Tag: sindh goverment

  • سندھ کو پیپلزپارٹی سے کب آزاد کرائیں گے؟ خاتون کا وزیراعظم سے سوال

    سندھ کو پیپلزپارٹی سے کب آزاد کرائیں گے؟ خاتون کا وزیراعظم سے سوال

    ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والے اس سیشن کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے کراچی کی رہائشی ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ صوبہ سندھ کو پیپلز پارٹی سے کب آزاد کروائیں گے۔

    جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھرپور طریقے سے دوبارہ اقتدار میں آکر سندھ سے تمام محرومیوں کا خاتمہ کریں گے کیونکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں۔

    ایک کالر کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں ہم نے دیکھا کہ ایسے لوگ ہمیں بلیک میل کررہے تھے جن کا پاکستان کا کوئی خیال نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کے پی کے میں ہم نے پانچ سال پورے کیے اور بہترین حکومت چلائی، اور اب وفاق میں بھی بہت بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں جن کو پورا ہونے میں وقت درکار ہے۔

  • کراچی کا کچرا اب بجلی بن کر دوڑے گا۔ مگر کیسے ؟

    کراچی کا کچرا اب بجلی بن کر دوڑے گا۔ مگر کیسے ؟

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کیلئے بڑا منصوبہ منصوبہ بنالیا،  جس کے تحت کراچی کا کچرا اب بجلی بن کر دوڑے گا اور شہر کی صفائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے کو جلا کر اس  سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ اگلے دو ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ8 سے10ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

    امتیاز شیخ نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے سے کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے اور بعد ازاں اس کا دائرہ سندھ کے دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

  • سندھ حکومت نے جائیداد کے تنازعات کا بڑا مسئلہ حل کردیا

    سندھ حکومت نے جائیداد کے تنازعات کا بڑا مسئلہ حل کردیا

    کراچی : حکومت سندھ نے طویل مدت تک عدالتوں میں چلنے والے جائیداد کی جانشینی کے مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد قانونی ورثا کو عدالتوں کے چکر کاٹنا نہیں پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے جانشینی کے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس سے شہریوں کو  انصاف کے حصول میں آسانی میسر ہوگی۔

    مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کی جائیداد کی جانشینی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جنہیں باآسانی حل کرنے کیلئے قائمہ کمیٹی برائے قانون کی جانب سے قانون کی منظوری دی گئی جس کی بہت خوشی ہوئی۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ قانونی ورثا کو نادرا سے ہی سکسیشن سرٹیفکیٹ اور انتظامی خطوط ملیں گے، پہلے کی طرح قانونی ورثا کو اب عدالت نہیں جانا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ اس بات میں اختلاف نہیں کہ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات کی سماعت ہوتی ہے اور ان کی غیر ضروری طوالت سے بچنے کیلئے بڑے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے کئی دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی  انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشلوانی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشلوانی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو عہدے سے ہٹا دیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق افتخارشلوانی کو کمشنر کراچی اور ایڈ منسٹریٹر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت کے حکم نامہ میں نویداحمد شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل افتخار شلوانی کمشنر کراچی تھے اور میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

  • سندھ حکومت کا پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کے سلسلے میں مخصوص اوقات میں پیٹرول پمپس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے پمپس کو 24 گھنٹے کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ بارشوں کی صورتحال میں عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت پیٹرول پمپس شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کو مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت

    واضح رہپے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کےاحکامات پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 سے رات 8 (12 گھنٹے) تک کھولنے کا فیصلہ کیسا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز رات 8 بجے کے بعد اگلی صبح 8 بجے تک مکمل بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔

  • کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

    کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بحال کرنے کی اجازت دے دی، ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ بین الضلاعی مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی، تمام مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو 3فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

    اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ اور بسوں میں ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے ہی نکلیں گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹرز کا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کا نوٹس

    خیال رہے اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں، ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔

    واضح رہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ محمد ارشاد نے تمام بس ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز اور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی، اس ضمن میں چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

