کل آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

  • کورونا پابندیاں : اسکولوں کو  طلبا کے حوالے سے اہم احکامات جاری

    کورونا پابندیاں : اسکولوں کو طلبا کے حوالے سے اہم احکامات جاری

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں کو کورونا سے متعلق احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12سال سے کم عمر 50 فیصد طالبعلموں کو بلانے کی اجازت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت کے مطابق احکامات جاری کردیئے ہیں ، جس میں تمام اسکولوں کو احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 12 سال سے کم عمر 50 فیصد طالبعلموں کو بلانے اور 12سال سے زائدعمرمکمل ویکسینیٹڈ طالبعلموں کو بلانے کی اجازت ہے۔

    گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پابندیاں عائد کی تھیں ، جس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں اسکولوں میں 50فیصد بچوں کی اجازت ہوگی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول جاسکےگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر100 فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔

    این سی اوسی نے 12سال سے زائد عمر طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا 12سال سے زائد عمر کے طلباکی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔

  • قوانین کی خلاف ورزی، 400 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

    قوانین کی خلاف ورزی، 400 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نے قوانین کی خلاف ورزی پر چارسو نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔

    یہ کارروائی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے اسکولوں کے خلاف ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کی گئی، جس کے تحت 400سے زائد نجی اسکولوں کی رجسٹریشن ختم کردی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے ایکٹ کے قواعد گیارہ کے تحت کارروائی کی، اسکولوں نےمقرروقت کے باوجود رجسٹریشن کی تجدید سے گریز کیا تھا۔

    اس کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے سندھ بھر کے نجی اسکولوں میں پلے گراؤنڈ بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ، خطوط اور چالان جاری کیے ہیں۔

  • کراچی : محکمہ تعلیم کے 124 ملازمین مفرور قرار

    کراچی : محکمہ تعلیم کے 124 ملازمین مفرور قرار

    کراچی : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساؤتھ نے اپنی رپورٹ میں محکمہ تعلیم ضلع شرقی کے124ملازمین مفرور قرار دے دیا، مذکورہ رپورٹ سروے کے بعد مرتب کی گئی۔

    ڈی ای او ساؤتھ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کے31ملازمین کی ملازمتیں ختم کردی گئیں ہیں، تنخواہ لینے کے باوجود ملازمین اسکولوں سے غیر حاضر تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفرور و برطرف ملازمین میں اساتذہ اور انتظامی عملے کے لوگ شامل ہیں، گزشتہ ماہ اگست میں مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سروے کیا۔

    ڈی ای او ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران مذکورہ اساتذہ اور ملازمین بغیر بتائے اسکول سے غیرحاضر پائے گئے، ان ملازمین کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو ارسال کی گئی ہے۔

    ڈی ای او ساؤتھ کے مطابق تین دن کے دوران ملازمین نے جواب نہیں دیا، جواب نہ دینے والوں کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے، بعض ملازمین کا انکریمنٹ ختم کرکے صرف نوکری بحال کی گئی، 20افراد نے اپنا جواب جمع کرایا31نے کوئی جواب نہ دیا۔

  • محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

    محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے  جس کی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے سے بھی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ کی بھرتی یوسی اور تعلقہ کی سطح پر ہوگی جبکہ سینئر اساتذہ کی بھرتی ایس پی ایس سی کے ذریعہ کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی بھرتی پالیسی کو فائنل کرنے کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو نثار کھوڑو، سید سردار شاہ اور سعید غنی پر مشتمل ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہوگی اور اس سے قبل جو بھرتیاں کی گئیں وہ بھی میرٹ پر ہی تھیں۔

    گھوسٹ اساتذہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ہم نے ریکروٹمنٹ پالیسی کو مزید سخت کیا ہے اور عدالتوں میں چلنے والے کیسز میں ہمارے موقف کو سراہا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بہترین تنخواہوں کی پیشکش کررہی ہے، لہٰذا بہترین اساتذہ یا اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو مقرر کیا جائے گا اور اعلیٰ تعلیم اور غیر معمولی اہلیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں پرائمری اساتذہ کی 30000 اور سیکنڈری اساتذہ کی 7000 آسامیاں خالی ہیں۔

