Tag: sindh government

  • نوکوٹ واقعہ: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکیاں انصاف کی منتظر

    نوکوٹ واقعہ: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکیاں انصاف کی منتظر

    میر پورخاص: نوکوٹ میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکیاں کنول اور فضا انصاف کی منتظر، مگر سندھ حکومت ابھی تک نیند سے نہیں جاگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ میں چند روز قبل دو خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کیا تاہم سندھ حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔

    اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکیاں کنول اور فضا انصاف کی منتظر ہیں جبکہ صوبائی وزیر ترقی و نسواں شہلا رضا کا کچھ پتہ نہیں، ادھر پولیس نے ایک لڑکی فضا کے شوہر سمیت پانج افراد کے اجزا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے ہیں، پولیس مقدمے میں نامزد 20 میں سے 18 ملزمان گرفتار کرچکی تاہم 2 مرکزی ملزمان اب تک روپوش ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی اور تشدد

    دوسری جانب متاثرہ خواتین کے اہل خانہ نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی درخواست دے دی ہے، اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے نو کوٹ میں دو لڑکیوں کو اغوا و زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میر پور خاص اور ایس ایس پی کو رپورٹ سمیت طلب کررکھا ہے۔

    چیف جسٹس نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص کو 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 فروری کو مسلح افراد نے گھر پرحملہ کرکے 18 سالہ لڑکی اور اس کی 20 سالہ بھابھی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،کیونکہ اُن کے کزن نے ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

  • سندھ حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن یک زبان

    سندھ حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن یک زبان

    کراچی: سندھ کے متنازعہ بلدیاتی قانون اور حلقہ بندیوں کےخلاف متحدہ اپوزیشن آج میدان میں اترے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہوگئیں جی ڈی اے ، تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم آج مشترکہ احتجاج کریں گے۔

    متحدہ اپوزیشن آج فوارہ چوک پر احتجاج کریگی اور پھر وہاں سے پریس کلب روانہ ہوگی، احتجاج میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، امکان ہے کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کا گھیراؤ کا اعلان کیا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی قانون اور متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاج کا اعلان

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جنرل سیکریٹری سرداررحیم کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا نیا بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کالا قانون ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کا نیا مسودہ تیارکررہےہیں، جس پر سب کےدستخط ہوں گے۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کےخلاف نئے معرکے کا آغاز ہوگا اور یہ احتجاج پیپلزپارٹی کی آنکھیں کھول دے گا کہ کون اکثریت ؟ کون اقلیت میں ہے۔

  • سندھ حکومت کا  4 نومبرکو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت کا 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے دیوالی کے تہوار پر ہندو ملازمین کے لیے 4نومبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

    جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔ اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

    اس حوالے سے اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔ یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک کے حساب سے منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

    دیا جلانا اور رنگولی دو ایسے جز ہیں جن کے بغیر دیوالی کو نامکمل تصور کیا جاتا ہے، اس روز بچے آتش بازی کرتے ہیں جبکہ مندروں میں ’لکشمی‘ کی پوچا کا خاص اہتمام کیا جاتا اور مندر آنے والوں کو پرساد تقسیم ہوتا ہے۔

  • سندھ حکومت کی مبینہ کرپشن : 6 ہزار کی اسکول ڈیسک 29 ہزار میں

    سندھ حکومت کی مبینہ کرپشن : 6 ہزار کی اسکول ڈیسک 29 ہزار میں

    کراچی : سندھ حکومت کی مبینہ طور پرغضب کرپشن کی عجب کہانی سامنے آئی ہے، 9 روپے کا مال سو روپے میں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

    صوبائی اسمبلی میں حکومت سندھ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں دو افراد کے بیٹھنے کے لیے استعمال ہونے والی 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدی جا رہی ہے۔

    ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے انہیں شکایت کی ہے کہ صوبے کا محکمہ تعلیم مبینہ طور پر یہ ڈیسک320 فیصد اضافی قیمت پر خرید رہا ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ڈیسک خریداری کے حوالے سے اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈیسکوں کی قیمت پوچھنے فرنیچر مارکیٹ خود گیا تھا جہاں مختلف اقسام کی ایک ڈیسک دو ہزار روپے سے ساڑھے7 ہزار روپے کے درمیان مل رہی تھی۔

    اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ ساڑھے 5 ہزار اور ساڑھے 3 ہزار والی دو ڈیسکیں خرید کر میں انہیں سندھ اسمبلی لے آیا اور سندھ حکومت کو 29 ہزار روپے والی ڈیسک کے بجائے یہی ڈیسکیں خریدنے کی پیشکش کی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ساڑھے 6 ہزار روپے میں ڈیسک کی بولی ملنے کے باوجود سندھ حکومت ایک اہم شخصیت کو نوازنے کیلئے 320 فیصد مہنگی ڈیسک خرید رہی ہے۔ ڈیسک کی خریداری کا سودا سابق وزیر تعلیم سعید غنی کے دور میں کیا گیا تھا۔

  • بینک صارفین کے لئے بُری خبر، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کردیا

    بینک صارفین کے لئے بُری خبر، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کردیا

    کراچی: کرونا وبا کی چوتھی لہر کے باعث سندھ نے این سی او سی کو اہم ترین مراسلہ تحریر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ نے این سی او سی کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بینک خدمات کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دیا جائے، تمام بینک،پوسٹ افسرصرف ویکسین ہولڈرز کو خدمات فراہم کریں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پرکسٹمرز کو خدمات سے معذرت کی جائے۔

    ادھر محکمہ صحت سندھ نے ہوٹلز، ریسٹورنٹ ایس اوپیز سےمتعلق بھی محکمہ داخلہ کوخط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اب ہوٹلز، ریسٹورنٹ میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے، ہوٹلزمیں رہائش نہیں ہوسکےگی۔

    یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: ایک روز میں مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اس دوران طلبا کی کورونا ویکسینیشن سمیت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی۔

  • تاجر برادری کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    تاجر برادری کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی: کراچی کی تاجر برادری نے حکومت سندھ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے سندھ حکومت سے گیارہ محرم بروز جمعہ کو مارکیٹیں کھولنے کی اجازر دی جائے۔

    الیاس میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے باعث اہم تجارتی مراکز ، شاہراہوں کوسکیورٹی کیلئےسیل کردیا گیا ہے جس کے باعث منگل تا جمعرات شہر میں کسی قسم کا کاروبارنہیں ہوگا، لہذا سندھ حکومت جمعہ کولاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان کرے۔

    آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے کاروبار بند رہا، سندھ حکومت تاجروں کے اس مطالبے پر نظر ثانی کرے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار پاکستان کے بڑے تجارتی حب میں ہوتا ہے جہاں زیادہ دن کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے سے ملک کی معاشی صورتحال خراب ہوگی۔

    اس سے قبل آل کراچی تاجر الائنس ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو بھی مسترد کرچکی ہے،تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرے۔

    تاجر رہنما الیاس میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

  • کورونا کیسز، سندھ حکومت نے دوبارہ سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا

    کورونا کیسز، سندھ حکومت نے دوبارہ سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دوبارہ  کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر  سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کو بدقسمتی سےسیاسی نشانہ بنایاگیا، کورونا کیسزمیں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے، اگرکیسزبڑھےتوسندھ حکومت دوبارہ سخت فیصلے کرے گی۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کاروبار رات 8 بجے تک کھولا رہے گا۔

    یاد رہے کراچی میں کورونا کی صورت حال بہتری آناشروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں مریض114 وینٹ پر ہیں جبکہ نجی وسرکاری اسپتالوں میں260آئی سی یو وینٹ خالی ہے۔

    مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں591 ایچ ڈی یوبیڈز بھی خالی پڑے ہیں ، مجموعی طورپرایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1395 ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد804 ہے۔

    کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل ا یچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 291 ہے جبکہ کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل 177 بیڈزخالی ہیں۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔

  • سندھ حکومت کا 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ

    سندھ حکومت کا 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائے گا، جس میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلےسندھ میں 50سے55ہزارویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرانے کا فیصلہ ویکسی نیشن میں گیم چینجرثابت ہوا، ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں موبائل سم کی پرواہ ہے، فیصلے کے بعد ویکسی نیشن کو 2لاکھ یومیہ تک پہنچایا۔

