Tag: sindh government

  • عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقعے پر کہا کہ معافی کا اطلاق صرف عام  قیدیوں پر ہوگا تاہم قتل، دہشت گردی، ریپ کے قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی اس ریلیف میں شامل نہیں ہوں گے۔

    اس کے علاوہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس حکم نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-orders-high-security-alert-for-eid-ul-adha/

  • گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا

    گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا

    کراچی: گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت  سندھ  نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔

    اس موقع پر سندھ کے سینئیر وزیرشرجیل انعام میمن نے خطاب میں کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن  کی سندھ حکومت کو منتقلی اہم قدم ہے، حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کے لیے پرعزم ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی کے لئے ایک مربوط اور موثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا  جا رہا ہے، دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سٹمز کیساتھ منسلک کرنے کے منصوبے جاری ہے۔

  • پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    کراچی: سندھ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کرنے والی چینی گروپ کر ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی گروپ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اس اعلان پر سندھ حکومت نے چینی کمپنی کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار اگر رعایتی نرخوں پر الیکڑک گاڑیاں فروخت کرتی ہے تو مقامی طور پر بننے والی 20 فیصد گاڑیاں سندھ حکومت خرے گی۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت چارجنگ پلانٹس کے لئے جگہ اور ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی، یاد رہے کہ چینی کمپنی نے چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں، منی ٹرکس اور ایس یو ویز مقامی طور پر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او نے کہا کہ چینی کمپنی چارجنگ پلانٹس پر 90 ملین ڈالر، مینوفیچکرنگ پلانٹس پر 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے کہا کہ ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں گے، سال کے اخر تک ملک بھر میں ایک ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگ جائیں گے جبکہ دسمبر تک پاکستان میں الیکڑک گاڑیاں بننا شروع ہوجائیں گی۔

    یاسر بھمبانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سالانہ 72 ہزار الیکڑک گاڑیاں تیار  کریں گے، پاکستان سے ان گاڑیوں کو مڈل ایسٹ، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی ایکسپورٹ کرینگے۔

     

  • عوام کے لئے خوشخبری

    عوام کے لئے خوشخبری

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کو خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے جلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سندھ کے عوام کے لیے خوش خبری سنائی کہ صوبے میں جلد ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔

  • سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا، چیف سیکرٹری سندھ نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

  • سندھ حکومت نے ہیلتھ ملازمین کے مطالبات جزوی طور پر ماننے کا اعلان کر دیا

    سندھ حکومت نے ہیلتھ ملازمین کے مطالبات جزوی طور پر ماننے کا اعلان کر دیا

    کراچی: سندھ حکومت اور ہیلتھ ملازمین کے درمیان مذاکرات کسی حد تک نتیجہ خیز ثابت ہو گئے، صوبائی حکومت نے جزوی طور پر مطالبات ماننے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور ہیلتھ ملازمین کے درمیان مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات جزوی طور پر ماننے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کووِڈ رسک الاؤنس بحال نہیں کیا جائے گا، جس کے لیے ہیلتھ ورکرز 33 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور انھوں نے سندھ بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تالے ڈال رکھے ہیں۔

    فریقین میں جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت ہیلتھ ورکرز کی گراس سیلری پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ملازمین جتنی کی جائے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلتھ ملازمین آج اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کریں گے، مذکراتی کمیٹی کے مطابق سندھ حکومت 2 سالوں میں رسک الاؤنس کی مد میں 48 ارب سے زائد دے چکی ہے، مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔

    ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج 33 ویں روز میں داخل

    قبل ازیں، سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مذاکراتی کمیٹی نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس کمیٹی میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی، قاسم سومرو، ذوالفقار علی شاہ اور جاوید نایاب لغاری شامل تھے، جب کہ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈاکٹر یاسین عمرانی، اعجاز کلیری، صدر لیڈیز ہیلتھ ورکرز بشرا، ڈاکٹر محبوب نوناری، ڈاکٹر غلام محمد و دیگر شریک ہوئے۔

    گزشتہ ایک مہینے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث سندھ بھر کے مریضوں اور ان کے ورثا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ترجمان وائی ڈی اے ڈاکٹر محبوب نے بتایا کہ ان کی جانب سے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، حکومت فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے کر دیگر صوبوں جتنی مراعات سے متعلق ڈرافٹ کو حتمی شکل دے۔