  • کراچی :  88 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں کوویڈ 19 کی تصدیق

    کراچی : 88 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں کوویڈ 19 کی تصدیق

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے 88اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں کوویڈ19کی تصدیق کردی، تعلیمی ادارے مزید مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی مزید کوویڈ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی کورونا کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 13ہزار5سوتدریسی و غیر تدریسی عملے کے کوویڈ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ 25سوتدریسی و غیر تدریسی عملے کے ٹیسٹ کے نتائج محکمہ تعلیم کو موصول ہوگئے۔

    نتائج کے مطابق 88اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں کوویڈ19کی تصدیق ہوئی ہے ، یہ تناسب تقریباًڈھائی فیصد بنتا ہے جبکہ مزید 11ہزار تدریسی و غیر تدریسی عملے کے کورونا کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    تدریسی عمل کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد یا نظر ثانی کا فیصلہ مزید کوویڈٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ گذشتہ دو دن کے د وران تعلیمی اداروں کی صورتحال اور کوویڈ 19ٹیسٹ سے متعلق آج 3 بجے بریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹے میں مزید تیرہ تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ، کے پی میں دس اور سندھ میں تین تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔

    گذشتہ روز بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا، سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے جبکہ آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا تھا ۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

  • کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ متضاد اعلانات پر طلبا و طالبات اور والدین پریشان

    کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ متضاد اعلانات پر طلبا و طالبات اور والدین پریشان

    کراچی / لاہور : آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کل ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں، متضاد اعلانات پر طلباء و طالبات کے والدین پریشان ہوگئے کہ کل بچوں کو اسکولز بھیجا جائے یا نہیں۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کل یکم اکتوبر بروز جمعرات ملک بھر میں نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور اسکولوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا کہنا ہے کہ کل سندھ میں نجی اسکولز کھلیں رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے بھی کل تمام اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کا مزید کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کرے گی، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کو اسکول بند کرنے کے اعلان کا اختیارنہیں ہے، محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی تو رات گئے چھٹی کا اعلان کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی کل تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات میں16دن اضافے کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات میں16دن اضافے کا اعلان

    کراچی : حکومت سندھ نے اسکولوں کی موسم گرما میں ہونے والی تعطیلات میں توسیع کردی، عام انتخابات کے باعث چھٹیوں کا دورانیہ سولہ روز بڑھا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے25جولائی کے ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات میں اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ16روز بڑھا دیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ الیکشن ڈیوٹی پر بھی ہیں اس کے علاوہ نجی وسرکاری اسکولز میں پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، اور امسال بھی گرمی کی شدت کے باعث سالانہ تعطیلات یکم رمضان سے16جولائی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اب اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صو بے بھر میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے حلقہ انتخاب خیر پور کے77اساتذہ کو معطل کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کئی ہزار گھوسٹ اساتذہ کو معطل کیا جائے گا۔

    حکمرانوں کے تعلیم کے بارے میں غیر سنجیدہ رویئے کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے ملک بھر میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جو تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن اسکو ل نہیں جا تے ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلی قائم علی شاہ کے آبائی حلقے میں ستتر ایسے اساتذہ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو گھو سٹ ہیں۔ اسی طرح کی مہم ماضی میں ملک کے تمام صوبوں میں چلتی رہی ہیں لیکن سیاست اور طاقت کے ہتھیا روں سے لیس گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کے بجا ئے انہیں ترقیوں سے نوازا جاتا رہا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے صو بہ سندھ میں چلنے والی حالیہ کارروائی کا کو ئی نتیجہ برآمد ہو تا ہے یا یہ مہم بھی محکمہ پولیس کی ہتھیاروں کی برآمد گی مہم کی مانند اپنی موت آپ مرجاتی ہے۔