Tag: sindh Govt

  • سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار

    سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار

    کراچی : سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، جس کے تحت متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیاجائےگا جبکہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بسزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کوروناوائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، محکمہ قانون سندھ کی جانب سے آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کیا جائے گا۔

    آئین پاکستان کےآرٹیکل 128کےتحت آرڈیننس کا مسودہ تیارکیاگیا، مسودے کے مطابق آرڈیننس یکم اپریل سےپورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا، آرڈیننس کے تحت متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیاجائےگا۔

    مسودے میں سندھ کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھی سزا کا اعلان کیا گیا ہے، آرڈیننس کے تحت ریلیف نہ دینے پر موقع پر سزا ہوگی، آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگاْ۔

    مسودے کے مطابق تمام نجی اسکولزپر 20فیصدفیس کٹوتی لازم قرار دیا ہے ، کوئی نجی اسکول 80فیصد سےزائد فیس وصول نہیں کر سکے گا، نجی اسکولز پابند ہوں گے کہ تمام طلبا کو فیس میں 20فیصد رعایت دیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے مسودے میں کہا گیا کہ نجی اسکولزکم کی گئی 20فیصد فیس کسی اورمد میں وصول نہیں کرسکیں گے، کم گئی 20فیصد مکمل معاف ہوگی قسطوں میں وصول نہیں کی جائے گی۔

    مسودے میں مزید کہا گیا کہ پانی ،بجلی ،گیس فراہم کرنے والے ادارے صارفین کو ریلیف دینےکےپابند ہوں گے جبکہ سندھ کی حدود میں کام کرنیوالے تمام یوٹیلٹی سروسزکےاداروں پر اطلاق ہوگا۔

    مسودے کے مطابق 260 یونٹ تک کےبجلی صارفین سےبل نہیں لیاجائےگا، 261 سے300یونٹ تک کےصارفین بل کا25فیصد ، 351 سے 450یونٹ تک کےصارفین بل کا50فیصد ،451 یازائد یونٹس پرصارف سےبجلی کاپورا بل ادا کریں گے.

    ریلیف آرڈیننس کے مسودے میں کہا گیا 155 یونٹ تک کےگیس صارفین سےبل نہیں لیاجائےگا، 200 یونٹ تک کےگیس صارف بل کا25 فیصد ، 300 یونٹ تک کےگیس صارف بل کا50فیصد اور 301 یا زائد یونٹ کےگیس صارف پورابل اداکریں گے۔

    اسی طرح 80 گز کےگھروں کوپانی کابل معاف ہوگا، 81 سے160گزکےمکانوں پرپانی کےبل کا25فیصد، 161 سے240گزکےمکانوں پر پانی کا بل 50فیصد معاف ہوگا جبکہ 240 گزسےزائدکےمکانوں سےپانی کاپورابل لیاجائےگا۔

    مسودے کے مطابق 800 اسکوائرفٹ والےفلیٹ کوپانی کابل معاف ہوگا، 801 سے1000اسکوائرفٹ تک کےفلیٹ کوپانی کا25فیصد اور 1001 فٹ سے 1200اسکوائر فٹ کےفلیٹ پانی کا 50 فیصد بل دیں گے جبکہ 1201 یازائداسکوائرفٹ کےفلیٹ پرپانی کابل پورا لیا جائے گا۔

    سندھ کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے مسودے میں کہا گیا 50 ہزارماہانہ کرائےپررہنےوالےسےکرایہ نہیں لیاجائےگا جبکہ 50 ہزارسےزائدایک لاکھ روپےتک50فیصدہاؤس رینٹ لیاجائےگا۔

  • سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے

    سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے

    کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس  میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ کیا گیا اور آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کولاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کےسینئراراکین کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے کئے گئے۔

    ہنگامی اجلاس میں سندھ میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ کیا گیا اور لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کیلئے مرتضیٰ وہاب کوآرڈیننس تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ملزمالکان کے خلاف بڑی کارروائی کاحکم دیا، کابینہ اراکین نے کہا ایک بڑے ٹیکسٹائل مل کےمالک کوگرفتارکرلیاگیا، جوفیکٹری کھلے گی سیل بھی ہوگی اور مالک گرفتاربھی ہوگا۔

    اجلاس میں فیسوں کی معافی اور کمی کیلئے سعیدغنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور لپا جولوگ کرایہ نہیں دے سکتے ان کو کس طرح ریلیف دیا جائے۔

    ہنگامی اجلاس آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کولاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر2ٹیکسٹائل مالکان کوگرفتارکرلیا، ایک ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ کےچندافرادکوبھی گرفتارکیا۔

