Tag: sindh Govt

  • کشمور واقعہ: پولیس افسر کی بیٹی کیلئے انعام کا اعلان

    کشمور واقعہ: پولیس افسر کی بیٹی کیلئے انعام کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے کشمور میں ماں اوربیٹی سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے پولیس افسر کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا اور کہا بہادری پر سول ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے۔

    تفصیلات مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کشمور واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمورمیں وحشانہ واقعہ رونما ہوا، اس درندگی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کشمورمیں تعینات اےایس آئی محمدبخش نےکارروائی کی، میرےپاس الفاظ نہیں بہادر پولیس افسرکوخراج تحسین پیش کروں، سمجھداری کےبغیراس وحشیانہ کارروائی کو الرٹ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ متاثرہ خاتون محمدبخش کے پاس پہنچی، پولیس افسر نے خاتون کی تکلیف کو سمجھتے ہوئے اپنے گھر منتقل کیا اور اپنی بیٹی کوکہاکہ وہ اس خاتون کی مدد کرے، بہادر اہلکار کی بہادر بیٹی نے سمجھداری سے گروہ کو پکڑنے کیلئے منصوبہ بنایا، پولیس افسرکی بیٹی نےاس گروہ کیساتھ بات کی، بات کرنے کے بعد گروہ کو ان کی جگہ سے باہر نکلوا کر پارک میں بلایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی گروہ منظرعام پرآتاہےکشمورپولیس نےکارروائی کی، کشمورپولیس نے کارروائی کے بعد رفیق کو حراست میں لے لیا، اس بہادری کیلئے قائداعظم پولیس مڈل محمدبخش کو ملنا چاہئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کشمور کے بہادر اہلکار کی بہادر بیٹی کو 10لاکھ انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا بہادربیٹی نےجس بہادری کامظاہرہ کیا اس کے مشکور ہیں، بہادری پر سول ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے ، محمد بخش کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے تو اخراجات اٹھائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نےاعتراف جرم کیاہے، وحشیانہ حرکت اس نےاوراس کے گروہ نے کی ہے، عدالت سے درخواست ہے ان کیسز کی پیروی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے اور ایسے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

  • کورونا کی دوسری لہر :  سرکاری دفاتر کیلئے حکمنامہ جاری

    کورونا کی دوسری لہر : سرکاری دفاتر کیلئے حکمنامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سرکاری دفاتر کیلئے حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں ہر ڈپارٹمنٹ میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کوروناکیسز میں اضافے کی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے حکمنامہ جاری کردیا، جس میں سندھ سیکریٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاترمیں ماسک کااستعمال لازمی قراردیا گیا۔

    اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کیا ، جس میں ہر ڈپارٹمنٹ میں کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد کیلئے فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکمنامے میں ہدایت کی ہے کہ گریڈ18 کے افسران کو ہر محکمے میں فوکل پرسن مقرر کیا جائے جبکہ سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین کی آمدورفت بھی محدود کرنے کا حکم دیا۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید اٹھارہ افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد چھ ہزار آٹھ سو سڑسٹھ ہوگئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار تین سو تیرہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں چودہ ہزار چھ سو چھیالیس مریض زیرعلاج ہیں۔

  • حکومت سندھ نے نئے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم کردی

    حکومت سندھ نے نئے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم کردی

    کراچی : نئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت کراچی میں اب چھ کے بجائے سات ڈی ایم سیز ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے نئے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم کردی، محکمہ بلدیات سندھ نے نئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

    محکمہ بلدیات سندھ کے نوٹی فکیشن مطابق نئے ضلع کے قیام کے بعد ضلعُ کیماڑی کے بلدیاتی و انتظامی امور چلانے کے لیے ڈی ایم سی کیماڑی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    بلدیاتی ایکٹ کے مطابق ضلع کیماڑی کے نئے ڈی ایم سی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد چئیرمین و اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ڈی ایم سی کیماڑی کے لیے جلد ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • ڈینئل پرل قتل کیس :  سندھ حکومت کےوکیل فاروق نائیک نے التوامانگ لیا

