Tag: sindh Huqooq march

  • پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

    پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

    کراچی : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پورے صوبے میں صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو لانگ مارچ پر بھیج دیا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے گھوٹکی سے مارچ شروع کیا اور اب سانگھڑ پہنچے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سمیت سب ٹرک پر چڑھ گئے تو صوبہ کون چلارہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتال ایسے ہیں کہ وہاں بلاول ہاؤس کے جانور بھی علاج نہ کرائیں، ہم نے ان کے رانگ مارچ کی طرح دکانیں بند نہیں کرائیں کہ کوئی ٹماٹر نہ مار دے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ وزیر خارجہ اپنی وزارت اور وزیراعظم سے مسلسل رابطوں کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کےاہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماڈؒل ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر بھیجا جارہا تھا، جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کی گواہی سے پہلے اسے شہید کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بلاول زرداری اس کسٹم افسر کے گھر نہیں گیا، بلاول ام رباب کے گھر بھی نہیں گیا، نوابشاہ میں 5لوگ مرے مگر بلاول وہاں بھی نہیں گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سول اسپتال علاج کرانے کے قابل نہیں ہے یہ 15سال سے کیا جھک مار رہے ہیں، گھوٹکی سے نکلے تو سندھ بھر میں صرف غربت اور مظلومیت ہی دیکھی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے ہیں، سندھ کے باشعور عوام میں جتنا صبر ہے اتنا مجھ میں نہیں، ہم نے سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہے۔

  • سندھ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ شاہ محمود کی بڑی پیش گوئی

    سندھ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ شاہ محمود کی بڑی پیش گوئی

    شکارپور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد جانےکےلیےکارکنوں کو تیس تیس ہزارروپے دے رہی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا ‘حقوق سندھ’ مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے روانہ ہونے سے قبل ویڈیو پیغٖام میں پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سنا ہے بلاول ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب لینے اسلام آباد آرہے ہیں، بلاول صاحب بیشک ہم سے ساڑھے 3 سال کا حساب لے لیں، مگر اپنے پندرہ سال کا بھی حساب دینا ہوگا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ ہر کارکن کو گیارہ دن کا 30ہزار کا پیکیج دیا گیا ہے،اگرآپ پیسےکے بل بوتے پر چلیں گےتو کیا پیغام دیں گے؟ سندھ کے لوگ متبادل قیادت کے منتظر تھے، عمران خان کی شکل میں سندھ کو ایک لیڈر مل گیا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام  میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کےذریعے اس پیغام کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلادیں۔

    بعد ازاں شکارپور میں سندھ حقوق مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ایک پیغام مودی،دوسرابلاول کو دیناچاہتاہوں،3سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی،26 کو مودی نے حملہ کیا،27 کو عمران خان نے جواب دیا،نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔

    لاڑکانہ میں خطاب

    سندھ حقوق مارچ کے شرکا اپنی اگلی منزل لاڑکانہ پہنچے، جہاں شاہ محمود ایک بار پھر شرکا سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ سندھ میں تبدیلی آتے دیکھ رہاہوں 2023میں سندھ میں بھی تبدیلی آجائےگی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ لاڑکانہ کی انتظامیہ راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے ، میں خبردار کرتا ہوں کہ   اگر تحریک انصاف کے قافلے کو سندھ میں روکا تو ذمےداری  پی پی پی پر ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ آج یہ خریدو فروخت کی سیاست کرتےہیں، زر اور زرداری کی سیاست عام ہوگئی ہے، یاد رکھیں اقتدار سے اٹھانے والا اور بٹھانے والا اللہ ہے،زندگی اس کے ہاتھ میں اور عزتوں کا مالک وہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی اور ثقافت صدیوں پرانی ہے ، مگر ایک خاص مقصد کے تھٹ سندھ میں لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی گئی، یہاں بھائی کو بھائی سے جدا کیا گیا ہم ملانے آئے ہیں۔