Tag: sindh lg polls

  • سندھ بلدیاتی الیکشن: ایک بیلٹ پیپر کی چھپائی پر کتنی لاگت آئی؟

    سندھ بلدیاتی الیکشن: ایک بیلٹ پیپر کی چھپائی پر کتنی لاگت آئی؟

    کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا دنگل اتوار کو ہونے جارہا ہے، پولنگ کے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے لئے دو روز باقی ہے، اتوار کو چودہ اضلاع میں ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے چودہ اضلاع میں الیکشن کے لئے تین کروڑ بیلٹ پیپر تیار کئے گئے ہیں، ایک بیلٹ پیپر کی اوسط لاگت 115 روپے بتائی گئی، باقی سامان کیلئے اخراجات الگ ہیں، مجموعی طور پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سندھ کی 143 ٹاؤن کمیٹیز، 14 ضلعی کاؤنسل، ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن جب کہ 45 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 26 جون کو سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژن میں ہوں گے۔

    دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی جاچکی ہے، فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پربلاول کی تنقید، ایم کیو ایم کا خیرمقدم

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پربلاول کی تنقید، ایم کیو ایم کا خیرمقدم

    کراچی: حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے آٹھ اضلاع کی مختلف نشستوں پرانتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کردی۔

    الیکشن کمیشن نے متنازعہ حلقہ بندیوں والے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانے یا نا کرانے کا صوابدیدی اختیارآج ہی سپریم کورٹ کی جانب سے حاصل کیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا جس میں سندھ کے 81 یونین کونسلوں ، 15ٹاؤن کمیٹیوں اورچار میونسپل کمیٹیوں میں ہونے والے انتخابات ملتوی کردئیے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ایک رات قبل سندھ کی مخصوص یونین کونسلوں میں انتخابات ملتوی کرناانتہائی متنازعہ عمل ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بلدیاتی انتخابات کی ملتوی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

    .

    دوسری جانب سندھ کی دوسری بڑٰی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازعہ حلقہ بندیوں والے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کوملتوی کرنے کے عمل کو سراہا ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ متنازعہ حلقہ بندیاں پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹ بنک تقسیم کرنے کی سازش ہے، ووٹرز کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