Tag: sindh Information Minister

  • وزیراعلیٰ سندھ پر لگائے جانے والے الزامات من گھڑت ہیں، شرجیل میمن

    وزیراعلیٰ سندھ پر لگائے جانے والے الزامات من گھڑت ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ پر لگائے جانے والے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اور من پسند وزارتیں حاصل کی ہیں، محکمہ صحت کا قلمدان برسوں ایم کیو ایم کے وزراء کے پاس رہا ہے ،اس لیے ہر چیز کی وہ برابر کی ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں تھر پارکر کی پسماندگی اور قدرتی آفات کو سنجیدگی سے محسوس کریں،تھر پارکر پاکستان کا پسماندہ علاقہ ہے وہاں کی صورتحال جیسی حالت کسی اور حصے میں نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بے بنیا د الزامات اور من گھڑت پروپیگنڈے سے وعام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں اور وہ بہتر طریقے سے صوبے کو درپیش مسائل کو حل کررہے ہیں۔

  • سابق پولیس چیف شاہدحیات کوڈی آئی جی، سی آئی ڈی مقرر کرنےکافیصلہ

    سابق پولیس چیف شاہدحیات کوڈی آئی جی، سی آئی ڈی مقرر کرنےکافیصلہ

    کراچی: سابق پو لیس چیف شاہد حیات کو ڈی آئی جی، اور ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی مقرر کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری کی سمری بھیجی جا چکی ہے جس کا نو ٹیفکیشن جلد جاری کردیا جا ئے گا شاہد حیات اچھی شہرت کے حامل پو لیس افسر ہیں، ان کی سروس کا بیشتر وقت کراچی میں گذرا کراچی آپریشن کے آغاز میں پو لیس چیف تھے، پو لیس چیف کراچی بننے سے پہلے وہ ڈپٹی ڈا ریکٹر ایف آئی اے، ڈی آٗئی جی اسٹبلشمنٹ، ڈی آئی جی ایسٹ،ساوتھ بھی رہے دوران ملازمت ان پر کئی دفعہ قاتلا نہ حملے ہو ئے جن میں دو مرتبہ انہیں شدید زخم بھی آئے۔

  • عمران خان جتنی کوشش کرلیں سندھ کےلوگ پی پی کےساتھ ہیں، شرجیل میمن

    عمران خان جتنی کوشش کرلیں سندھ کےلوگ پی پی کےساتھ ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: سند ھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کپتان نے جلسے میں سارا غصہ پی پی اور نواز شریف پر نکالاہے ، وی آئی پی کلچر کے مخالف عمران خان خود چارٹرڈ طیارے میں کراچی آئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اچھا جلسہ کیا، کپتان نے سارا غصہ پی پی اور نواز شریف پر نکالا ہے، کرپشن کسی ایک شہر یا صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسلہ ہے۔

    شرجیل میمن نے عمران خان کو تنقید کا نشانے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے سیلاب زدگان کیلئےکچھ نہیں کہا۔ عمران خان جتنی کوشش کرلیں سندھ کےلوگ پی پی کےساتھ ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان خود وی آئی پی کلچر کےمخالف ہے مگرنجی طیارےپراسلام آباد سے کراچی آئے، عمران خان کوسیلاب زدگان اورآئی ڈی پیزکیلئےسوچناچاہئےتھا۔پی ٹی آئی میں جتنےبھی لوگ ہیں دوسری پارٹیوں سےآئےہیں

  • عدلیہ سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، شرجیل میمن

    عدلیہ سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کے بعد عدلیہ سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔

    کورنگی کاٹی میں سی پی ایل سی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے فری ہینڈ دے رکھا ہے، فری ہینڈ نہ دیا جاتا تو آپریشن میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔

    شرجیل میمن کاکہناتھا آپریشن میں کامیابی کے بعد عدلیہ سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے پانچ اے ٹی سی کورٹ بھی بنائیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، شرجیل میمن کاکہناتھاکہا قیام امن کے لیے سو سے زائد اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کراچکے ہیں،اب عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ جلد از جلد ملتوی مقدمات کا فیصلہ سنائیں۔

  • پیپلز پارٹی اورعوام کوسندھ کی تقسیم قبول نہیں، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی اورعوام کوسندھ کی تقسیم قبول نہیں، شرجیل میمن

    کراچی:سندھ کے وزیرِ اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے رہنماء ہیں۔

     شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان نے پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لئے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں۔

    بدھ کی شب جاری ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی عزت کریں، انہوں نے کہا کہ ہم غلط بات کا جواب غلط زبان سے نہیں دینا چاہتے۔

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور سندھ کے غیرت مند عوام سندھ کی تقسیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں رہنے والے اور تمام زبانیں بولنے والے آپس میں بھائی چارگی اور محبت کے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کو سندھ کے عوام کی محبت پسند نہیں ہے اور وہ سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے اس ملک کی جمہوریت اور عوام کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت یا ان کے قائدین نے اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے” مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسو ”کے نعرے پر اپنی جانوں کے نذرانے آج بھی دینے کو تیار ہیں۔