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک لاکھ 60ہزارافرادنےتین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگےرہے، پرامیدہوں کہ ویکسی نیشن کی تعدادمزیدبڑھےگی۔

    ترجمان نے کہا کہ ہم نےایک دن میں 2لاکھ 90ہزارویکسی نیشن کی جوبڑانمبرہے، جوویکسی نیشن 50ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کاہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیسزجیسےبڑھ رہےتھےویسےاب نہیں بڑھ رہے، محرم ہماری لیےکوورناکےحوالےسےایک اورٹیسٹ ہوگا، کوشش ہےکہ چھوٹےپیمانے پر دینی اجتماعات کے لیے ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ لوگ ویکسی نیشن لگوانےکےلیےباہرنکلیں، گزارش ہےماسک کوٹھیک طریقےسےپہنیں تاکہ کوروناکےخلاف جنگ جیت سکیں، مخالفت پرنہیں کام کرنے پر یقین رکھتاہوں، ہم لوگوں کی مدد سے تمام کام کریں گے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہےشہریوں کےتعاون سےشہرمیں مثبت تبدیلی لاسکیں، فیصلہ کیاتھاکہ 9اگست کوصورتحال دیکھ فیصلہ کریں گے، کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائےگا، نئےنوٹی فکیشن میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔

    مصطفیٰ کمال کے بیان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال سڑکوں پرآناچاہتےہیں توماسک پہناکرآئیں، ابھی جوجنگ ہےوہ سیاسی نہیں ہے،ہم سب کوایک پیغام دیناچاہیے، سب ایک ہی پیغام دیں کہ ماسک پہنیں اورویکسی نیشن کرائیں۔

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 30سے35دن ذمےداری دکھائی توکوروناکیس کم ہوناشروع ہوجائیں گے، صورتحال بہتر ہوئی تواسکولوں کوبھی کھول دیا جائے گا، ہمیں فیومی گیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

  • صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

    صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں گے تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق نے کئی دن سے اپنی پوزیشن واضح کر رکھی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اس حوالے سے سندھ حکومت کو اپنے طور پر فیصلے کرنے کا اختیارنہیں ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تین لہروں کا سب نے مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جب کورونا کی3لہروں کا سامنا کیاہے تو پھراپنا طریقہ کار کیوں بدلیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ آخر کراچی میں کورونا کی شرح30فیصد تک پہنچی کیوں؟ وہ اس لیے کہ سندھ حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کراسکی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ انڈسٹریز کو مکمل بند نہیں کرسکتے، دیہاڑی دار طبقے کو بیروزگار نہیں کرسکتے، این سی اوسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

    وزیراطلاعات نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

  • کراچی لاک ڈاؤن: اسد عمر کا سندھ حکومت  کو مشورہ

    کراچی لاک ڈاؤن: اسد عمر کا سندھ حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے نالاں، کہتے ہیں کہ این سی اوسی ٹارگٹڈ طریقےسےبندشیں لگاتی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ پریشانی نہ ہو،روزگار متاثرنہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں کرونا صورتحال خراب ہورہی ہے، ایران میں کرونا سے دوبارہ صورتحال خراب ہوگئی ہے ،انڈونیشیا میں بھی چند ہفتوں سے کورونا صورتحال خراب ہے، پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں تھی۔

    اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے، ملک میں اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

    سربراہ این سی او سی نےبتایا کہ ملک میں کرونا چوتھی لہر کی بنیاد کرونا وائرس کی بھارتی قسم ہے، کرونا کی بھارتی قسم برطانوی ویرنیٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتی ہے، وباعلاقائی حدود اور سرحدیں نہیں دیکھتی،عوام ڈاکٹروں کی تجاویز پرعمل کریں ، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: کرونا کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور، تین کروڑ ویکسی نیشن مکمل

    وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی اوسی کے پلیٹ فارم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم ایک ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، ہر بار کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں، کل وزیراعظم کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے،جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے یومیہ دو سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ 24 گھنٹے میں پانچ ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے، کورونا کی چوتھی لہر سے اسپتالو ں پر دباوَ بڑھ رہا ہے، کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