Tag: sindh government

  • سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کے لیے حامی بھرلی

    سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کے لیے حامی بھرلی

    کراچی : سندھ حکومت نےپبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کے لیے حامی بھرلی اور کہا ٹرانسپورٹ صرف مقررہ ٹرمینل سے چلے گی، جس پر عدالت نے ٹرانسپورٹرز کو حکومت سندھ کی رپورٹ پر غور کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹرانسپورٹ سےمتعلق سماعت ہوئی ، سماعت میں سندھ حکومت نےپبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کے لیے حامی بھرلی۔

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ صرف مقررہ ٹرمینل سے چلے گی، سہراب گوٹھ، کے ایم سی ٹرمینل اورکورنگی قومی شاہراہ کی بسیں چلائی جائیں گی، کےایم سی ٹرمینل میں یوسف گوٹھ سمیت اندرون سندھ کےٹرمینل شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کےمطابق ایس او پی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ ضروری ہےمگر جانوں کوبھی محفوظ بنانا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی تھی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ٹرانسپورٹرز کو حکومت سندھ کی رپورٹ پر غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے ٹرانسپورٹ اتحاد نے یکم جون کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا پروگرام مؤخر کردیا تھا، ئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا تھا  کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ چل رہی ہے اور ہمارے ڈرائیورز فاقوں کا شکار ہیں۔

  • ہفتے اور اتوار کو کاروبار ، کراچی کے تاجروں کے لئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو ہفتے اور اتوار کو کاروبار کرنے کی اجازت دے دی ، کاروبار صبح 8سے شام5 بجے تک ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ حکومت نے ہفتے اور اتوار کو بھی کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی، کاروبارصبح 8سے شام 5بجے تک ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔

    صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا شاپنگ مالز،بڑی مارکیٹس ایس اوپیزکےتحت کھولیں گی اور کاروباری سرگرمیاں مخصوص اوقات میں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ مالزمیں ایس اوپیز پربہت بہترطریقےسےعمل ہوا، عام مارکیٹوں میں ایس اوپیز کاخیال نہیں رکھا جارہا، ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعلی سندھ کی سراج تیلی کی سربراہی میں تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی تھی ، مراد علی شاہ کی مقامی صنعتوں، ریستورنٹ، سیلون کھلونے کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی تھی اور کہا تھا کہ اسی حساب سے اقدامات اُٹھائے جائیں گے تاکہ مقامی صنعتیں و کاروبار، ریستورنٹ اور سیلون وغیرہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرسکیں۔

    وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے سراج قاسم تیلی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کردیا جائے تاکہ تمام اقسام کے کاروبار اور صنعتیں بھرپور طریقے سے دوبارہ اپنا کام شروع کرسکیں۔

    سندھ حکومت نے تاجر برادری کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اکتیس مئی تک جاری رہے گا، تمام صنعتیں کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت سے مشروط ہے، لاک ڈاؤن کرنا ذاتی فیصلہ نہیں تھا، وفاقی حکومت صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کرے تو حمایت کریں گے، این سی او سی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق موقف پیش کریں گے۔

    سراج قاسم تیلی فوج تعینات کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کی موجودگی اور گشت سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

    تاجر رہنما نے متنبہ کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم نہیں کیا تو گزشتہ دو ماہ سے جو کاروبار بند ہیں وہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائیں گے، لہٰذا حکمت کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور فوج کی تعیناتی پر توجہ دینا ہو گی۔

  • سندھ میں بارشوں کی پیش گوئی، افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    سندھ میں بارشوں کی پیش گوئی، افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی : سندھ حکومت نے سندھ میں بارشوں کے پیش محکمہ زراعت کے افسران و ملاز مین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش ںظر سندھ حکومت نےمحکمہ زراعت کے افسران وملاز مین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، 98ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔

    وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا بارشوں سےٹڈی ریگستانی علاقوں میں فصلوں کونقصان پہنچاسکتی ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ فصلوں پر اسپرے مہم جاری ہے، 24گھنٹےمیں سندھ کے 12 متاثرہ اضلاع میں اسپرے کیاگیا۔

    اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں63 لاکھ 50ہزار ہیکٹرز سےزائد کاسروے کیاجاچکا ہے، وفاق کی جانب سے ابھی تک فضائی اسپرے شروع نہیں کیا گیا، بارش کےبعدنرم زمین پر ٹڈی دل ایک میٹرمیں 1000 انڈےدےسکتی ہے، وفاق نے اپنی ذمہ داری نہ نبھائی تو ملکی زراعت تباہ ہو جائے گی۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور،خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی بارش ہوگی۔

    پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، موسی خیل میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد، اور میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بادل رنگ جمائیں گے۔

  • کوروناریلیف ایمرجنسی آرڈیننس، سندھ حکومت نے گورنر سندھ کے اعتراضات دور کردیئے

    کوروناریلیف ایمرجنسی آرڈیننس، سندھ حکومت نے گورنر سندھ کے اعتراضات دور کردیئے

    کراچی : سندھ حکومت نے کوروناریلیف ایمرجنسی آرڈیننس سے اعتراضات دور کردیئے ، عمران اسماعیل نے بجلی اورگیس بلوں کے معافی سے متعلق اعتراضات لگائے تھے۔

    اے آر وائی کے نمائندے ارباب چانڈیو کے  مطابق حکومت سندھ نے کوروناریلیف ایمرجنسی آرڈیننس میں بجلی، گیس بل میں رعایت سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اعتراضات دور کردیئے اور آرڈیننس دوبارہ منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھجوادیا ہے۔

    یاد رہے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا تھا کہ بجلی اورگیس بلوں میں رعایت وفاق کرسکتی ہے یہ سندھ حکومت کےدائرہ کار میں نہیں آتا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہرگزرتےدن کےساتھ وفاقی حکومت ریلیف کاکام بڑھارہی ہے، آئین کےتحت بجلی،گیس کےمعاملات وفاق کےکنٹرول میں ہیں، وفاق ملک بھرکےعوام بشمول سندھ میں ریلیف فراہم کررہاہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد

    انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کادائرہ بڑھایاجارہاہے، حکومت کسی خوف،امتیازی سلوک کےبغیر ریلیف کا کام جاری رکھےگی۔

    خیال رہے سندھ کابینہ نے27اپریل کوکوروناریلیف آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا تھا۔

    یاد رہے سندھ کابینہ نے کوروناوائر س آرڈیننس کی منظوری دی تھی، آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کونوکری سے نکالانہیں جاسکتا اور پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کرنے والے ملازم کو تنخواہ لازمی دینا ہوگی۔

    آرڈیننس کے مطابق اسکولوں کی فیس20فیصدمعاف کرنی ہوگی اور بجلی کے بلوں میں مرحلہ وار رعایت دینی ہوگی جبکہ گھروں کے کرایوں میں ہرصورت رعایت دینی ہوگی۔

  • گندم اسمگلنگ کا خدشہ ، سندھ حکومت کا سندھ بلوچستان بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

    گندم اسمگلنگ کا خدشہ ، سندھ حکومت کا سندھ بلوچستان بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے گندم اسمگلنگ کے خدشے کے پیش نظر سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا ، محکمہ خوراک نے بارڈرسیل کرنے کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق گندم اسمگلنگ کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت نے سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا ،سندھ کابینہ نےفوڈایکٹ کے تحت بارڈرسیل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    محکمہ خوراک نےمحکمہ داخلہ کو بارڈر سیل کرنےکیلئے تحریری درخواست دے دی ہے اور کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، سندھ کی گندم اسمگل کرنےکیلئےمافیاسرگرم ہے، سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی ہونےنہیں دیں گے۔

    صوبائی وزیرخوراک ہری رام کشوری لعل نے کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ میں سرکاری گندم کی اربوں روپے کی چوری کا انکشاف سامنے آیا تھا ، محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گوداموں سے ہونےوالے اس چوری کی تصدیق بھی کی تھی۔

    محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارمیٹرک ٹن گندم چوری کی گئی، اس کی مالیت اوپن مارکیٹ میں سات ارب روپے بتائی جارہی ہے۔

