Tag: sindh Govt

  • دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسران کو حکم

    دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسران کو حکم

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام وزراء اور افسران کو بروقت دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجنے کی ہدایت جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے سیلفی بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کارکردگی پر نظر رکھی جاسکے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے بعد وزراء اور افسران کی جانب سے بنائے گئے گروپ پر سیلفی بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    سیلفی نہ بھیجنے والے وزراء اور افسران کی حاضری اور وقت کے حوالے سے فوری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس رابطہ کیا جاتا ہے اور وجہ معلوم کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہفتے میں ایک بار کھلی کچھری منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں وزراء سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔

    پڑھیں :   وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا واٹس ایپ پروزراء سے رابطہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ سیکریٹریٹ سمیت تمام دفاتر میں ملازمین کو حاضری یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں :   نو منتخب وزیر اعلیٰ وقت پر دفتر پہنچ گئے، دیر سے آنے والوں پر برہم

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے  وزراء، ڈویژنل کمشنر، ڈی آئی کمشنر اور ڈی آئی جیز  سے واٹس ایپ پر مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں اس کے صیح استعمال کی تنبیہ بھی کی ہے۔

  • بہتر سمجھتے ہیں کس فورس کو کہاں‌ رکھنا ہے، وفاق ڈکٹیٹ نہ کرے،سندھ حکومت

    بہتر سمجھتے ہیں کس فورس کو کہاں‌ رکھنا ہے، وفاق ڈکٹیٹ نہ کرے،سندھ حکومت

    کراچی: رینجرز اختیارات کی سمری مسترد ہونے کے معاملے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ کس فورس کو کہاں رکھنا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان صوبائی حکومت کا معاملہ ہے وفاقی نہیں، پہلے بھی رینجرز کو یہی اختیارات دیے تھے، سندھ حکومت کی مرضی ہے کہ کس فورس کو کہاں رکھے وفاق ہمیں اس معاملے پر ڈکٹیشن نہ دے۔

    سندھ رینجرز کے اختیارات میں‌ توسیع، وفاق نے سمری مسترد کردی*

    اس حوالے سے مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم نے رینجرز کو آئین کے مطابق اختیارات دیے ہیں، دہشت گردی ایکٹ میں وفاقی حکومت نے خود توسیع نہیں کی۔

    یاد رہے کہ رینجرز کی جانب سے کسی بھی شہری کو 90 روزہ تحویل میں رکھنے کے اختیارات 14 جولائی کو ختم ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے قانونی ماہرین نے سمری کا جائزہ لینے کے بعد اسے ابتدائی طور پر مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی سمری قانونی معیار پر پورا نہیں اترتی اور یہ آئین کے آرٹیکل 147کے مطابق نہیں ہے ۔

     یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

  • پانی کی قلت کے خلاف دھرنا۔ متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    پانی کی قلت کے خلاف دھرنا۔ متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی بندش کے خلاف تین روز قبل ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    FIR1

    مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، خوش بخت شجاعت، امین الحق سمیت دیگر اراکینِ رابطہ کمیٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    FIR2

    ایف آئی آر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، ریڈ زون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

     مزید پڑھیں :  سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، متحدہ کا دھرنا ختم

     واضح رہے کہ 5 جون کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے تین رکنی وفد نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کر کے ایک ہفتے میں شہر بھر میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم کیو ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت کو پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

  • سندھ حکومت میں مختار سومرو مستقل سیکریٹری داخلہ تعینات

    سندھ حکومت میں مختار سومرو مستقل سیکریٹری داخلہ تعینات

    کراچی : سندھ حکومت نے تین ماہ بعد سیکریٹری سروسز مختار سومرو کو مستقل سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا جبکہ عمران عطا سومرو کو سیکریٹری بلدیات تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    محکمہ سروسز کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری سروسز مختار سومرو کو سیکریٹری داخلہ لگادیا گیا جبکہ ان کے پاس سیکریٹری سروسز کا بھی اضافی چارج ہوگا۔

    واضح رہے کہ تین ماہ سے سندھ میں مستقل سیکریٹری داخلہ موجود نہیں تھا۔ اب بھی جس افسر کو تعینات کیا گیا ہے اس کے پاس سیکریٹری سروسز جیسی اہم اسامی کا اضافی چارج ہے۔

    اس سے قبل سیکریٹری داخلہ سندھ کا چارج ممتاز شاہ اور کبیر قاضی کو دیا گیا تھا۔

  • حکومتِ سندھ سیکریٹری داخلہ و بلدیات کی نوکری بچانے میں ناکام

    حکومتِ سندھ سیکریٹری داخلہ و بلدیات کی نوکری بچانے میں ناکام

    کراچی : کرپشن میں ملوث سیکریٹری داخلہ و بلدیات کی نوکری بچانے میں ناکامی پرحکومت سندھ نے کبیر قاضی کو دونوں عہدے چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔

    سندھ کے سیکریٹری داخلہ اور بلدیات کبیر قاضی کو وفاقی حکومت نے ٹریڈ ڈولپمنٹ میں کرپشن کے الزام میں دس روز قبل ملازمت سے فارغ کیا تھا، جسکے بعد وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرِاعظم کو ایک خط لکھ کر کبیر قاضی کو برخاست نہ کرنے اور ملازمت پر برقرار رکھنے کی درخواست کی تھ۔

    اس خط کے جواب میں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو لکھا ہے کہ کبیر قاضی کو کرپشن کے الزام میں ملازمت سے فارغ کیا گیا لہذا قانون کے مطابق کبیر قاضی فیڈرل سروس ٹربیونل سے رجوع کریں۔

    وفاقی حکومت کے جواب کے بعد حکومت سندھ نے کبیر قاضی کو دونوں عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