Tag: Sindh Health Department

  • کورونا کیسز میں کمی ، محکمہ صحت سندھ کی سرکاری اسپتالوں کو  اہم ہدایت

    کورونا کیسز میں کمی ، محکمہ صحت سندھ کی سرکاری اسپتالوں کو اہم ہدایت

    کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر اسپتالوں کو معمو ل کے آپریشن کی اجازت دے دی، اس سے قبل اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی آپریشن کئے جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی پرمحکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں آج سے معمو ل کےآپریشن شیڈول کے مطابق ہوں گے، تمام الیکٹیو سرجریز معمول کے مطابق انجام دی جائیں۔

    یاد رہے محکمہ صحت نے کوروناکیسزمیں اضافے کے بعد روٹین آپریشن ملتوی کردیئے تھے اور سندھ کےاسپتالوں میں کوروناکیسزبڑھنے پرصرف ضروری آپریشن کئے جارہے تھے۔

    خیال رہے سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.11 فیصد اور کراچی میں یہ شرح 8 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

    اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔

    سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  • کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    کراچی : محکمہ صحت سندھ نے تعلیم، تجارت، مذہبی رسومات اور دیگر غرض سے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلیے گیریز ویزا سروس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ،اس سہولت سے مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ مہیا ہوسکے گا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی طرف سے بیرون ملک تعلیم، تجارت، مذہنی رسومات اور دیگر غرض سے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسین کے لیے انتظامات کرلئے۔

    اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر محکمہ صحت سندھ نے گیریز ویزا سروس کے ساتھ یاداشت نامے پر دستخط کرلیے ہیں ،اس سہولت سے بیرون ملک جانے والوں اور دیگر سفری دستاویزات کے ساتھ مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مہیا ہوسکے گا۔

    یاداشت نامے کے تحت گیریز مرکز پر اسٹوڈنٹ، سیاحت، مذہب یا بزنس ویزا حاصل کرنے والوں کی ویکسین میں مدد کرے گا،گیریز کو فائیزر اور دیگر ویکسین سندھ حکومت کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔

    معاہدے کے تحت نمس (NIMS) کے تمام پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ گیریز پر ویکسین کی سہولت صبح 8 بجے رات 10 تک ہفتے کے تمام روز مہیا کی جائے گی۔

  • کورونا وائرس : محکمہ صحت سندھ کے ناقص انتظامات کی پول کھل گئی

    کورونا وائرس : محکمہ صحت سندھ کے ناقص انتظامات کی پول کھل گئی

    کراچی : محکمہ صحت سندھ کی سنگین غفلت کے باعث بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مسافروں کو قرنطینہ نہ کرنے سے وبا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے ناقص اقدامات کے حوالے سے سنگین غفلت سامنے آئی ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ پر کورونا مثبت مریضوں کیلیے ناقص انتظامات کی پول کھل گئی، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال کا عمل جاری ہونے کے باوجود تین مسافر کرونا وائرس سے متاثر نکلے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن کی پر واز ایس وی 700سے 266 مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے دوران تین مسافر کورونا متاثرہ نکلے۔

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تینوں مسافروں کو قرنطینہ نہیں کیا گیا جس کے سبب وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، تینوں مسافر صبح سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں انہں کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

    کورونا متاثرہ تینوں مسافروں نے ائیر پورٹ پر احتجاج بھی کیا، ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کیلیے قرنطینہ کیلئے مناسب انتظام نہیں ہے، انہیں اسپتال تک منتقل نہیں کیا جارہا۔

  • کورونا ویکسین کیلئے ڈیجیٹل میکنزم تیار، پہلے اور دوسرے ڈوز میں کتنا  وقفہ دیا جائےگا؟

    کورونا ویکسین کیلئے ڈیجیٹل میکنزم تیار، پہلے اور دوسرے ڈوز میں کتنا وقفہ دیا جائےگا؟