    ڈینئل پرل قتل کیس : سندھ حکومت کےوکیل فاروق نائیک نے التوامانگ لیا

    اسلام آباد : ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کےوکیل فاروق نائیک نے التوامانگ لیا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت کی ، سندھ حکومت کےوکیل فاروق نائیک نے التوامانگ لیا۔

    جس پر جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کیا حکومت سندھ اپنا کیس چلانا نہیں چاہتی، حکومت سندھ کی ذمےداری ہے کہ مقدمہ چلائے، یہ سندھ حکومت کا اپنا دائر کردہ کیس ہے۔

    جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کسی کوشرمندہ کرنا مقصد نہیں، مقدمہ چلنا ضروری ہے تاکہ فیصلہ ہو، سندھ حکومت ہائیکورٹ میں مقدمہ ہارچکی ہے۔

    جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا کہ ہم کھلے ذہن سے کیس سننے کے لیے بیٹھےہیں، ،ڈینئل پرل کےورثاکےوکیل نے مؤقف میں کہا اپیل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نےدائر کی، اپیل دائر کرنے کے بعد فاروق نائیک کو وکیل کیا گیا۔

    عدالت نے کیس کی سماعت فاروق ایچ نائیک کی التواکی تحریری درخواست پر 4 ہفتےکے لیے ملتوی کردی ، ،درخواست میں کہا گیا فاروق نایئک کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں،میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک ہے۔

  • گاڑیوں کی خریدو فروخت : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    گاڑیوں کی خریدو فروخت : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت خریداری کےایک ماہ کے اندر گاڑی اپنے نام منتقل کرانا ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔

    ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ خریداری کےبعدایک ماہ کے دوران گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہوگا اور نادرا مراکز یا کسی بھی فرنچائز پر بائیومیٹرک سے خریداری کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

    ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ خریدار اور فروخت کنندہ کوقریبی نادرا مرکزجانا ہوگا، دونوں کے انگوٹھوں کےنشانات کےبعد نادرا سے سلپ ملے گی ، جس کے ذریعے ہی صرف گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔

    شعیب صدیقی نے کہا کہ اوپن لیٹرگاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ، 4 بار گاڑی فروخت ہوتی ہے تو صرف ایک بار ہی ٹرانسفر کرائی جاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیومیٹرک سےٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

  • سندھ میں کورونا وائرس کے دوران بلدیاتی اداروں نے  کتنا خرچ کیا؟ آڈٹ حکام نے حساب مانگ لیا

    سندھ میں کورونا وائرس کے دوران بلدیاتی اداروں نے کتنا خرچ کیا؟ آڈٹ حکام نے حساب مانگ لیا

    کراچی : آڈٹ حکام نے سندھ میں کورونا وائرس کے دوران بلدیاتی اداروں میں اخراجات کا حساب مانگ لیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے جون تک کے اخراجات کا حساب دیا جائے، تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی اداروں میں احتساب کاعمل تیزی سے شروع ہوگیا ہے اور آڈیٹرجنرل کی ہدایت پرسیکریٹری بلدیات حرکت میں آگئے۔

    محکمہ بلدیات سندھ کے سیکرٹری نے صوبےکے 68 بلدیاتی اداروں کا 24 ستمبر کو آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب   کرلیا، سیکریٹری بلدیات اکاؤنٹس کمیٹی کے  اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنرز19مارچ سےجون تک اخراجات کی تفصیل فراہم کریں اور اخراجات کےبارےمیں بھی آگاہ کریں کہ فنڈزکہاں خرچ ہوئے،  اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے میونسپل   افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔

    سندھ کی میونسپل کارپوریشنز اور ٹاؤن کمیٹیوں کا کورونا میں اخراجات پر آڈٹ کیا جائے گا ، میونسپل کمشنرز، چیف افسران سمیت دیگر سے حساب کتاب ہوگا۔

