Tag: sindh govt provide security

  • دہشتگردوں کو13جنوری سےپھانسی دینگے، شرجیل میمن

    دہشتگردوں کو13جنوری سےپھانسی دینگے، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ حکومت نےغیرقانونی طورپرمقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پھانسی کی سزا پرعمل تیرہ جنوری سے شروع ہوگا۔

    سندھ اپیکس کمیٹی کااجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا،جس میں گورنرسندھ ،کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےبتایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی سفارش پرمقدمات ملٹری کورٹس بھیجے گی پہلے مرحلے مین مہران بیس،ایئرپورٹ ،کارساز حملوں سمیت فرقہ واریت اوردہشت گرد ی کے مقدمات وفاق کوبھیجے جائیں گے،ان کاکہناتھا وال چاکنگ، نفرت انگیزتقاریرکیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہروں کے داخلی راستوں پرچیک پوائنٹس بنانےاور کرایہ داروں کی رجسٹریشن کافیصلہ کیاگیا ہے۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا پانچ سو ٹارگٹ کلرزاورساڑھے چارسو اغوابرائے تاوان کے ملزمان کے سرکی قیمت مقرر کی جائے گی ،انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی مقدمات میں ملزمان کو گھنٹوں میں سزائیں دی گئیں، ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے بتایا صولت مرزا کی پھانسی کو وفاق نے رکوایا۔

    شرجیل میمن کاکہناتھا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے الگ فورس بنانے کافیصلہ کیا گیاہے۔

  • متاثرین ٹمبر مارکیٹ سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

    متاثرین ٹمبر مارکیٹ سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے نوے متاثرین کو روزمرہ کے استعمال کے لئے فی کس ایک لاکھ روپے کا چیک ادا کردیا گیا ہے۔ متاثرین کو کوائف اور تخمینے کی رپورٹ ملنے کے فوری بعد امدادی رقم فراہم کردی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں آبادی کے تناسب سے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی کمی کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے فائر ٹینڈرز اور دیگر آلات کی خریداری کے لئے سوا تین ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے،  خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن عدالت کے حکم امتناعی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

  • قومی سانحات پرایم کیوایم سیاست چمکانے سے گریزکریں، شرجیل میمن

    قومی سانحات پرایم کیوایم سیاست چمکانے سے گریزکریں، شرجیل میمن

    کراچی :شرجیل میمن نےسانحہ ٹمبرمارکیٹ پر ایم کیوایم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

    کمشنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ قومی سانحات پرایم کیوایم کوسیاست چمکانے سے گریز کرنا چاہیے، سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اور اس میں جن جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ سانحہ پر سیاست کرنا کراچی کے عوا م کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، وزیر اعلیٰ سندھ، مجھ پر اور سندھ حکومت پر الزام تراشیاں کرنے والے خود عوام کو بتائیں کہ وہ کب سانحہ کی جگہ پر پہنچیں ہیں۔

     شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں لگائے جانے والے تمام الزامات کوبے بنیاد قراردادیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے الزامات کو تسلیم کرلیں تو وہ ہمیں بتائیں کہ آگ پر کیسے قابو پایا گیا اور اگر سرکاری اور حکومتی مشینری نہیں تھی تو آگ کس نے بجھائی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میرے استعفیٰ دینے سے اگر اداروں کی حالات بہتر ہوجاتی تو اس میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن استعفوں کا مطالبہ کرنے والے اس قوم کو بتلائیں کہ جب اسی شہر میں سانحہ 12 مئی رونما ہوا تو کیا وسیم اختر نے استعفیٰ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ہم نے محکمہ فائر بریگیڈ میں نئے فائر ٹینڈرز کے لئے سوا تین ارب روپے کی رقم مختص کی تھی تاہم اس پر عدالت نے اسٹے آرڈر دے دیا ہے اور اب ہم کراچی کی تنگ اور چھوٹی گلیوں کو دیکھتے ہوئے منی فائر ٹینڈرز خریدنے جارہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا، شرجیل میمن

    بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہے وہ ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں نہیں ہوں گے۔

    کراچی میں شہید ہوش محمد شیدی کے نام سے منسوب پارک کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی بھی اس سال عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ رہے، صوبائی وزیر بلدیات نے جلد کراچی میں جناح برج سے قائد آباد برج تک ایلی ویٹیڈ برج بنانے کا اعلان کیا ۔

     انہوں نے کہا کہ سانحہ دنیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دردناک سانحہ ہے اس سانحہ کے بعد تمام عوامی قوتوں کو ان دہشتگردوں سے نبردآزما ہونے کے لئے سخت فیصلے لینے تھے اور ملٹری کورٹس کے قیام کے لئے فیصلہ پیپلز پارٹی کے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ملک کے موجودہ حالات اور دہشتگردی کو دیکھتے ہوئے اور بالخصوص کراچی میں آپریشن کے بعد 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام کے باوجود 12 ہزار سے زائد دہشتگردوں کی گرفتاری کے باوجود ان عدالتوں کی سست روی کے بعد اس کٹھن فیصلے کو کرنا ضروری تھا۔

  • عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں، شرجیل میمن

    عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے عمران خان پیپلز پارٹی کی قیادت کو احتساب کی دھمکیاں نہ دیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے چالیس سال سے پیپلز پارٹی کی قیادت کا احتساب ہوتا رہا ہے جن جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا احتساب کیا ان تمام لوگوںکو منہ کی کھانی پڑی، شرجیل میمن کا کہنا تھاعمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں عمران خان کی سیاست تشدد اور بدتمیزی پر مبنی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ طالبان دھماکے کرکے سمجھتے ہیں کہ وہ جو کررہے ہیں وہ درست ہے جبکہ عمران خان کاروبار بند کرکے اور عوام کو پریشان کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ ٹھیک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرکے اور عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کرکے عمران خان طالبان کا کردار اس ملک میں ادا کررہے ہیں۔

  • عمران خان کو کراچی میں بہترین سیکورٹی فراہم کرینگے، شرجیل میمن

    عمران خان کو کراچی میں بہترین سیکورٹی فراہم کرینگے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کراچی پہنچنے پر بہترین سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

    شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے عارف علوی کے الزامات بے بنیاد ہیں،پولیس کی جانب سے شہر میں کسی بھی جگہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ سختی نہیں کی۔۔۔ پولیس کی جانب سے کوئی تشدد نہیں کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ دھرنا پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہو۔