Tag: Sindh Education Minister’s visit to Government Girls College

  • وزیر تعلیم سندھ کا گورنمنٹ گرلز کالج کا اچانک دورہ

    وزیر تعلیم سندھ کا گورنمنٹ گرلز کالج کا اچانک دورہ

    کراچی : صوبائی سعید غنی نےگورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ اکمرس گرلز کالج لانڈھی کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی آؤں گا اور مجھے اسی طرح تمام اسٹاف حاضر ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے اچانک لانڈھی میں واقع گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس گرلز کالج کا دورہ کیا، صوبائی وزیر اس سے کچھ روز قبل بھی اچانک دورہ کیا تھا لیکن اس وقت نہ اسکول عملہ موجود نہ طالبات کی حاضری تسلی بخش تھی۔

    پہلے دورے کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے پرنسپل سمیت اساتذہ، غیر تدریسی عملے کو تنبیہ لیٹرز جاری کیے تھے، جس کے بعد دوبارہ اچانک دورے کے موقع پر پرنسپل سمت تمام اسٹاف موجود تھا۔

    ذرائع کے مطابق کالج میں طالبات کی حاضری بھی تسلی بخش، تھی اور تمام کلاسز میں تدریس کا عمل بھی جاری تھا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ روزانہ ساڑھے 8 بجے تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر لازمی حاضر رہے، اساتذہ بروقت آئیں گے تو طالبات بھی اپنے وقت پر آجائیں گی۔

    وزیر تعلیم و محنت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی آؤں گا اور مجھے اسی طرح تمام اسٹاف حاضر ملنا چاہیے۔