  • بڑی خبر،  21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر

    بڑی خبر، 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر

    کراچی : سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 15 ستمبر سےاسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھلیں ، میں نے 4 دن مستقل مختلف جگہوں پربغیر بتائے دورہ کیا، کاروبار شروع ہونے سے قبل تاجروں کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ، سب کچھ ایک کر کے کھلتا گیا لیکن ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہم سب پرکرم کیاکورونا میں کمی آئی ، کوروناسے ہلاکتوں میں بھی کمی ہوئی، کچھ دن ایسے بھی گزرے ایک بھی موت نہیں ہوئی، اسکولز کھلنے کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش تھی۔

    سعید غنی نے کہا کہ کئی بار کہا اسکول کھولنے کا فیصلہ سب سے مشکل ہوگا، بچے باہرجائیں گے تو دوسرے لوگوں سے ملیں گے، آخر میں بڑی کلاسز کے بچوں کو 15 ستمبر سے بلانے کا فیصلہ ہوا ، بدقسمتی سے کچھ اسکولوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ پرائیویٹ اسکولز نے خاطر خواہ اقدامات کئے ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے اسکولوں کے حالات کافی بہترتھے جبکہ کچھ نجی اسکولوں نے چھوٹے بچوں کو بھی بلایا، جس پر ہم نے اسکول سیل کردیے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ اگر نجی اسکولوں نےبچوں کو بلالیا تھا تو ایس اوپیز پر تو عمل کرتے، نہ بچوں نے ماسک پہنے ہوئےتھے اور نہ ہی فاصلہ تھا، کچھ بڑے اسکولوں میں بھی ایس اوپیزپرعمل نہیں ہوا، اگربچوں نے ماسک لگایا ہوا تھا تو گارڈز نے نہیں لگا یا ہوا تھا۔

    سعید غنی نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے ، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

  • سندھ حکومت  کا  زرعی قرض اور ٹیکس کے حوالے سے بڑ ا مطالبہ

    سندھ حکومت کا زرعی قرض اور ٹیکس کے حوالے سے بڑ ا مطالبہ

    کراچی : سندھ حکومت نے وفاق سے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنےکااعلان کرے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ متاثرہ 20 اضلاع کوآفت زدہ قرار دے چکی ہے، حکومت سندھ کاشتکا روں کی بحالی کے تمام اقدامات کرے گی۔

    وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں گے، وفاق کی غلط پالیسی سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، کھاد،دواؤں، ڈیزل،بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، آفت زدہ اضلاع حالیہ بارشوں سے شدید متاثرہوئے ، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں، چاول،گنےاور باغات کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

    اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پرانے زرعی قرضوکی وصولی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے اور کاشتکاروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔

  • کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

    کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ روایتی انتظامیہ اور وزرائےاعلیٰ اوسط درجے کے ہوں تو انتظامی امورنہیں چلا سکتے، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی بارشوں نےمضبوط مقامی حکومتوں کےنظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، 22کروڑ کی آبادی کے ملک کو1935 کے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، ایک اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ہونا چاہئے جو مقامی ضرورتوں کو سمجھتا ہو۔

    روایتی انتظامیہ،وزرائےاعلیٰ اوسط درجےکےہوں انتظامی امورنہیں چلا سکتے، آج شہری سہولتیں نہیں، پولیس نظام تباہ ، تعلیم وصحت تسلی بخش نہیں ، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

  • پنشن اورتنخواہیں ، سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

    پنشن اورتنخواہیں ، سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اگست کی پنشن اورتنخواہیں یکم ستمبر کے بجائے 28 اگست کو جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے اگست کی پنشن اور تنخواہیں یکم ستمبر کے بجائے 28 اگست کو جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا، ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 29 اور 30 اگست تعطیل رہے گی۔

    سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے دو روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