Tag: Sindh Health Minister

  • سندھ کی وزیر صحت کو سول اسپتال کی لفٹ توڑ کر نکالا گیا

    کراچی: سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئی تھیں، جنھیں باہر نکالنے کے لیے لفٹ کا دروازہ توڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عذرا پیچوہو گزشتہ روز سول اسپتال میں بچوں کے سرجری وارڈ کا افتتاح کرنے پہنچی تھیں، افتتاح کے بعد واپسی پر لفٹ خراب ہو کر رک گئی۔

    لفٹ میں صوبائی وزرا، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، جب کوشش کرنے سے بھی دروازہ نہ کھل سکا تو اسے توڑ کر صوبائی وزیر اور دیگر افراد کو باہر نکالا گیا۔

    ڈاؤ کے تعاون سے سول اسپتال میں بچوں کے کارڈیالوجی وارڈ کا افتتاح ہو گیا

    ایم ایس سول اسپتال روبینہ بشیر کے مطابق یہ لفٹ این جی او کے ماتحت چل رہی ہے۔

  • کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت سندھ کا اہم بیان

    کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت سندھ کا اہم بیان

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیسز کی جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اومی کرون ویرینٹ کے معاملے پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے، جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔

    عذراپیچوہو نے بتایا کہ مریضہ میں علامات سے لگ رہا ہے وائرس اومی کرون ہے، اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے تاہم اموات کاتناسب کم ہے، جنوبی افریقہ سے رپورٹس کےمطابق اومی کرون سے زیادہ اموات رپورٹ نہیں۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ وائرس کی کسی بھی قسم سے بچنے کا بہترین حل ویکسین ہے ویکسین نہ کرانے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، مشتبہ مریضہ ویکسین شدہ نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں ، پہلی ڈوز کے حامل افراد فوری طور پر دوسری ڈوز لگوائیں اور یسے افراد جو دونوں ڈوز مکمل کرچکے ہیں وہ فوری طور پر بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

    عذراپیچوہو کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوزبچاوٴ کا واحد طریقہ ہے، بیماری بہر حال بیماری ہوتی ہے ہلکی ہو یا مہلک۔

  • وزیر صحت سندھ  کا  12 سے17 سال کے  بچوں کو کورونا ویکسین  لگانے کا مطالبہ

    وزیر صحت سندھ کا 12 سے17 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ

    کراچی : وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ، جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی نہیں ہوتی، محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔

    عذراپیچوہو نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگائی جائے۔

    یاد رہے محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر اسپتالوں کو معمو ل کے آپریشن کی اجازت دے دی ، اس سے قبل سندھ کےاسپتالوں میں کوروناکیسزبڑھنے پرصرف ضروری آپریشن کئے جارہے تھے۔

    خیال رہے سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.11 فیصد اور کراچی میں یہ شرح 8 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

    اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔

    سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں

  • کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

    کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی صدارت انسدادپولیومہم،کوروناویکسین صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں عذراپیچوہو نے کہا ٹارگٹڈ پولیو کوریج کو ہر صورت ممکن بنایاجائے، اس سلسلے میں تمام اضلاع کورونا ویکسین کے عمل کوتیزکریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

    وزیرصحت سندھ نے خبردار کیا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی ہورہی ہے تاہم سندھ کورونا کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہوچکی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی، وزیرصحت سندھ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی، وزیرصحت سندھ

    کراچی :‌ وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بہت سے لوگ آرہےہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں ابھی تک اس وبا سے کمی نظر نہیں آئی ، بہت سارے لوگ ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک صرف6 فیصد لوگوں کی ویکسین ہوسکی ہے ہر انڈسٹریل ادارہ اپنےمزدوروں کوویکسین لگانے کاپابند بنائیں ، 19 سے 30 سال کی عمر کےلوگوں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے ، ہم نے جگہ جگہ ویکسین سینٹر کھولے ہیں، ہمارے پاس سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین موجود ہے۔

    وزیرصحت سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں بہت سے لوگ آرہےہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بھارتی طرز کا وائرس نہیں پھیلا مگر احتیاط کرناہوگی، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ہدایت پر ایکسپو ہال نمبر3میں ویکسی نیشن سینٹرقائم کردیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہال نمبر3میں روزانہ20ہزارلوگوں کوویکسین لگائی جائےگی ، اسوقت ہال نمبر 4میں روزانہ 30ہزارلوگوں کوویکسین لگائی جاتی ہے، اس طرح ایکسپو میں50ہزارشہریوں کی ویکسین روزانہ ہوسکے گی۔