    کراچی : کورونا ویکسین کیلئے ڈیجیٹل میکنزم تیارکرلیا گیا ، ڈیجیٹل میکینزیم کےتحت صرف رجسٹرڈافراد کو ہی ویکسین دی جائے گی جبکہ ویکسی نیٹراور ویکسین لگوانے والے کا ڈیٹا نادرا کے ڈیٹا بیس میں مرتب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ اورنادرا نے کورونا ویکسین کیلئے ڈیجیٹل میکنزم تیارکرلیا ہے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میکینزیم کے تحت صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی ویکسین دی جائے گی ، ویکسی نیٹرکا ڈیٹا درست نہ ہوا تو کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ ویکسی نیٹراورویکسین لگوانے والے کا ڈیٹا نادرا کے ڈیٹا بیس میں مرتب ہوگا، نادرا نے ہرویکسی نیٹر کیلئے الگ الگ لوگن اور پاس ورڈ تیار کیا ہے، ویکسین کے پہلے اور دوسرے ڈوز میں21 دن کا وقفہ دیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا ، ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ یکم فروری کوویکسین کراچی پہنچےگی اور سندھ میں فروری کے پہلے ہفتے میں ہیلتھ کیئرورکرز کوویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

  • کراچی میں کون کون سے علاقے کورونا ہاٹ اسپاٹ میں شامل ؟ تفصیلات جاری

    کراچی میں کون کون سے علاقے کورونا ہاٹ اسپاٹ میں شامل ؟ تفصیلات جاری

    کراچی : شہر قائد میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، جن میں کورنگی ٹاون، شاہ فیصل ٹاون، لانڈھی ٹاون، اورنگی ٹاون، کیماڑی ٹاون سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی تفصیلات جاری کردیں اور کہا کورنگی ٹاون کی دس یونین کونسل ہاٹ اسپاٹ میں آتی ہیں ، جن میں بلال کالونی ، ناصرکالونی، چکرا گوٹھ ، مصطفی تاج کالونی ، سو کوارٹر، گلزار کالونی، کورنگی اسکیم 33، زمان ٹاون، حسرت موہانی کالونی، شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بھٹائی کالونی مین کورنگی کی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہے، کورنگی ٹاون میں بارہ سو 22 افراد کورونا سے متاثراور 29 ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل ٹاون میں ناتھا خان، سادات کالونی، ڈرک کالونی ، ریتا پلاٹ، موریا خان، رفاہ عام سوسائٹی ، الفلاح، کینٹ یوسی نو اور یوسی 8 بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں ، شاہ فیصل ٹاون میں کورونا سے 24 افرادہلاک اور583 افراد متاثر ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں لانڈھی ٹاون بھٹونگر، اجمیرکالونی، لانڈھی اٹھ ، عوامی کالونی ، برنی کالونی، شیر آباد، کورنگی الیون بھی لانڈھی ٹآون کے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں، لانڈھی ٹاون میں 15 افراد ہلاک اور 339 افراد کورنا سے متاثر ہوئے۔

    محکمہ صحت نے کورنگی ڈسٹرکٹ میں شامل ملیر کے علاقوں ماڈل کالونی، کالا بورڈ، سعود آباد اورکھوکھرا پاربھی ملیر کے ہاٹ اسپاٹ میں شامل کیا گیا ہے، ملیر کے ان علاقوں میں چھ افراد ہلاک اور 380افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ سائٹ ٹاون میں پاک کالونی، پرانا گولیمار،جہان آباد ، میٹرول ، باوانی چالی، فرنٹ کالونی، بنارس ، قصبہ کالونی اور اسلامیہ کالونی بھی ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں شامل ہیں ، ڈسٹرکٹ ویسٹ سائٹ ٹاون میں 19 افراد ہلاک اور299 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

    اسی طرح اورنگی ٹاون میں مومن آباد، ہریانہ ،حنیف آباد، محمد نگر، مدینہ کالونی، غازی آباد، چشتی نگر، بلال کالونی، اسلام چوک ، گبول کالونی، داتا نگر اور مجاہد نگر بھی ہاٹ اسپاٹ کی فہرست میں شامل ہیں ، اورنگی ٹاون میں کورونا سے 20افراد ہلاک اور 201 افراد متاثر ہوئے۔