  • ہم نے لاک ڈاؤن کے سخت فیصلے عوام کی خاطر کئے، ناصر حسین شاہ

    ہم نے لاک ڈاؤن کے سخت فیصلے عوام کی خاطر کئے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سخت فیصلے عوام کی خاطر کئے، عدالتی احکام پر وفاق کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دی۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے عدالتی احکام پر وفاق کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دی۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں، عوام کی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، موجودہ حالات میں انسانیت کی بقا میں مصروف مسیحا ہمارا فخر ہیں، اسپتالوں میں بیڈز اور دیگر سہولیات بھی بڑھا رہے ہیں۔
    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سخت فیصلے عوام کی خاطر کئے، عوام افواہوں سے اجتناب کریں اورحکومتی اعلانات پر عمل کریں، سماجی فاصلوں کی روایت اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف مخصوص اوقات میں ایس او پیز کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہیے، کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانا ہوگی، حکومت سندھ کی کاوشوں کو ریل اور جہاز کی سفری آزادیاں نقصان پہنچارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاق اور حکومت سندھ کے مابین لاک ڈاؤن میں نرمی یا اس میں توسیع کے معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سے قبل حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں لاک ڈاؤن میں مزید اضافے کے کسی بھی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔

  • حکومت سندھ کورونا اور ٹڈی دل کے معاملے پر کاروبار کررہی ہے، خرم شیر زمان

    حکومت سندھ کورونا اور ٹڈی دل کے معاملے پر کاروبار کررہی ہے، خرم شیر زمان

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے معاملے پر کاروبار کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک سے قرض مانگنے سے پہلےسندھ حکومت60کروڑ روپے کا حساب دے، سندھ وزیر زراعت سندھ ٹڈی دل کے60 کروڑ روپے میں ڈنڈی مار چکے ہیں۔

    ورلڈبینک سے قرض مانگنے سے پہلے سندھ حکومت60کروڑکاحساب دے، سندھ حکومت بھیک مانگنے کیلئے کوئی دروازہ نہیں چھوڑے گی، ٹڈی دل اور کورونا پر سندھ حکومت کاروبار کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کی زراعت تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ زرداری گروپ کی زمینیں آباد ہورہی ہیں، سندھ حکومت اپنےاقدامات بھی عوام کے سامنے لائے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پچھلے سال کے این ایف سی ایوارڈ اور رائلٹی کا حساب دے، ترقیاتی کاموں اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے اس وقت صوبہ سندھ الگ اور سندھ حکومت الگ کھڑے ہیں، سندھ کی عوام وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم انہیں جلد خوشخبری دینگے۔

  • بھوکے مزدوروں کا سندھ حکومت کیخلاف دھرنا، شدید نعرے بازی

    بھوکے مزدوروں کا سندھ حکومت کیخلاف دھرنا، شدید نعرے بازی

    نوابشاہ : راشن نہ ملنے کے خلاف دہاڑی دار مزدور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، مزدوروں نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہماری مدد نہیں کر سکتی تو لاک ڈاؤ ن کاخاتمہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کا صبر جواب دے گیا، سندھ حکومت کے راشن پہنچانے کے دعوے صرف باتوں کی حد تک محدود ہوگئے، غریب اور دہاڑی دار طبقے کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی۔

    حکومت سندھ کی جانب سے راشن دیئے جانے کے وعدے پر بھی عمل درآمد نہ ہوا، نوابشاہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں نے سندھ حکومت کی جانب سے راشن نہ دیئے جانے پر احتجاج کیا۔

    درجنوں مزدوروں نے اپنے بیلچے اور دیگر سامان لے کر نوابشاہ پریس کلب پر دھرنا دیا، اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں راشن نہیں دے سکتی تو لاک ڈاؤن ختم کرے تاکہ ہم دہاڑی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

  • کورونا لاک ڈاؤن : عدالت نے سندھ حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں

    کورونا لاک ڈاؤن : عدالت نے سندھ حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن میں چھوٹے دکانداروں کیلیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلات14 مئی تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن میں چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ استفسار کیا کہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے؟

    جس پر ایڈیشنل اے جی سندھ نے کہا کہ ایس او پی کے تحت کچھ صنعتیں کھولنے کا اجازت دی ہے، کچھ کاروباری مراکز کو آن لائن کاروبارکی اجازت ہے، امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ہے  اس کے علاوہ نائی کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ چھوٹی دکانیں آن لائن کاروبار کیسے کریں گی؟ وفاقی و صوبائی حکومت کو چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے بھی سوچنا چاہیے، اسٹیشنری، الیکٹریشن ودیگر کی ضرورت پڑتی ہے ایسے کیسے کام چلے گا؟

    بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو 14 مئی تک تمام اقدامات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