Tag: sindh Govt

  • کراچی کے شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد، نیا نوٹی فکیشن جاری

    کراچی کے شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد، نیا نوٹی فکیشن جاری

    کراچی : سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ، انتہائی ضروری کام کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نئی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں رات 8بجے کےبعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہوگی اور انتہائی ضروری کام کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ ہوٹل،ریسٹورینٹ میں ان ڈور ،آؤٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ 10سےزائد افراد کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ، گھر ،شادی ہال یا کسی بھی مقام پر10سےزائد افراد کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل ریسٹورینٹس رات 12بجے تک ہوم ڈیلیوری کرسکیں گے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ، آئی جی سندھ گاڑیوں میں غیرضروری گھومنے والے شہریوں کو روکیں، صرف اسپتال یاضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کواجازت دی جائے۔

    کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مراد علی شاہ نے کہا تھا عوام نے تعاون کیا تو دو ہفتے بعد کیسزمیں کمی آنا شروع ہو جائیں گی ، کیسزکم ہوئے تو لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جائیں گے۔

  • کورونا ویکسینیشن  ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کورونا ویکسینیشن ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکز بنانے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہر ضلع اورتحصیل میں 2درسگاہیں بطورویکسی نیشن مراکز استعمال ہوں گی۔

    اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران سے تعلیمی اداروں کےنام طلب کرلئے گئے ہیں ، مجوزہ مراکزمیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کورنا ویکسین لگائی جائے گی۔

    سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکزبنانےکی تجویز ہے جبکہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالجز کے ایک لاکھ سے زائد عملےکی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے۔

    یاد رہے  صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

  • کراچی کے شہریوں پر رات 8 بجے کے بعد غیرضروری گھومنے پر پابندی، نیا حکم نامہ جاری

    کراچی کے شہریوں پر رات 8 بجے کے بعد غیرضروری گھومنے پر پابندی، نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں، نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کوروناٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کاروبار کےاوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے ، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک ، ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا خودسرپرائز وزٹ بھی کروں گا، اوقات کار کی خلاف ورزی ہوئی توکارروائی کروں گا، ہم نے2ہفتےکیلئےپابندیوں پرمکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی۔

    اجلاس میں سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ، آئی جی سندھ گاڑیوں میں غیرضروری گھومنے والے شہریوں کو روکیں، صرف اسپتال یاضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کواجازت دی جائے۔

    کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مراد علی شاہ نے کہا عوام نے تعاون کیا تو دو ہفتے بعد کیسزمیں کمی آنا شروع ہو جائیں گی ، کیسزکم ہوئے تو لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جائیں گے۔

  • سندھ حکومت نے عید کے موقع پر ریسٹورنٹس  کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی

    سندھ حکومت نے عید کے موقع پر ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ریسٹورنٹس کو کرسی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر عید کے دوران کھلا رکھیں اور عید کے بعد دیگرشہروں میں ویکسی نیشن سینٹرزقائم کئےجائیں۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عید پر ملنا جلنا بڑھنےسے30فیصدکیسز بڑھ گئےتھے، اس سال عوام سے پرزور اپیل ہے رشتےداروں کو گھر آنے سے روکیں، لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو صورتحال پھر عید کے بعد خراب ہوجائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹ کو ٹیک اوےکی اجازت دے دی اور کہا ریسٹورنٹس کو کرسی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس رمضان کے پہلے ہفتے میں 4.71 فیصد کیسز اور 23 اموات ، دوسرے ہفتے میں 6.31 فیصد کیسزاور43 اموات ۔، تیسرے ہفتے میں6.96 فیصد کیسز اور 62 اموات اور چوتھے ہفتے میں 7.08 فیصد کیسز اور 64 اموات ہوئیں۔

  • عید کی تعطیلات ، کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    عید کی تعطیلات ، کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے  عید کے موقع پر کراچی کےشہریوں کیلئےساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی ویو پرکسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر سندھ حکومت نے کراچی کےشہریوں کیلئےساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے احکامات کے بعدپولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا، سی ویو پرکسی کوآنےیا گاڑی کھڑی کرنےکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    سیکیورٹی پلان کے مطابق سی ویوپر100سےزائداہلکاروں کوتعینات کردیاگیا جبکہ پولیس موبائل،موٹرسائیکل گشت کیساتھ ساحل پر گھڑسوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،سی ویو کے اطراف تمام ریسٹورنٹس اور ٹیک اوےبھی بندکردیےگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صرف مقامی افرادکواپنی رہائش پرجانےکی اجازت ہوگی، کنٹینرزکےبجائےرکاوٹیں رکھ کرساحل کوبندکیاگیا،پولیس