    محکمہ خوراک کےمطابق اس کےعلاوہ ایک ارب پانچ کروڑ روپے کی گندم نوری آباد کے بعدکراچی آتے آتے غائب ہوگئی، چیف سیکریٹری نے محکمہ خوراک کی گندم چوری کرنے والے ملازمین، ٹھیکیداروں اور ملوث ملز اونر کیخلاف تحقیقات کی سفارش پرانکوائری اینٹی کرپشن کو سونپ دی۔

  • والدین کیلیے بڑی خبر ، اسکول فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری

    والدین کیلیے بڑی خبر ، اسکول فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے اسکول فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل اورمئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی اسکولزایکٹ میں کابینہ کی منظوری سے ترمیم کردی ، ترمیم کے تحت نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا اختیار محکمہ تعلیم کو دے دیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت نے فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، نوٹی فکیشن ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز منصوب حسن نےجاری کیا ، نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل اورمئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی ہوگی۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیس میں20فیصدرعایت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ حکومت سندھ نےاسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کاپرانا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے ، قوانین میں ترمیم کر دی ہے ،نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ اسکول فیس کےحوالے سےنئے قانون بنائےہیں ، آرڈیننس آچکا ہے ، آرڈیننس منظوری کےلیےگورنرسندھ کو بھجوادیا ہے ، درخواست اب غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

    ۔جس کے بعد عدالت نے ڈی جی اسکولز کو یہ تنبیہ کرتے ہوئے درخواست نمٹادی کہ پہلے نوٹی فکیشن کس قانون کے تحت جاری کیا تھا؟کیا وزیر اعلی کہیں گے تو کنویں میں کود جاؤ گے؟ پہلے اختیارنہیں تھا اب ملا ہے ، آئندہ خیال رکھنا۔

  • سندھ حکومت کی محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاؤنس دینے کی تیاری

    سندھ حکومت کی محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاؤنس دینے کی تیاری

    کراچی : سندھ حکومت نے محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاؤنس دینے کی تیاری کرلی ، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل عملے کو کورونا سے لڑنے پر زبردست الاؤنس دیا جائے گا، صوبےکےڈاکٹرفرنٹ لائن کےسولجرہیں۔

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاوَنس دینے کی تیاری کرلی ہے،ہیلتھ ملازمین کواضافی بنیادی تنخواہ دینےکی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، سیکریٹری صحت نے سمری مرادعلی شاہ کو ارسال کی۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کی وبائی صورتحال میں ڈاکٹرزکی خدمات قابل تعریف ہیں، تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    محکمہ صحت نے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل عملے کو کورونا سے لڑنے پر زبردست الاؤنس دیا جائے گا، صوبے کے ڈاکٹر فرنٹ لائن کے سولجر ہیں۔

    یاد رہے کوروناڈیوٹی پرمامور ہیلتھ پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال ک گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کا شکار ہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد 345 ہو گئی، اب تک 165 ڈاکٹروں، 49 نرسیں اور 131 دیگر اسپتال ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب 55ڈاکٹر، 16نرسیں ،22 ہیلتھ اسٹاف، کے پی 35 ڈاکٹر، 6 نرسوں، 31ہیلتھ اسٹاف ، سندھ کے 28 ڈاکٹروں ، 17 نرسوں ، 27 ہیلتھ اسٹاف کورونا کا شکار ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق کہ ملک میں کورونا سے تاحال 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکےہیں اور 82 ہیلتھ پروفیشنلزصحتیاب ہوچکےہیں۔

