Tag: sindh government

  • تحریک ِ انصاف کا اصل جھگڑا کسی اور سے ہے، قائم علی شاہ

    تحریک ِ انصاف کا اصل جھگڑا کسی اور سے ہے، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ان کا اصل جھگڑا کسی اور سے ہے۔

    جمعرات کی شام کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اسے احسن طریقے سے پورا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء کراچی آئیں ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ساتھ ہی ساتھ شہرمیں جس مقام پر بھی دھرنے ہوں گے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ہمارے خلاف نہیں ان کا اصل جھگڑا کسی اور جماعت سے ہے، پر امن احتجاج کرنا تحریکِ انصاف کا حق ہے اور سندھ حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آج وفاقی ِ وزیرِداخلہ چوہدری نثار احمد خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھاجس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے جمعہ 12 دمبر کو کراچی میں 24 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

  • تھرمیں اموات کی تعداد پچھترہوگئی، وفاقی حکومت متحرک

    تھرمیں اموات کی تعداد پچھترہوگئی، وفاقی حکومت متحرک

    مٹھی: تھر میں موت کا رقص جاری،پچھتربچوں کی اموات کے بعد وفاقی حکومت نیند سے بیدار ہوگئی،ماروی میمن نے تھرکی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قراردیدیا۔

    تھرمیں قحط سالی معصوم زندگیوں کے چراغ گل کرنے کے درپے ہے جہاں اتوار کو مزید نو بچے قحط سالی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے، جس کے بعد تھر میں مرنے والے بچوں کی تعداد پچھہتر ہوگئی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی ماروی میمن تھرپارکرپہنچ گئیں لیکن پوائنٹ اسکورنگ سے باز نہ رہیں۔

    تھرکی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت دعوؤں اور وعدوں کے سوا تھرکے رہائشیوں کیلئے کچھ نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تھرکے عوام کے لئے بے حد فکرمند ہیں اور تھر میں غذائی قلت کو پوراکرنے کیلئے جلد اسپیشل پیکج کااعلان کریں گےان کہنا تھا کہ وہ تھر کی صورتحال کا مکمل جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گی۔۔

  • تھرمیں تین دن کا بچہ دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی

    تھرمیں تین دن کا بچہ دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی

    مٹھی: سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث تین دن کا بچہ دم توڑ گیا اورہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی۔

    سندھ کی صوبائی حکومت کےاعلانات اوراحکامات کے باوجود غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مٹھی کےسول اسپتال میں مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو لایا جارہا ہے۔

    تھرپارکرمیں خشک سالی انتہائی سطح تک پہنچ چکی ہے اورصحرائے تھرمیں موت کے سائے منڈلارہے ہیں ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔

    مٹھی سول اسپتال میں چھیالیس بچے زیرعلاج ہیں جن میں سے تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے جو وعدے تھر پارکر کے عوام سے کئے تھے وہ سب خام خیالی ثابت ہوئےتھرواسیوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہ آسکی مٹھی کے اسپتال میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔

    مٹھی میں ہرگزرتا دن کسی معصوم کی دنیا سے رخصتی کے بعد اختتام پذیرہوتا ہے۔

  • شاہد حیات کا تقرر، بلاول کا اظہارِمسرت

    شاہد حیات کا تقرر، بلاول کا اظہارِمسرت

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ خوشی ہوئی کہ سندھ حکومت سیاسی دباؤکا شکارنہیں ہوئی اورشاہد حیات کوڈی آئی جی سی آئی ڈی لگادیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ’’شاہد حیات کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے سےثابت ہوا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے‘‘۔

    سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روزشاہد حیات کے ڈی آئی جی سی آئی ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھابلاول بھٹو اس عہدہ کے لئے کسی دیانتداراوربہادرافسرکا تقررچا ہتے تھے جبکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو شاہد حیات کی تعنیاتی پرشدید تحفظات تھے۔