    انھوں نے کہا وزیر بلدیات کی جانب سے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • خوردنی تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا

    خوردنی تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا

    کراچی: تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹھٹھہ میں ایک اور ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل نیا پام آئل منصوبہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی صدارت میں کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 17 ویں اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ سندھ حکومت 356 ملین لاگت سے ٹھٹھہ میں پام آئل منصوبہ لانچ کر رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 60 ہزار درخت لگیں گے، پام آئل منصوبہ رواں سال لگے گا، تیار ہونے کے بعد فی درخت اوسطاً ایک من آئل دے گا۔

    پام آئل منصوبے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس

    اجلاس میں ڈی جی سی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ جنگلات نے اس سلسلے میں 2 ہزار ایکڑ زمین محکمہ کوسٹل ڈویلپمنٹ کے حوالے کر دی ہے، کوسٹل ڈویلپمنٹ کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو مڈ کیریئر منیجمنٹ سروس کے تحت ٹریننگ کروائی جائے گی۔

    اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں پانی کی قلت بڑھ گئی ہے، جس سے کوسٹل بیلٹ تباہ ہو چکا ہے، ارسا کی جانب سے زرعی پانی نہ ملنے کی وجہ سے ٹھٹھہ اور بدین کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں سمندر کے اندر جا چکی ہیں۔

    اجلاس میں اسماعیل راہو نے کوسٹل بیلٹ کو بچانے کے لیے افسران کو آئندہ کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت.کی، انھوں نے کہا ٹھٹھہ، کیٹی بندر، سجاول اور بدین کے لیے بجٹ میں بہت سی اسکیمز رکھی گئی ہیں، جو جلد شروع کی جائیں گی۔

  • تحریک انصاف  کے 12 رہنماؤں کو  ایک ماہ کیلئے نظر بند  کردیا گیا

    تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا

    کراچی : سندھ میں تحریک انصاف کے 12رہنماؤں کو  ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا ، نظر بند ہونے والوں میں عنایت علی رند اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے 12رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا ، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت دیگر رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا۔

    نظر بند ہونے والوں میں عنایت علی رند اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن ، آفتاب احمد قریشی،حاجی حسین مگریو ، علی نواز شہانی،لجپت سورانی،دلاور ملکانی،کرشن شرمر شامل ہیں۔

    گرفتار افراد کو ایک ماہ کیلئے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے اور سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔

  • پی پی پی کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت

    پی پی پی کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت

    پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا جس میں پی پی نے ایم کیو ایم وفد ک سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔ پی پی وفد میں صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی ودیگر شامل تھے جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کنوینر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور وسیم اختر موجود تھے۔

    پی پی اور ایم کیو ایم ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے ایم کیو ایم کو بتایا کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں میں طے پانے والے معاہدے پر ہونے والی پیش رفت پر گفتگو ہوئی اور پی پی رہنماؤں نے ایم کیو ایم قیادت کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد جلد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کریگا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے تیار بلدیاتی ڈرافٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام متعلقہ اتھارٹیز کو میئر کے ماتحت کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی وفد نے ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے متحدہ کو ہائر ایجوکیشن اور انڈسٹریز کے محکمے دینے کی پیشکش کی۔ اسکے علاوہ پی پی نے صوبائی مالیاتی کمیشن پر عملدراآمد کرنے کی شق پر بھی آمادگی ظاہر کی اور میونسپل فنکشن کونسلرز کو دینے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کی بطور گورنر سمری پر اٹھنے والے اعتراضات پر بھی غور کیا گیا۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کا راج،  تاجروں کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

    کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، تاجروں کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

    کراچی : چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے شہر قائد میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خورسرگرم ہوچکے ہیں، حکومتی ادارے تحفظ فراہم کریں۔

    آل کراچی تاجراتحاد نے صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو آئندہ ہفتے وزیر اعلی ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

    عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرمنلز،بھتہ خوروں سےنمٹنےپرحکومت اعلیٰ سطح اجلاس بلائے اور کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے۔.

    خیال رہے کراچی میں یکم جنوری سے اب تک لوٹ مار کی11ہزار وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال 15 معصوم شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا اور 80سے زائد زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے ہر عمر طبقہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو متاثر کیا، پولیس اہلکار، صحافی، بچے بوڑھے نوجوان اور خواتین بھی لٹیروں کا نشانہ بنیں۔