Tag: Sindh High Court

  • سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکسی اورکشوں میں میٹرز نہ ہونے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکسی اورکشوں میں میٹرز نہ ہونے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت سے رکشہ اور ٹیکسیوں میٹر نہ ہونے پر جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کی من مانی جاری ہے۔ ڈرائیور بغیر میٹر کے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نےسندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کراچی میں رکشے اور ٹیکسی میں میٹرز کیوں نہیں ہیں ؟

    کراچی میں ٹیکسی اوررکشوں میں میٹرسےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رکشہ ٹیکسی میں میٹر نہ ہونے کی وجہ سے من مانے کرائے وصول کئے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ نہ گیس ہے نہ پیٹرول میٹر پر رکشہ کیسے چلاٗئیں؟ْ رکشہ ڈرائیور کاکہنا ہے عوام میٹر کو نہیں مانتے.جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ میٹر نہ ہونے کی وجہ سے کرایہ زیادہ دینا پڑتا ہے.اب میٹر چلےگا یا من مانی اس کا فیصلہ تو عدالت ہی کرے گی۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے سیاہ کاری کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    سندھ ہائیکورٹ نے سیاہ کاری کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں سیاہ کاری کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژنوں کے ڈی آئی جیز اور تمام ایس ایس پیز کو 22 اکتوبر کو گذشتہ دو سالوں کے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    یہ احکامات اس وقت دیئے گئے جب عدالت نے کندھ کوٹ کی مغوی خاتون نصیبہ کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔

    سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیٹی نصیبہ کو سیاہ کاری کے جھوٹے الزام میں سابق شوہر گلزار نے اغواء کرلیا ہے جس کی زندگی کو خطرہ ہے۔

    عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ نصیبہ کو فوری طور پر بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرداروں اور وڈیروں نے سیاہ کاری کو کاروبار بنادیا ہے۔

    خواتین پر اس قسم کے الزامات لگاکر اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں، سیاہ کاری کے الزامات میں خواتین کو قید و بند میں رکھا جارہا ہے جبکہ جرگوں میں لگائی جانے والی جرمانے کی رقم سے بھی سردار اپنا حصہ بھی وصول کررہے ہیں۔

    عدالت نے ہائی کورٹ کے حکام کو بھی احکامات جاری کئے کہ سیاہ کے مقدمات کا عدالت میں موجود ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔

  • این ایل سی کیس : عبدالحق کےلواحقین کو 2کروڑ روپےاداکرنیکاحکم

    این ایل سی کیس : عبدالحق کےلواحقین کو 2کروڑ روپےاداکرنیکاحکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے این ایل سی ٹرالر کیس میں جاں بحق شہری عبدالحق کے لواحقین کو دوکروڑ روپے ادا کرنےکا حکم دے دیا ۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے کسی قاتل سے کم نہیں, کراچی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ۔

    ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے کسی قاتل سے کم نہ رہی۔کاروباری اور دفتری اوقات میں پہلے بھی کئی بار انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہرمیں ممنوع قرار دیا ۔

    تاہم رشوت خورٹریفک پولیس اہلکاروں کی بدولت ڈرائیورحضرات اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے رہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے این ایل سی ٹرالر کیس کی سماعت کے دوران ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دو ہزار پانچ میں این ایل سی ٹرالر کی زرد میں آنے والے شہری عبدالحق غوری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اس کے لواحقین کو دو کروڑ روپے اداکرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ریمارکس جاری کئے کہ ہیوی ٹریفک شہریوں کے لئے قاتل بن گئی ہے ۔ لہذا انتظامیہ ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخل نہ ہونے کو یقینی بنائے۔

  • نیب کورٹ کی سزا معطل،  پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور

    نیب کورٹ کی سزا معطل، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کرلی، عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ دو رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی، رکن سندھ اسمبلی اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انھیں سزا سیاسی بنیادوں پر دی گئی، سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

      عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت منظور کرلی اور فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔

    یاد رہے کہ نیب کورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں علی نواز شاہ کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیاں کالعدم، انتخابات وقت پر ہوں گے

    سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیاں کالعدم، انتخابات وقت پر ہوں گے

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیر قانونی قراردے دیں اورالیکشن کمیشن کو پانچ روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے عدالت کا آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    بلدیاتی حلقہ بندیوں میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو ملانے پرحکومت اوراپوزیشن جماعتیں عدالت پہنچ گئیں۔

    عدالت نے بلدیاتی حلقہ بندیاں غیرقانونی قرار دے دیں لیکن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت پرہی کرانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ، فنکشنل لیگ سمیت دیگرجماعتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں کا اثرانتخابات پرنہیں پڑنا چاہیے بلکہ انہیں شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پرکرایا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواستوں میں موٗقف اختیارکیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیرقانونی ہیں جس میں دیہی اورشہری حلقوں کو آپس میں ملادیا گیا ہے جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو پانچ روزمیں نئی حلقہ بندیاں کرکے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • وکلاءکی احتجاجی ریلی، عدالتوں کا بائیکاٹ،سائیلین کو مشکلات

