Tag: Sindh Home Department

  • محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے

    محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنیکی اجازت ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیرکھالیں جمع کرنا جرم تصور ہوگا، لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے ذریعے کھالوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، خلاف ورزی پرکھالیں ضبط کر کے منظور شدہ اداروں کودی جائیں گی۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر چیکنگ کریں گے، عید کے دوران اسلحہ لائسنس معطل رہے گا۔

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اجتماعی قربانی کی اجازت بھی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز دینگے، خلاف ورزی پر پولیس دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، مملکت میں عید کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

    سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات عرفات کے دن جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔

  • کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

    کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : سندھ سمیت کراچی میں آج سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم دکانداروں اوراسٹاف کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کاروباررات 8 بجے تک کھولنے اور شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بیکریاں اوردودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ نمائش کے لیے ایکسپوہالز پر پابندی برقرار رکھنے اور ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹ ٹیک اوےسروس رات12بجےتک کر سکیں گے۔

    نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ کیا ہے ، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں جمعہ اوراتوار کو کاروبار بند رہے گا، کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کوبندرہے گی مزارات، سینما، تھیٹر اور تمام پارکس بند رکھنے اور جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔

  • سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری، پابندیوں میں مزید نرمی،  نیا نوٹیفکیشن

    سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری، پابندیوں میں مزید نرمی، نیا نوٹیفکیشن

    کراچی : سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی تاہم انڈور شادیوں،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز اور پارکوں کے کھلنے اور بند ہونے کی وقت کی پابندی سمیت پچاس فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام ہوٹلز بھی آوٹ ڈور ڈائنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم بوفے سروس کی اجازت بھی نہیں دی گئی جبکہ انڈور شادیوں،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شادیوں میں 300افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور رات دس بجے تک شادی کی تقریبات کی جاسکتی ہیں جبکہ پی ایس ایل میچز میں 20 فیصد شرکت کی اجازت ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے علاقے جہاں کرونا کے کیسسز زیادہ رپورٹ ہوں گے وہاں مقامی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈائون لگا سکے گی ، محکمہ داخلہ کی نئی ہدایات کا اطلاق 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔

  • عیدالاضحی پر کھالیں کون اور کیسے جمع کرے گا، حکم نامہ جاری

    عیدالاضحی پر کھالیں کون اور کیسے جمع کرے گا، حکم نامہ جاری

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے اور دینی مدارس ہی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    سال 2019کے اجازت نامے کےحامل افراد اور ادارے بھی کھالیں جمع کرسکتے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے اور مدارس ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

    اجازت نامے کے حامل افراد ڈپٹی کمشنر آفس کو کھالیں اکٹھا کرنے کا پلان جمع کرائیں، کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ، بینرز لگانے پرپابندی ہوگی، کھالیں جمع کرنے کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    گاڑیوں پر بھی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ زبردستی اور اسلحہ کے زور پر کھالیں جمع کرنا ناقابل برداشت جرم ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ قربانی کے دنوں میں اسلحہ لائسنس بھی معطل رہیں گے،کھالیں جمع کرنے والوں پر شناختی کارڈ اور پرمٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرجمع شدہ کھالیں ضبط کرلی جائیں گی۔