    دونوں فیکٹریوں میں کئی روز سے پابندی کے باوجود کام چل رہا تھا جبکہ ملیر پولیس نے چند روز پہلے بھی فیکٹری منیجرگرفتار کیا تھا۔

  • سندھ حکومت کا محنت کش و مزدوروں کے بچوں کی تعلیم سے متعلق اہم فیصلہ

    سندھ حکومت کا محنت کش و مزدوروں کے بچوں کی تعلیم سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی : وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹر مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈکی گورننگ باڈی کااجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، گورننگ باڈی کے ارکان شریک ہوئے۔

    اجلاس میں محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر تعلیم نے کہا ایسے بچوں کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کرےگا، بچوں کواعلیٰ تعلیم دلاکر معاشرےمیں اعلیٰ مقام ملےیہ پارٹی کامنشورہے۔

    اجلاس میں رجسٹر مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی، سعید غنی کا کہناتھا کہ امپلائرزاورمزدوروں کوخط لکھ کران کا اکاؤنٹ نمبرحاصل کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، جزوی لاک ڈاؤن سےمتاثرہ شہریوں کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    گذشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو معاشی مشکل نہ ہونے دی جائے،کاروباری مراکز کی بندش سے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزدوروں کے حوالے سے ایک کمیٹی فوری تشکیل دی ہے، 24 سے 48گھنٹے میں روزانہ اجرت والوں کی امداد کا کام شروع کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر اس وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے ضرورت مند افراد کے لئے صوبے بھر میں مفت راشن تقسیم کے لیے ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا تھا، ہیلپ لائن پر رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے گھروں تک ایک ماہ کا راشن پہنچایا جائےگا۔

    پہلےمرحلے میں 20 لاکھ خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیاجائےگا ، مخیرحضرات،این جی اوز بھی راشن کی تقسیم میں سندھ حکومت کی معاونت کریں گے۔

    پی ڈی ایم اے نے بڑے پیمانے پر رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کردی ، رجسٹرڈ رضاکار پی ڈی ایم اےکےتحت مختلف مقامات پر خدمات انجام دیں گے، رضاکاروں کوقرنطینہ،آئسولیشن ودیگرمقامات پرمعاونت کے لیے رکھا جائےگا۔

  • کرونا وائرس  ، جزوی لاک ڈاؤن سےمتاثرہ شہریوں کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس ، جزوی لاک ڈاؤن سےمتاثرہ شہریوں کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے ضرورت مند افراد کے لئے صوبے بھر میں مفت راشن تقسیم کے لیے ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہیلپ لائن پر رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے گھروں تک ایک ماہ کا راشن پہنچایا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کرونا سے نمٹنے اور جزوی لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں کے لیے اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں مفت راشن تقسیم کے لیے ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس سلسلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں راشن ویئرہاؤس بنائےجائیں گے اور ان ویئرہاؤسز کے زریعے راشن بیگز اضلاع اورگھروں تک پہنچائے جائیں گے، راشن ہیلپ لائن پر ضرورت مند افراد راشن کے لیے رجسٹریشن کرائیں گے۔

    رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے گھروں تک ایک ماہ کاراشن پہنچایا جائےگا ، راشن تقسیم کی نگراں کمیٹی راشن بیگ دینے کے بعدگھروں پر مخصوص نشان لگائے گی۔

    سندھ حکومت نے کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، مزید ٹیسٹنگ کٹس کےساتھ مشینری،تربیت یافتہ عملہ مقرر کیاجائےگا ، پہلےمرحلے میں 20 لاکھ خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیاجائےگا ، مخیرحضرات،این جی اوز بھی راشن کی تقسیم میں سندھ حکومت کی معاونت کریں گے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بڑے پیمانے پر رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کردی ، رجسٹرڈ رضاکار پی ڈی ایم اےکےتحت مختلف مقامات پر خدمات انجام دیں گے، رضاکاروں کوقرنطینہ،آئسولیشن ودیگرمقامات پرمعاونت کے لیے رکھا جائےگا۔

    کروناوائرس کیخلاف جنگ میں سندھ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث پی ڈی ایم اےسندھ کےساتھ سماجی خدمت کےلیے1200افرادنےرجسٹریشن کرالی ہے ، پی ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ حالات کے مقابلے کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

  • کرونا سے بچاؤ ، عوامی ریلیف کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کرونا سے بچاؤ ، عوامی ریلیف کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : کروناوائرس سےبچاؤ کیلئے سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اور تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر راشن بیگز کی خریداری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ نے خشک راشن خریدنے اور تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پہلے مرحلے میں 60ہزار راشن بیگ خریدے جائیں گے۔