    وکلاءکی احتجاجی ریلی، عدالتوں کا بائیکاٹ،سائیلین کو مشکلات

    کراچی : جج کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرانے پروکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سندھ ہائی کورٹ کے باہر تعینات کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے وکلاء نے سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر دوسرے دن بھی ہڑتال کردی۔

    سٹی کورٹ میں مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائیلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی  بار سے وکلاکی احتجاجی ریلی سندھ ہائی کورٹ روانہ ہوئی۔

    وکلاء نے دہشت گردی بند کرو، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے۔ وکلاء کی ریلی کے باعث پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سندھ ہائی کورٹ کے باہر مو جود تھی اور واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ۔

    سندھ ہائی کورٹ بار نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پرعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلاءکے وفد نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات کی اور عدالتی امور معطل کرنے کی درخواست کی۔

  • الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی، نبیل گبول

    الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی، نبیل گبول

    کراچی : سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اپنے تحفظ کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن نبیل گبول نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انکا کہنا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے انہیں قتل کر نے کی دھمکی دی ہے تاہم انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    نبیل گبول کا درخواست میں کہنا ہے کہ الطاف حسین ناراض ہیں ، الطاف حسین کی ناراضگی حقائق بیان کرنے کی وجہ سے ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمے دار سندھ حکومت ہوگی۔

      نبیل گبول نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے کیونکہ انہیں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے ۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشا پرپابندی عائد کردی

    سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشا پرپابندی عائد کردی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی شاہراؤں پررواں دواں چنگچی رکشوں پرپابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ سندھ ہائی کورٹ نے چنگچی رکشاؤں کے خلاف دائر کردہ درخواستوں پرفیصلہ سنادیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں چنگچی رکشاؤں کی قانونی حیثیت کے متعلق10 سے زائد درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

    درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک جانب تو یہ چنگچی رکشہ کم عمر اور نا تجربہ کار ڈرائیورز کے سبب حادثات کا سبب بن رہے ہیں تو دوسری جانب ان سے ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ موٹر سائیکل رکشا اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اکبرخان نے حکومت کی جانب سے چنگچی رکشاؤں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے 2013 میں اس درخواست پرحکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے تحت چنگچی رکشا شہر کی سڑکوں پر رواں دواں تھے۔

  • ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

    ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

    کراچی : ایان علی کی سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے اور توقع ہے کہ آج فیصلہ سنا دیا جائے گا جبکہ کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر چھ جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی گیارہویں پیشی پر سپر ماڈل کی انٹری اورایگزٹ کسی ریمپ پرکیٹ واک سے کم نہ تھی، ہڈ والا اپر اور سنہری زلفوں کے جھرمٹ سے جھانکتا مکھڑا۔

    اِس بار ایان علی کی عدالت میں آمد تو پراعتماد تھی مگر واپسی میں ایان علی اپنے دیدار کے بے تاب ہجوم سے گھبرا گئیں، کمرہ عدالت کے باہررش دیکھتے ہی واپس کمرے میں چلی گئیں، کچھ دیر بعد انہیں بکتر بند کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

    کسٹم عدالت نے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  مقدمہ اہم نوعیت کا ہے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • صحافیوں پرحملہ: ہائی کورٹ کا آئی جی پرفردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    صحافیوں پرحملہ: ہائی کورٹ کا آئی جی پرفردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےتوہین عدالت اورصحافیوں پرتشدد سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا، توہینِ عدالت اورصحافیوں پرتشدد کیس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اوردیگر پولیس افسران پرکل فردجرم عائد کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصلے میں تحریرکیاگیا ہے کہ آئی جی سندھ نے عدالت کو سچ نہیں بتایا اورحقائق چھپائے ہیں جس کی وجہ سے آئی جی کی معافی قبول نہیں کی جاسکتی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ موقع پر ڈی آئی جی لاجسٹک آئی جی سندھ کو لمحہ لمحہ کی خبردے رہے تھے۔

    عدالت نےکہاکہ آئی جی سندھ جب تک قانون کی بالا دستی تسلیم نہیں کریں گےان کی معافی تسلیم نہیں کی جائےگی، عدالت نے غلام حیدرجمالی سمیت کیس میں ملوث دیگرافسران کو بھی حلف نامہ جمع کرانےکاحکم دیا۔

    اگلی سماعت پرآئی جی سندھ اوردیگر پولیس افسران پرفردجرم عائدکی جائےگی۔