  • سندھ حکومت نے48دن میں 12ارب روپے کوروناکی مدمیں خرچ کردیے

    سندھ حکومت نے48دن میں 12ارب روپے کوروناکی مدمیں خرچ کردیے

    کراچی : سندھ حکومت نےکوروناوائرس پرقابوپانےکیلئےاڑتالیس روز میں بارہ ارب روپے کورونا کی مدمیں خرچ کردیئے اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سندھ حکومت کےکوروناوائرس پرقابوپانےکیلئے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ، محکمہ خزانہ کی دستاویز میں بتایا گیا کہ حکومت نے48دن میں12ارب کورونا کی مدمیں خرچ کئے، ڈپٹی کمشنرجامشوروپرمہربانیاں،50لاکھ روپےکی خصوصی گرانٹ جاری کی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ضلع جامشورومیں کوروناوائرس پازیٹوکے 2کیسزرپورٹ ہوئے، ڈپٹی کمشنرملیرکو5کروڑروپے،ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ کو50لاکھ روپےدئیے ، اسی طرح سکھر انتظامیہ کو9کروڑروپےکےفنڈزدئیےگئے۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق راشن تقسیم کیلئے29ڈپٹی کمشنرزکو1ارب 8کروڑکےخصوصی فنڈز اور محکمہ صحت سیکریٹریٹ کو5 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی جبکہ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ حیدرآبادکوایک ارب روپےخصوصی گرانٹ دی گئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا پی ڈی ایم اےکو2ارب50کروڑروپےکافنڈ اور ڈپٹی کمشنرحیدرآباد کو قرنطینہ کیلئے3 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز دئیے گئے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں قرنطینہ قائم، چند اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری ہوئے اور سروسزاسپتال کورونا آئی سی یو کیلئے ایک کروڑ34لاکھ سے زائد کی خصوصی گرانٹ دی گئی۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بڑی پیشرفت

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بڑی پیشرفت

    کراچی : سندھ حکومت نے کوروناکےعلاج کے لیے پلازمہ لگانے کے تجربے کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے اور افادیت کاتفصیلی جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کےعلاج میں پیشرفت سامنے آگئی ، سندھ حکومت نے کوروناکےعلاج سے متعلق پلازمہ لگانےکے تجربے کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ 8رکنی کمیٹی میں نجی وسرکاری شعبے کےماہرین ، وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا، ضمیر گھمروایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طاہر شمسی،ڈاکٹر شوبھا لکشمی اور ڈاکٹرخاور عباس شامل ہیں۔

    کمیٹی کوروناکےمریضوں کوپلازمہ لگانے،افادیت کاتفصیلی جائزہ لےگی ، مقامی حالات میں پلازمہ کی دستیابی،طبی وقانونی وجوہات پر رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

    خیال رہے ماہرین نےکوروناکےصحتیاب مریضوں کاپلازمہ دیگرمریضوں کولگانےکی تجویزدی ہے۔

    یاد رہے ماہرامراض خون ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف پلازماٹرانسفیوژن کی اجازت مل گئی ہے، ڈریپ کی جانب سے آج ہمیں باقاعدہ اجازت دی گئی ہے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ پیر سے صحتیاب مریضوں کے پلازما کی کلیکشن شروع کریں گے ، ابتدائی طور پر انتہائی تشویشناک مریضوں کیلئے پلازما استعمال کریں گے، وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کیلئے پلازما استعمال کیا جائے گا۔

    ماہرامراض خون نے مزید کہا تھا کہ چین، امریکا، جرمنی ،اسپین ،اٹلی میں پلازما ٹرانسفیوژن ہورہا ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اس وقت ملک بھرمیں پچاس سےساٹھ افراد پلازما دینے کے قابل ہیں،ایک ایک پاکستانی کی جان بچانا ہمارامشن ہے۔

    واضح رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کوروناعلاج کےلیےپلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائل اور مقامی طورپرتیاروینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی ہے۔

  • لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلیے بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلیے بڑا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے  تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ، خاص ایس او پیز پر تجارتی اور کاروباری مراکز کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کاروباری، تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے ،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کاروبار،تجارتی مراکزکھولنے کیلئےایس او پیز تیار کررہے ہیں۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 15 اپریل سے خاص ایس او پیز پرتجارتی،کاروباری مراکزکھولے جائیں گے اور ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔

    یاد رہے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

    اس سے قبل صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا تھا کہ سندھ میں چودہ اپریل کےبعدبھی جزوی لاک ڈاؤن برقراررہے گا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ آنیوالےدنوں میں مزید مشکلات اورسختیاں پیش آسکتی ہیں۔

    خیال رہے سندھ میں کوروناکے92کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔

    سندھ میں  24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی ،کورونا کے سبب مرنےوالوں کی شرح 1.8 فیصدہے۔