    فیصلے کےتحت راشن بیگز پی ڈی ایم اے کےذریعے تقسیم کیےجائیں گے ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہنگامی بنیادوں پر راشن بیگز کی خریداری کی تیاری شروع کردی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے 3 دن میں فروخت کنندگان سے راشن بیگز کےلیےکوٹیشن طلب کرلیں ، راشن بیگ میں آٹا ،چاول ،دالیں ،خشک دودھ، کالی مرچ ، لوبیا ،سفید چنا سمیت دیگر پانچ اشیا شامل ہوں گی۔

    گذشتہ روز کروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ نے لوگوں کو گھروں میں محدود رکھنے کے لئے ریسٹورینٹس، شاپنگ مالز، تفریحی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    آج سے پندرہ روز کیلئے ریسٹورینٹس، شاپنگ مالز، تفریحی مقامات بند رہیں گے جبکہ کل سےسرکاری دفاترمیں بھی تالے لگ جائیں گے اور انٹر سٹی بس سروس کا پہیہ بھی آج سے رک جائے گا۔

    مزید پڑھیں : آج سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، الیکٹرانکس، کپڑے، فرنیچر کی مارکیٹیں بند

    حکام کے مطابق بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند ہوگی، وہیں کھانے کا انتطام اور مجمع پر بھی پابندی ہوگی جبکہ آرڈر سے کھانے کی چیزیں منگوائی جا سکتی ہیں جبکہ شہر بھر میں کریانے کی دکانیں، سبزی، پھل اورگوشت کی مارکیٹیں ہر حال میں کھلی رہیں گی۔

    حکومت سندھ نےعوام سےاپیل کی ہے افواہوں پرکان نہ دھریں جبکہ کے الیکٹرک کوہدایت دی ہےاس ماحول میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 240 تک جا پہنچی ہے جبکہ سندھ میں متاثرہ مریض 172 ہوگئے ہیں۔

  • کرونا وائرس، انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

    کرونا وائرس، انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہمیں ابھی بھی انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں وبا سے متعلق پتا چلا تو اقدامات شروع کردئیے تھے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس لیے بڑھ رہی ہے کہ لوگوں کو تلاش کررہے ہیں، لوگوں کو تلاش کرکے آئسولیٹ کررہے ہیں تاکہ وبا مزید نہ بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، تمام معاملات کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت سندھ بھی پوری طرح متحرک ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزرائے اعلیٰ کو فرنٹ پر آنے کی ضرورت ہے، تفتان بارڈر پر صورتحال تشویش ناک ہے، قرنطینہ اقدامات بہتر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وائرس بڑھا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تفتان پر قرنطینہ بہتر ہوتا تو وائرس دوسرے صوبوں میں نہ پھیلتا، کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 ہزار افراد پہنچے ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری رات دیر تک گھومتے رہیں گے تو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مکمل بند کردیں گے تاہم کریانے کی دکانیں کسی بھی صورت بند نہیں ہوں گی۔

  • پہلی سے  8 ویں جماعت کے طلباء کیلئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    پہلی سے 8 ویں جماعت کے طلباء کیلئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جا رہا، امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری کالجز ، ڈی جی پرائیویٹ اسکولزودیگرعہدیداران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کےحوالے سے حکمت عملی سمیت دیگرامورکاجائزہ لیا گیا اور پہلی سے 8 ویں جماعت کے طلبہ کواگلے گریڈ میں پروموٹ کرنے پر گفتگو ہوئی۔

    اجلاس میں سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلی سےآٹھویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے 15جون تک ہوں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا اور تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت کی جبکہ وزیر تعلیم سندھ کےاسکولوں کو ہدایت پرعمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس:‌ سندھ کے تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کا اعلان، میٹرک کے امتحانات ملتوی

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کو 30 مئی تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا کی وجہ سے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت دے دیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

  • سندھ حکومت کا  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے کمی کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے کمی کا مطالبہ

    کراچی : سندھ حکومت نے وفاق سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں30روپےکمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پرکمی کے بعد پاکستان  میں پیٹرول 70روپے لیٹر ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ سامنے آگیا، وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومت 28روپے لیٹر پیٹرول خرید کر عوام کو111روپےمیں بیچ رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کی کمی کی جائے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول مصنوعات میں20فیصدسےزائدکمی آئی، جس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا، وفاقی حکومت عوام کو رلیف دینے سے کیوں گھبرا رہی ہے؟

