Tag: Sindh Finance Department delayed payment of GP fund due to Karuna and financial crisis

  • محکمہ خزانہ سندھ نے کرونا اور مالی بحران کے باعث جی پی فنڈ کی ادائیگی موخر کردی

    محکمہ خزانہ سندھ نے کرونا اور مالی بحران کے باعث جی پی فنڈ کی ادائیگی موخر کردی

    کراچی : محکمہ خزانہ سندھ نے کرونا اور مشکل مالیاتی صورتحال پیش نظر گریجویٹی، جنرل پرویڈینٹ فنڈ کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا اور مشکل مالیاتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ خزانہ سندھ کا اکاؤنٹنٹ جنرل کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گریجویٹی، جنرل پرویڈینٹ فنڈ کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور قبل از ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورتحال کے باعث اور مالیاتی پوزیشن کے سبب جی پی فنڈ کی ادائیگی بھی موخر کردی گئی ہے۔

    مراسلے میں محکمہ خزانہ سندھ نے کہا کہ گریجویٹی، جی پی فنڈ، لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی آئندہ مالی سال تک موخر کی گئی تاہم حال ہی میں ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ ادا کیاجائے گا۔

    محکمہ خزانہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ پنشن کی ادائیگی جاری رہے گی۔