    خیال رہے این سی او سی کی ہدایت پر  تمام تفریحی مقامات کو عید کی تعطیلات کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت ،  سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت ، سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح مین اضافے کے باعث کیا ہے ، ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے جبکہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔

    خیال رہے مارچ کے ابتدائی دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی ، 30اپریل سے مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 30اپریل سے شہروں کےدرمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائےگی۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکےگی جبکہ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں اور کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کل سندھ سے 5.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، دیکھا جائے تو پاکستان میں پوزیٹو کیسز میں سندھ سب سے کم ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاترمیں 20فیصد سےزائد عملہ نہ بلایا جائے ، سرکاری دفاترکےاوقات صبح9 بجے سے 2 بجے تک کردیئےگئے ، ملازمین کی چھٹی نہیں ہے دفتری اوقات میں فون پر ساتھ رہناہے، ملازمین کو کام دےدیاجائےگا وہ گھروں سے کام کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ سندھ میں اسکولز،کالجز،یونیورسٹیز مکمل طورپر بند کررہےہیں ، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پابندی کے باوجود جاری تھی تاہم اب ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی رہےگی اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی رہے گی۔

  • سندھ میں  ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

    سندھ میں ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

    کراچی : سندھ میں ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کے روز دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول کے تحت سرکاری سندھ میں دفاترمیں اوقات کارپیرتاجمعرات صبح10تاشام4بجےتک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دفاتر میں صبح10سےدوپہرایک بجےتک کام ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا کہ وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

    حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

  • ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟  والدین کیلئے اہم خبر آگئی

    ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ والدین کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ، بورڈز چیئرمین سمیت دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ سندھ کورونا ٹاسک فورس اور این سی اوسی فیصلوں سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیرتعلیم سندھ نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ، جس پر نجی اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو تجویز پر غور کرنے کی درخواست کی۔

    اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ، جس کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول ساڑھے7سےساڑھے11بجے تک ، دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12 سے پونے 3بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔

    اجلاس کے بعد وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں کوروناکےحوالےسےصورتحال کنٹرول میں ہے ، اجلاس میں اسکولوں کوبندکرنے یا نہ کرنےکی 2مختلف تجاویز آئیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویزکواین سی اوسی میں رکھاجائےگا تاہم اسٹیئرنگ کمیٹی میں اسکولوں کیلئےرمضان ٹائمنگ سےمتعلق تجویزنہیں آئی۔

  • حکومتِ سندھ کا آئس، کرسٹل، شیشہ اور کوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    حکومتِ سندھ کا آئس، کرسٹل، شیشہ اور کوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے آئس،کرسٹل،شیشہ اورکوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا اور کہا سینتھک اور نان سینتھک نشے سوسائٹی کیلئے خطرناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے آئس،کرسٹل،شیشہ اورکوکین نشےکیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز، ریجنل ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس اورآئی جی سندھ کوخط لکھ دیا۔

    مشیرقانون نے خط میں کہا ہے کہ سینتھک اور نان سینتھک نشے سوسائٹی کیلئےخطرناک ہیں، ان سےمتعلق سیکیورٹی اداروں کوکاروائی کیلئے قانون کی ضرورت تھی۔

    کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے، 12فروری کواس ایکٹ کانوٹیفکیشن بھی کیاگیاتھا، ایکٹ میں ترمیم کرکےسزائیں اورجرمانےکاتعین کردیاگیاہے، سندھ میں منشیات کی نقل وحرکت کوروکنےکیلئے اقدامات کیےجائیں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں سندھ اسمبلی نے آئس کو منشیات قرار دیتے ہوئے خرید ، فروخت اور استعمال پر پابندی اور سزائوں کا بل منظور کرلیا تھا ، آئس استعمال اور فروخت کرنے والے کوعمر قید اور10 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