    صوبائی وزیر نے کہا عالمی منڈی میں پیٹرو لیم مصنوعات سستا ہونےکہ بعد پاکستان میں پیٹرول 70روپے لیٹرہوناچاہیے، پیٹرول مصنوعات میں حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جبکہ دوسرے ممالک نے ریلیف دے دیا۔

    مزید پڑھیں : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،حکومتی اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، سپریم کورٹ نے 2013 میں تیل کی مصنوعات پر ٹیکس منسوخ کر دیے تھے اور کہا تھا کہ انہیں پارلیمان سے منظور کرایا جائے۔

    گذشتہ روز حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔

    خیال رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روزخام تیل کی قیمت ساڑھےاکتیس فیصدگرنےکےبعدتیس سال پرانی سطح پرآگئی تھی۔

    آج ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھےسات فیصد کا اضافہ دیکھنےمیں آیا، برینٹ خام تیل کی قیمت دوڈالرباون سینٹس اضافےکےساتھ چھتیس ڈالرستاسی سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت دوڈالرسترہ سینٹس اضافےکےساتھ تینتیس ڈالرتیس سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کرونا وائرس کا خطرہ ، اسکولوں کے بعد پبلک لائبریریاں بھی بند رکھنے کا اعلان

    کرونا وائرس کا خطرہ ، اسکولوں کے بعد پبلک لائبریریاں بھی بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبے بھر میں اسکولوں کے بعد پبلک لائبریریاں 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت نے اقدامات تیز کردیئے ، صوبے میں پبلک لائبریریاں بھی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پبلک لائبریریاں تیرہ مارچ تک بند رہیں گی۔

    خیال رہے پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد چار ہونے پر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند رکھے کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا سندھ بھرتمام کوچنگ سینٹرزبھی13مارچ تک بندرہیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کی تھی ، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کےاحکامات پر عمل کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، سندھ حکومت کا 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    بعد ازاں ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کا کہنا تھا کہ نجی اسکولزسندھ حکومت احکامات کےپابندہیں، سی ایم سندھ کا فیصلہ صوبےکے سب اسکولوں پر لاگو ہوگا، پرائیویٹ اسکول اساتذہ کوبھی نہیں بلائے، نجی اسکولوں نے احکامات نہ مانے تو رجسٹریشن کینسل کردی جائے گی۔

    وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ایران سے واپس آنے والے افراد کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے، زیارتوں سے واپس آنے والوں میں زیادہ ترکاتعلق سندھ سےہے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے دو ہفتوں کی ضرورت ہے، تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دوہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

  • کرونا وائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

    کرونا وائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

    کراچی : کروناوائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس کےسربراہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ خودہوں گے اور ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر شام 7 بجے سی ایم ہاؤس میں اجلاس کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سےآئے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیف سیکریٹری،وزیرصحت،مرتضیٰ وہاب،ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی،ڈائریکٹرایف آئی اے اور ڈی جی ایئرپورٹ شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کروناوائرس کے2کیسزسامنے آنے پر پریشان ہوگیاہوں، اس کے پیش نظر اچانک اجلاس بلاناپڑا، یہ وائرس عالمی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہمیں نہ صرف اسےروکنابلکہ اپنی جان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

    جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سےآئے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایران سےآئے1500لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے، موبائل نمبرز، ایڈریسز ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگوں کی آئسولیشن نہین ہورہی تو ان کےگھر کورنٹین رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےمتعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو واضح پیغام ہے گھبرانے اور پریشان  ہونےکی ضرورت نہیں، آپ کی حکومت آپ کا پورا خیال رکھے گی، تمام لوگ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ گروپ میں شامل تمام 28لوگوں کی بھی اسکریننگ کی جائے جس پر سیکریٹری صحت نے بتایا 28 لوگ خود بھی  محکمہ صحت سے رابطےمیں اور تعاون کررہےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں استعمال ہونے والی اشیار فوری طور پر خریدنے اور عوام کےلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

    سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس کےسربراہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ خودہوں گے، فورس میں چیف سیکریٹری،سیکریٹری ہیلتھ،کمشنراوردیگرشامل ہیں ، ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر شام 7بجے سی ایم ہاؤس  میں اجلاس کرے گی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، ایک شخص کراچی دوسرا اسلام آباد کے پمز میں زیر علاج ہے،  دونوں ایران سے وطن واپس آئے تھے۔

    صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ کاکہناہےکراچی سمیت سندھ میں سینٹربنادیےہیں،ایران اورچین سےآنےوالوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے جبکہ تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند کر دیے گئے ہیں۔