    کیماڑی ٹاون میں بھٹہ ولیج ، سلطان آباد،کیماڑی،بابا بھٹ شاہ ، مچھر کالونی، ماڑی پور، شیر شاہ ، کابو پٹ کو بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل کیا گیا ،کیماڑی ٹاون میں گیارہ افراد ہلاک اور 148 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    بلدیہ ٹاون میں گلشن غازی،اتحاد ٹاون، اسلام نگر، نئی آبادی، سعید آباد ، مسلم مجاہد کالونی، مہاجر کیمپ اور رشیدہ آباد بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں ، کیانکہ بلدیہ ٹاون میں 14 افراد ہلاک اور 286 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    گڈاپ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے متاثرہ علاقوں میں سونگل، معمار آباد، یوسف گوٹھ اور منگھوپیر شامل ہیں، گڈاپ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سات افراد ہلاک اور 87 افراد متاثر ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے یوسی ون دہلی مرکنٹائی سوسائٹی، یوسی ٹو سوک سینٹر ، یوسی تھری کی پیر پی ائی بی کالونی، یوسی فورعیسی نگری، یوسی فائیو گلشن اقبال بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔

    یوسی چھ گیلانی ریلوے اسٹیشن، یوسی ویسن ڈالمیا ، یوسی اٹھ جمالی کالونی ، یوسی نو گلشن اقبال، یوسی دس پہلوان گوٹھ ، یوسی گیارہ میٹروول کالونی، یوسی بارہ گلزار ہجری، یوسی تیرہ صفورہ گوٹھ ، اور یوسی چودہ فیصل کینٹ بھی کورونا سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، گلشن ٹاون میں 97 افراد ہلاک اور 3101 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جمشید ٹاون کے ہاٹ اسپارٹ میں یوسی 1 اختر کالونی،یوسی 2 منظور کالونئ،یوسی 3 عاظم بستی ، یوسی 4 چنیسر گوٹھ اور یوسی 5 محمود آباد ، یوسی 6 پی ای سی ایس ایچ1،یوسی 7 پی ای سی ایس ایچ 2 ، یوسی 8 جٹ لائن ،یوسی 9 جیکب لائن ،یوسی 10 کواٹرز ،یوسی 11 گارڈن ایسٹ اور پاکستان کواٹرز شامل ہیں ، جمشید ٹاون میں کورونا سے 50 ہلاکتیں اور 1196 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ساوتھ کے ہاٹ اسپارٹ میں لیاری ٹاون کے علاقے آگرا تاج،دریا آباد،نیا آباد،کھڈا سوسائٹی، بغدادی ،شاہ بیگ لاین،بہار کالونی ،رنگی وارا،سنگو لین،چاکی واڑا اور علامہ کالونی کے علاقے شامل ہیں ، لیاری ٹاون میں اب تک 36 ہلاکتیں اور 993 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    ڈسٹرکٹ ملیر بن قاسم ٹاون میں ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، بھنس کالونی، قائد آباد، لانڈھی پانچ، گلشن حدیدچھ نمبر اور گھگھر پھاٹک یوسی سیون بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں، بن قاسم ٹاون کے ان علاقوں میں نو افراد ہلاک اور 130 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    ملیر ٹاون میں جعفر طیار، غریب آباد، غازی بروہی گوٹھ، ملیر کینٹ یوسی اٹھ بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں، ملیر ٹان میں ایک شخص ہلاک، اور 57 افراد کورونا سے متاثر ہیں ، اسی طرح لانڈھی ٹاون میں مظفر اباد یوسی ون، مسلم آباد یوسی ٹو، داود چورنگی ، مومن آباد یوسی چار، شرافی گوٹھ بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں، لانڈھی ٹاون کے ان علاقوں میں 13 افراد ہلاک اور13افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

    ضلع ملیر کے علاقے گڈاپ میں کورونا سے متاثر ہاٹ اسپاٹ میں مراد میمن گوٹھ ،درسانواور گڈاپ یوسی تھری شامل ہیں، ان علاقوں میں تین افراد ہلاک اور 31 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    ضلع وسطی گلبرک ٹاون میں شامل ہاٹ اسپاٹ میں گلبرک ٹاون، عزیز آباد، کریم آباد،عائشہ منزل ، انچولی ، نصیر آبادم یاسین آباد، واٹر پمپ اور شفیق مل کا علاقہ بھی شامل ہیں ، گلبرک ٹاون کے ان علاقوں میں 35افراد ہلاک ہوئے۔