  • وزیر صحت سندھ نے کورونا  کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

    وزیر صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عید کے بعدلوگوں کی واپسی کے سفر سے کورونا کیسز میں اضافےکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ نظام کو مزید فعال بنانےکی ضرورت ہے، باہر سےآنیوالے مسافروں کو 10دن تک قرنطینہ رکھنے کے فیصلے پرعمل نہیں ہورہا۔

    اجلاس میں وزیر صحت سندھ نے نشاندہی کی ہے این پی آئی کو فعال بنایا جائے۔

  • وزیر صحت سندھ نے وفاقی حکومت سے  کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی

    وزیر صحت سندھ نے وفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی  اور کہا ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی حکمت عملی نہیں بنائی ، لگتا ہے کوویڈ ویکسین کے حوالے سے آخری ملک ہوں گے، چین سے ویکسین کے بات چیت وفاقی حکومت کو کرنی ہے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ وائرس کی تبدیلی کےحوالےسےصرف جامعہ کراچی لیب میں کام ہورہاہے ، سائنوفارم چین سمیت کئی ممالک میں استعمال ہو چکی ہے، فائزرکی ویکسین استعمال نہیں کرسکتے، کولڈ چین برقراررکھنا ممکن نہیں، چین کی ویکسین روایتی اندازسے بنائی گئی ہے تاہم تھوڑے بہت سائیڈایفیکٹ تو ہر دوا کے ہوتے ہیں۔

    وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا پھیلاؤ کی شرح دیگر ملک کی نسبت زیادہ ہے ، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ویکسین پراکیور کرنے کی اجازت دے، ہم چاہتےہیں کہ ہم دیگرممالک سےویکسین حاصل کرسکیں اور لوگ جلدسے جلد صحت یاب ہوسکےہیں۔

    سائنوفارم کی ویکیسن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائنو فارم پورےچین ،بحرین اوریواےای میں استعمال ہورہی ہے، چینی حکومت کہتی ہےکہ وفاقی حکومت کے تحت ہم سےرابطہ کریں ، وفاقی حکومت سے التجاہے کہ ہمیں ویکسین پراکیور کرنے کی اجازت دے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے واضح کیا کہ ویکسین لگنےکےبعدبھی ماسک پہنناپڑےگا،اس سےچھٹکاراممکن نہیں، تھوڑی بہت علامات ہوں گی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا پڑے گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا ہم چاہتےہیں کہ حکومت سےحکومتی سطح پررابطہ کریں، نجی سیکٹرسے رابطہ کرسکیں جو ویکسین منگوارہےہیں ، آسٹرازینکا اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ویکسین دے اور دیگر ممالک سے ویکسین پر رابطےکی اجازت بھی، ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

    دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا،یورپ اوربرطانیہ جلدبازی کررہاہے، بھارت میں ویکسی نیشن شروع ہوچکی ہے۔

  • وزیر صحت سندھ  نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت  کردی

    وزیر صحت سندھ نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے چھوٹے صوبوں میں طبی شعبہ کے انسانی وسائل متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کردی اور اپنے بیان میں واضع کہا کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل کمیشن کا بل اس وقت منظور کیا جب حزب اختلاف کے بیشتر ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے، اس سے قبل سینیٹ میں اکثریتی ووٹ کے ذریعہ اسی بل کو پہلے ہی مسترد کردیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس مضحکہ خیز بل کی منظوری 18ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت صحت کا شعبہ صوبائی سبجیٹ ہے اور وفاق کا یہ طرز عمل آئین سے ٹکراوٴ کے مترادف ہے، اس کے علاوہ یہ بل چھوٹے صوبوں کے لئے تباہی کا باعث ہوگا کیوں کہ اس کے تحت نجی شعبے کے تحت چلنے والے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز متعلقہ صوبے کے علاوہ بھی طلباء کو داخلہ دینے کی اجازت مل جائے گی۔

    وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں تقریباً 5000 ڈاکٹر ہر سال فارغ التحصیل ہوتے ہیں جن میں سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں سے 2500 ڈاکٹرز کو صوبائی ڈومیسائل پالیسی پر عمل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں سے صوبائی ڈومیسائل پالیسی پر عمل کے علاوہ ایک بڑی تعداد ہماری نجی یونیورسٹیوں سے بھی فارغ التحصیل ہوتی ہے، جن کی تعداد تقریبا 2700 کے قریب بنتی ہے، نجی اداروں کے لیے ڈومیسائل پالیسی ختم ہونے سے سندھ میں زیادہ تر سیٹس پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ایڈمیشن مل سکیں گے جو کہ یہاں سے ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے صوبے میں جا کر طبی خدمات سرانجام دیں گے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ایڈمیشن ملنے کے باعث سندھ کو ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہوگا، اس ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء کے لئے ایم ڈی سی اے ٹی MDCAT کے ذریعے داخلے کی پالیسی بھی بنا لی ہے، جس کے تحت ٹیسٹ وفاقی حکومت کے ذریعہ ڈیزائن کیا جائے گا جو کہ ظاہر ہے وفاقی نصاب کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔

  • وزیر صحت سندھ نے پرائمری اسکولوں کو  کھولنے کی مخالفت کردی

    وزیر صحت سندھ نے پرائمری اسکولوں کو کھولنے کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ ڈاکڑ عذرا فضل پیچوحو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں۔

    ڈاکٹر عذرا فضل پیچوحو کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گیا ہے، وینٹی لیٹر اور آکسیجن کے بستروں پر بھی مریض آرہے ہیں۔

    وزیرصحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، کم سے کم ایک سے دیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے، صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجا درست ہوگا۔

    مزیدپڑھیں :  سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

    یاد رہے 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسزکا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا۔

    خیال رہے حکومت سندھ نے 21 ستمبر سے 6 سے 8 ویں کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا ، بعد ازاں سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکولز 28 ستمبر کو کلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے۔

  • طیارہ حادثہ، ڈی این اے اجزاء کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے، وزیر صحت سندھ

    طیارہ حادثہ، ڈی این اے اجزاء کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے، وزیر صحت سندھ

    کراچی : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا کہ ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے کراچی یونیورسٹی لیب بھجوا دیے گئے ہیں،اب تک 47 لواحقین نے ڈی این اے سیمپل جمع کروا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء ناصرحسین شاہ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور مرتضی وہاب نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے کے بعد 97 لاشیں برآمد ہوئیں جو سب مسافر تھے، مرنے والوں میں 68 مرد، 26 عورتیں اور 3 بچے شامل تھے، ڈی این اے اجزاء کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 19 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے، 6 زخمی زیرعلاج ہیں، 6 زخمیوں میں سے 2 بچ جانے والے مسافر جبکہ 4 رہائشی ہیں۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ڈی این اے اجزاء کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے،جہاز حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے دو افراد زندہ بچ گئے۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی این اے پر گورنر صاحب کی لاعلمی ہے، ہم نے اعلی معیار کی لیباٹری تیار کی ہے، تمام ڈی این اے جامعہ کراچی کی لیب میں ہوں گے۔

    انہوں نے کہاکہ میتیوں میں 26 خواتین،68مرد،3 بچے شامل ہیں،واقعہ کے بعد 66 میتیں جناح اور 31 سول اسپتال پہنچائیں گئیں،ایک زخمی سول اور دوسرا دارالصحت اسپتال میں زیر اعلاج ہےاوراب تک 19 میتیں شناخت کے بعد ورثائ کے حوالے کی جاچکی ہیں،اب تک 97 میتوں کے ڈی این اے لیے جاچکے ہیں ،66 افراد کے جناح اور 31 کے سول اسپتال میں ڈی این اے لیے گیے۔

    مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حادثہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری پی آئی اے کی بنتی ہے، نقصانات کا ازالہ بھی پی آئی اے کو کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ 19 مکانات گرنے والے جہاز کی زد میں آئے، دس گاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں بھی متاثر ہویئں، حادثہ میں صرف مسافر جاں بحق ہوئے چھ علاقہ مکین زخمی ہیں اور سولہ رہائشوں کو مقامی ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز عید ادا کی جاسکتی ہے، ایئر پورٹ کے اطراف میں گراونڈ پلس ون کی تعمیرات کی اجازت ہے، ائیرپورٹ کے اطراف ہائی رائز بلڈنگ بنانے کی اجازت سول ایوی ایشن سے لینا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور سے ایک ٹیم کراچی آئی ہے لیکن ایسا نہیں ہم ٹیسٹ نہیں کرسکتے۔